آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ.
اے حي وقيوم تيري رحمت سے مدد مانگتاهوں
آمین الہی آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِيْ فَحَسِّنْ خُلُقَيْ
اﷲتعاليٰ جيسے تو نے ميري صورت اچهي بنائي ميرے اخلاق بهي اچهے كر دے
 

سیما علی

لائبریرین
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْٓ اَحْيَانَا بَعْدَمَآ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ.
تمام تعريفيں ﷲ تعاليٰ كے ليے جس نے هميں موت(نيند ) كے بعد حيات (بيداري)عطا فرمائي اور هميں اسي كي طرف لوٹنا هے
 
یا اللہ ہم جن مُشکلات، پریشانیوں، اور بیماریوں میں مُبتلا ہیں تُو انہیں اپنی شانِ کریمی سے آسانیوں، راحتوں اور صحت و تندرستی میں بدل دے ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی اور اپنی رحمت عطا فرما کامل ایمان، صحت و عافیت کے ساتھ بے حد و حساب و بابرکت رزق کریم عطا فرما اپنے سِوا کسی کا محتاج نہ رکھ اور دنیا و آخرت میں سرخرو فرما
آمین یا ارحم الراحمین
 

سیما علی

لائبریرین
انجانے خوف کے وقت کی دعا
ijunoon_23336252010.gif
 

سیما علی

لائبریرین

اے ہمارے پروردگار! ہمیں خاص اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائیے اور ہمارے تمام کاموں میں ہمارے لیے ہدایت کے اسباب پیدا فرمادیجئے۔
آمین الہی آمین
 
اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبحْنَا وبِكَ أَمسَيْنَا وبِكَ نَحْيا ، وبِكَ نَمُوتُ ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ
ترجمہ:
اے اللہ آپ ہی کی قدرت سے ہم نے صبح کی اورآپ ہی کی قدرت سے ہم نے شام کی ،اورآپ ہی کی قدرت سے ہم جیتے ہیں اور آپ ہی کی قدرت سے ہم مرتے ہیں،اور آپ ہی کی طرف اٹھ کرجاناہے۔

ابوداود ، ترمذی
فضیلت : حضور علیہ الصلوۃ والسلام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بڑے اہتمام سے اس دعا کی تعلیم دیتے تھے
 
اے غفور و رحیم الله پاک!
تو قادر ھے تو خالق ھے ماں کی شفقت سے ستر گنا زیادہ شفیق ھے میری، میرے والدین، میرے اہل وعیال اور میرے دوست واحباب کی خطاؤں کو معاف فرما اور ھم سب پر رحم و کرم فرما اپنے سواء کسی کا محتاج نہ بنا یا الہی ھمیں غیراللہ کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچا
آمین یا ارحم الراحمین
 
الله رب العزت ہم سب کو کبھی غم، دکھ اور پریشانی میں مبتلا نہ کرے۔ دنیا و آخرت کی تمام آزمائشوں میں سرخرو فرمائے. الله تعالی کی رحمت شبنم بن کر ہمارے گلستان حیات پر ہمیشہ برستی رہے.
اللہ کریم پاکستان اورباقی تمام دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
 
تَبَارَكَ الَّذِىْ بِيَدِهِ الْمُلْكُۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ
وہﷲبڑی برکت والا ہےجس کے ہاتھ میں کائنات کی بادشاہی ہےاور وہ ہر چیز پر قادر ہے سورۃ الملک: آیات 1
 
اَلْحَمْدُِﷲِ الَّذِيْ اَحْيَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْر.
’’سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مار نے( یعنی سونے) کے بعد زندہ کیا اور(ہم نے) اسی کی طرف اٹھنا ہے۔‘‘
 
اَلْحَمْدُِﷲِ الَّذِيْ اَحْيَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْر.
’’سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مار نے( یعنی سونے) کے بعد زندہ کیا اور(ہم نے) اسی کی طرف اٹھنا ہے۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
یااللہ ہر حال تیرا شُکر بجا لانے کی توفیق عطا فرما۔
الحمداللہ
الحمداللہ کثیرا
الحمداللہ رب العالمین
الحمداللہ علی کل حال
الحمداللہ
آمین آمین آمین یا کریم
 

سیما علی

لائبریرین
*سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ*

*اے پاک پروردگار !*
وہ *صبر* عطا فرما جسکے بعدکبھی حوصلہ نہ ٹوٹے،
وہ *رحمت* عطا فرما جو ہمیشہ جاری رہے،
وہ *راستہ* دکھا جو تیری طرف جاتا ہو،
وہ *کامیابی* عطا فرما جو *تکبر* سے پاک ہو،
وه *رزق* عطافرما جس میں *برکت* ہو۔
ہمیں وہ *خیر* بھی عطا فرما جو ہم نہیں مانگ سکے اور
*عافیت و سلامتی عطا فرما.*
*آمین*
*یا الٰہی!*
* ہم تیری رحمت اور بخشش کےطلبگار ہیں ،ہمیں معاف فرما * *اور ہم سے راضی ہو جا*.

*آمین یا رب العا لمین٭
 
آخری تدوین:
یا اللہ رب العزت!
ہمیں عزت والا کشادہ رزق عطا فرما. اے ہمارے مہربان رب! ہمارے خالی دامن کو اپنی رحمت سے بھر دے یا اللّه کریم اپنا فضل و کرم فرما دے ۔ ہر کام میں آسانیاں عطا فرما اور لوگوں میں آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرما. تنگدستی، تنگ نظری اور شیطان کے شر اور ہر وباء سے محفوظ فرما، صحت و تندرستی عطا فرما ۔
1f339.png
آمِین یارب العالمین
1f339.png
 
*سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ*

*اے پاک پروردگار !*
وہ *صبر* عطا فرما جسکے بعدکبھی حوصلہ نہ ٹوٹے،
وہ *رحمت* عطا فرما جو ہمیشہ جاری رہے،
وہ *راستہ* دکھا جو تیری طرف جاتا ہو،
وہ *کامیابی* عطا فرما جو *تکبر* سے پاک ہو،
وه *رزق* عطافرما جس میں *برکت* ہو۔
ہمیں وہ *خیر* بھی عطا فرما جو ہم نہیں مانگ سکے اور
*عافیت و سلامتی عطا فرما.*
*آمین*
*یا الٰہی!*
* ہم تیری رحمت اور بخشش کےطلبگار ہیں ،ہمیں معاف فرما * *اور ہم سے راضی ہو جا*.

*آمین یا رب العا لمین٭
آمین اللھم آمین
 
اللہ رحیم و کریم
سے عاجزانہ گذارش ھے کہ میرا اور آپ سب کا نظریہ اعتقاد اور عمل منجانب حصول رضائے الہی کر دے اور جنت کو ہماری پہلی اور آخری منزل بنا دے۔ رب رحمن ہم سب کو اپنے ایمان کو عمل صالح سے مزین کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین
 
‏اے ربِ ذُوالجَلالِ وَالاِکرَام
ھماری آنکھ میں حیاء دِلوں میں اپنا خوف اور زبان پر خیر کے کلمات جاری فرما ھمیں ہر قسم کے شر، فتنہ، فساد سے بچا اور اپنے سوا کسی کا محتاج نہ بنا۔۔۔
آمین ثم آمین
 

Haider Sufi

محفلین
’اللهم اغفرلنا وارحمنا‘‘
اے اللہ ہم سب کو بخش دے اور ہم سب پر رحم فرما
آمین بجاہ النبی الکریم الامین
 
Top