آج کی دلچسپ خبر!

چینی پولیس کا مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے خصوصی سن گلاسزکااستعمال شروع

news-1518078170-9822.jpg

چین کی پولیس نے عینک کے شیشوں میں لگے چہرے سے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی ٹیکنالوجی والے عینکوں کا استعمال شروع کردیاہے۔شیشے ڈیٹا بیس سے منسلک ہونگے جس کی مدد سے مفرور، مطلوب مجرموں کی چہرے کی اسکیننگ کے ذریعے شناخت کے بعد ان کی گرفتاری ہوسکے گی۔چینی ذرائع ابلاغ نے بتایاہے کہ ان سن گلاسوں کی مدد سے پولیس سات مشتبہ افراد کوگرفتاربھی کرچکی ہے۔پولیس نے نئی سن گلاسوں کی ٹیکنالوجی کو مرکزی شہر زنگزو کے ریلوے اسٹیشن پر استعمال کیاتھا۔چینی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق پولیس نے اس کی مدد سے جعلی شناختی کارڈ استعمال کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی۔
 
بھارت میں شوہر نے بیوی کا گردہ فروخت کر دیا

l_445735_060339_updates.jpg
بھارتی ریاست مغربی بہار میں شوہر نے جہیز نہ لانے کے جرم میں بیوی کا گردہ فروخت کر دیا۔
28سالہ ریتا سرکار کا کہنا ہے کہ اس کے شوہرنے شادی کے 12سال بعدصرف 2000روپے جہیزمیں نہ دینے کے جرم میں اس کا گردہ نکال کر فروخت کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریتا کو2برس قبل اپینڈکس کا درد اٹھا تھا، لیکن شوہر نے اپینڈیکس کے بجائے اس کا گردہ نکال کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا۔
ریتا کو اس بات کا پتہ کچھ دن قبل اس وقت لگا جب وہ چیک اپ کے لیے اسپتال گئی اور اسٹاف نے اسکے گردے کے غائب ہونے کے بارے میں اس کو بتایا۔
 
کمسن دلہن نے چائلڈ میرج کے خلاف 10 سالہ جنگ جیت لی

l_446164_102408_updates.jpg
ویب ڈیسک
بھارت میں ایک کمسن دلہن نے خوف اور دہشت کے باوجود چائلڈ میرج کے خلاف دس سالہ جنگ جیت لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع الور میںتھانہ غازی کی 19سالہ پنکی تنور کی شادی 10سال کی عمر میں ہمت سنگھ سے ہوئی تھی۔
پنکی کی والدہ میرا دیوی نے چائلڈمیرج کے خلاف کام کرنے والی ایک این جی او ’’سارتھی ٹرسٹ‘‘ سے رابطہ کیا اور مدد کی درخواست کی، اس پر پنکی کے سسرالی طیش میں آگئے اور اُسے گھر سے اغواء کرنے کی بھی کوشش کی تاہم محلے والوں نے اُسے بچالیا۔
ٹرسٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کریتی بھارتی نے پنکی کو جودھ پور بلالیا جہاں اُسے مکمل تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹیچرز کے لئے امتحانات کی تیاری کروائی۔
پنکی نے امتحان پاس کرکے کالج میں داخلہ لے لیا جہاں وہ بی ایڈکی تعلیم حاصل کررہی ہے۔
ڈاکٹر کریتی کی مدد سے پنکی نے گزشتہ برس جون میں جودھ پور کی فیملی کورٹ میں اپنی شادی کی منسوخی کے لئے پٹیشن دائر کی ، ڈاکٹرکریتی نے عدالت میں پنکی کی عمر اور جبری چائلڈ میرج سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں ۔
فیملی کورٹ کی جج ریکھا بھرگاوا نے چائلڈ میرج ایکٹ 2016ء کے تحت پنکی کی شادی کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا۔
عدالت کے فیصلے پر پنکی کا کہنا تھا کہ اب میری نام نہاد چائلڈمیرج کا خاتمہ ہوگیا ہے، اب میں اپنی پڑھائی پر توجہ دوںگی اور ٹیچر بنوں گی۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائلڈ میرج کے اعتبار سےبنگلادیش سرفہرست ہے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔نیپال اور افغانستان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
 
امریکی ریاستوں میں پھر طوفان، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ

l_446535_075828_updates.jpg

وسط مغربی امریکی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، برف باری کے باعث 1500 سے زائد پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند جبکہ نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نے پھر تباہی مچادی، شکاگو سے لے کر ڈیٹرائٹ شہر تک طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان شہروں میں9 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ خراب موسم کے باعث اب تک 1500کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، اسکولوں کو بند کردیا گیا اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
 
غیرملکیوں سے شادی: سعودی خواتین کے بچوں کو شہریت ملنے کا امکان
l_446237_114630_updates.jpg
سعودی عرب کی شوریٰ کونسل میں ایسی خواتین کے بچوں کو جن کے والد غیرملکی ہیں کو سعودی شہریت دینے کے حوالے سے حمایت میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان بچوں کو مملکت کی شہریت ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Saudi-Citizen-222.jpg

سعودی مجلس الشوریٰ نے گزشتہ دنوں ہونے والے ایک اجلاس میں 63 ووٹوں کی واضح اکثریت کے ساتھ سعودی شہریت کے قوانین میں تبدیلی کی دو تجاویز پر بحث کی اجازت دے دی تھی۔
مجلس شوری نے سعودی خواتین اور غیر ملکی مردوں کی شادی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو سعودی شہریت دینے کی نئی تجویز پر بحث کی منظوری دے دی ہے۔ اس تجویز کو دو سال قبل شوریٰ کے سامنے پیش کیا گیا تھا مگر اب تک اس کو بحث کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔
یہ تجویز خواتین ارکان مجلس شوریٰ لطیفہ الشعلان، عطاء السباطی، حیاء المانی، ثریا عبید اور وفاء طیبہ نے پیش کی تھی۔ اس موضوع پر گرما گرم بحث چھڑ گئی تھی جس پر کچھ ارکان نے حمایت جبکہ کچھ نے سخت مخالفت کی تھی۔
 
شوہر،عورتوں کو’ لائیک‘ کرتا ہے، بیوی نے خلع لے لی
کویتی خاتون نے اس بنیاد پر اپنے شوہر سے خلع لے لی کہ وہ انسٹاگرام پر دوسری عورتوں کی تصاویر کو ’لائیک ‘کرتا تھا۔
کویتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے وکیل نے بتایا کہ عورت نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے شوہرسے علیحدگی اختیارکرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ انسٹاگرام پر دوسری خواتین کی تصویروں کو’لائیک ‘کرتا ہے۔

insta.jpg

وکیل نے مزید وضاحت چاہی تو خاتون نے استدلال کیا کہ اگر آج وہ ان عورتوں کی تصاویر کو ’لائیک‘ کرتا ہے ،تو کیا معلوم آگے کیا کچھ کرے۔
 
ونٹر اولمپکس: ناروے کی ٹیم 15 ہزار انڈے خریدنے پر مجبور
جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک مقابلوں میں شریک ناروے کی ٹیم مقامی زبان سے نا سمجھی کی وجہ سے 1500انڈوں کے بجائے 15ہزار انڈوں کو خریدنے پر مجبور ہوگئی۔
سرمائی اولمپک میں شریک ناروے کی ٹیم در اصل کھلاڑیوں کو کچھ اضافی پروٹین فراہم کرنے کے لیے ناشتے میں انڈے زیادہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔
اسی خواہش کے تحت ٹیم کی انتظامیہ نے 1500 انڈے آرڈر کیے ۔
آرڈر مقامی زبان میں کرنا تھا اور ناروے کی ٹیم کو کورین زبان نہیں آتی تھی اسی لیے انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے ترجمہ کر کے آرڈر دے دیاتاہم گوگل کے غلط ترجمے کے باعث انہوں نے 15 ہزار انڈے آرڈر کر دیئے۔
ناروے کی سرمائی اولمپک میں شامل دستے میں مجموعی طور پر 121 ایتھلیٹس اور آفیشیلز شامل ہیں۔ 17 روزہ ایونٹ کے دوران 15 ہزار انڈے کھانے پڑے تو دستے میں شامل ہر رکن کو ہر روز 124 انڈے کھانے پڑیں گے۔
 
شاہد شاہ

محفلین

زائد انڈوں کا بل گوگل ادا کریگا، ذرائع
 
عرفان سعید

ناروے میں جتنی سردی پڑتی ہے، زیادہ انڈے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
 
ناروے میں جتنی سردی پڑتی ہے، زیادہ انڈے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
گویا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ یومیہ 124 انڈے کھانے میں چنداں مضائقہ نہیں:):)
ہر رکن کو ہر روز 124 انڈے کھانے پڑیں گے۔
 
چین: شوہر کا بیوی کے لئے دلچسپ تحفہ

چینی شخص نے اپنی بیگم کو ریت کی مدد سے دلچسپ پینٹنگز بنا کر تحفے میں پیش کر دی اور دیکھنے والے کو حیران کر دیا۔

01.jpg

یوں تو اکثر اوقات شوہر اپنی بیوی کو خوبصورت تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کر تے ہیں تاہم چین میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو ریت کے ذریعے دلچسپ پینٹگز تحفے میں دے کر سب کو حیران کردیا ۔
چیانگ نامی اس شخص نے ریت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے دلکش اور خوبصورت شاہکار تخلیق کئے کہ شائقین دنگ رہ گئے۔

03.jpg

اس نوجوان نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کر تے ہوئے کینوس پرمٹی کو بکھیر کر اپنی بیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف پیٹنگز بنائیں اور خوب داد وصول کی۔
واضح رہے کہ اس شخص کی بیوی ایک لوکل اسپتال میں نرس کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
 
لندن:دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد،ایئرپورٹ بند

l_447504_095519_updates.jpg
لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا یہ بم دریائے ٹیمز میں کنگ جارج ڈاک کی تہہ سے دریافت ہوا ۔

the-bomb_02.jpg

میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔بم کو ناکارہ بنانے کے لیے نیوی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ۔
 
عباس اعوان

محفلین
لندن:دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد،ایئرپورٹ بند
لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا یہ بم دریائے ٹیمز میں کنگ جارج ڈاک کی تہہ سے دریافت ہوا
میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔بم کو ناکارہ بنانے کے لیے نیوی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ۔
پچھلے مہینے ہانگ کانگ میں بھی امریکہ کے گرائے 2 بم دریافت ہوئے جن میں سے ہر ایک کا وزن 450 کلو گرام تھا، دونوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ وزنی بم سب سے زیادہ وزن والے نہیں تھے۔
فروری 2014 میں ایک امریکی بم دریافت ہوا جس کا وزن تقریباً 905 کلو گرام تھا۔ اس کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ناروے کی سرمائی اولمپک میں شامل دستے میں مجموعی طور پر 121 ایتھلیٹس اور آفیشیلز شامل ہیں۔ 17 روزہ ایونٹ کے دوران 15 ہزار انڈے کھانے پڑے تو دستے میں شامل ہر رکن کو ہر روز 124 انڈے کھانے پڑیں گے۔
ناروے میں جتنی سردی پڑتی ہے، زیادہ انڈے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
گویا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ یومیہ 124 انڈے کھانے میں چنداں مضائقہ نہیں:):)
باقی ٹیمز میں بانٹ دیں۔ یا ہوٹل کے باہر سٹال لگا لیں۔ کھیل کا کھیل، بزنس کا بزنس
یہ حساب غلط ہے، 15 ہزار انڈے، 121 لوگ، 17 دن تو جواب 124 انڈے فی کس یومیہ کی بجائے صرف 7 انڈے فی کس فی یوم بنتا ہے۔ ٍ124 انڈے فی کس پورے ایونٹ یعنی 17 دنوں کے بنتے ہیں نہ کہ یومیہ! خبر نگار نے 15000 کو 121 سے تقسیم تو کر دیا لیکن پھر 17 سے تقسیم کرنا بھول گیا۔
 
یعنی بزنس کے سارے پلان چوپٹ
 
یہ حساب غلط ہے، 15 ہزار انڈے، 121 لوگ، 17 دن تو جواب 124 انڈے فی کس یومیہ کی بجائے صرف 7 انڈے فی کس فی یوم بنتا ہے۔ ٍ124 انڈے فی کس پورے ایونٹ یعنی 17 دنوں کے بنتے ہیں نہ کہ یومیہ! خبر نگار نے 15000 کو 121 سے تقسیم تو کر دیا لیکن پھر 17 سے تقسیم کرنا بھول گیا۔
لگتا ہے آج اپ فارغ ہیں:)
 
Top