آج کی دلچسپ خبر!

محمد وارث

لائبریرین
روزنامہ پاکستان کی طرف سے اپنی’نیوزویب سائٹ ‘ پر کیے گئے ایک سروے میں صارفین سے سوال کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں آپ کس جماعت کے حق میں ووٹ دیں گے ؟ اس سروے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ 46فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق مجموعی طورپر 10354افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور تحریک انصاف 4784ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پررہی ۔ مسلم لیگ ن کے حق میں 38فیصد یعنی 3939صارفین نے فیصلہ سنایا۔تحریک لبیک 6فیصد کیساتھ 657، جماعت اسلامی تین فیصد کیساتھ 289، پیپلزپارٹی 2فیصد کے ساتھ 167ووٹ، جے یوآئی 163ووٹ، ایک فیصد کیساتھ ایم کیوایم 145ووٹ حاصل کرسکی جبکہ 2فیصد عوام نے دیگر جماعتوں کے حق میں ووٹ دیا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ سروے آن لائن کیاگیا اوررائے دینے والوں کے بارے میں یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کا ووٹ بھی رجسٹرڈ ہے یا نہیں ۔
آئندہ انتخابات میں کونسی جماعت حکومت بنائے گی؟ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا
 
چین کے آسمان پر ایک ساتھ دو سورج

چین میں آسمان پر ایک ساتھ دو سورج نکل آئے، قدرت کے اس حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔
بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

2-sun.jpg

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ دو سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
چین کے صوبے Heilongjiangکے شہر Hailunمیں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ دو سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے اور اس حیرت انگیز منظرکو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

2-sun-02.jpg

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت ایک سے زائد سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں sun dog کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے کی وجہ سے ہے، جس سے آسمان پر ایک کے بجائے دویا تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔
 
images
دنیا کا سب سے لمبا شخص اور 2فٹ کی پست قامت خاتون
30/January/2018, 08:37nawaiwaqt.com.pk

قاہرہ (نیٹ نیوز) آج کل مصر میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص اور سب سے پست قامت خاتون توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں گزشتہ روز اہرامِ مصر کی سیر کے بعد دونوں نے پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔8.2فٹ لمبا شخص اور2فٹ کی دنیا کی سب سے پست قامت جیوتی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پریس کانفرنس میں جہاں لمبو میاں خوب سوٹ بوٹ میں شریک ہوئے وہیں چھٹکی جیوتی نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور لال رنگ کا دلکش لباس زیب تن کئے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ سٹیج پر پہنچی۔8.2فٹ کا دنیا کا سب سے لمبا شخص اور2فٹ کی دنیا کی سب سے پست قامت خاتون دلچسپ پوز میں تصاویر بنواتے ہوئے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے
 
چین کی ایک مسجد جس کی دیواروں پر قرآن کندہ ہے
l_441456_124045_updates.jpg

دنیاکی متعدد مساجدکسی نہ کسی خوبی یا اپنے انوکھے و منفرد فن تعمیر کے باعث بے حد پسند کی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک مسجد چین میں بھی واقع ہے جس کی وجہ شہرت اس کی دیواروں پر تحریر کیا گیا ’قرآن مجید‘ہے۔

china%20masjid%2002_l.jpg

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شان ژی کے شہر زائن میں 700 سال پرانی مسجد واقع ہے جو چین کے شاہی خاندان ’منگ‘ نےاپنے دور میں تعمیر کروائی تھی۔ یہ مسجد آج تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

china%20masjid%2005_l.jpg

مسجد کی خاص بات اس کی دیواروں پرتحریر پورا ’ قرآن‘ ہے۔ نہایت خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ یہ مسجد تعمیر کی گئی ہے جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

china%20masjid%2003_l.jpg

یہ مسجد چینی فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور کمال کی بات یہ ہے کہ اس پر تحریر قرآن مجید کا ایک ایک حروف ویسا ہی لکھا ہوا ہے جیسا 700 سال قبل تھا۔

china%20masjid%2004_l.jpg

شاہی خاندان ’منگ‘ کے بعد مسجد کی دیکھ بھال کی ذمے داری چین کے شاہی خاندان ’کنگ‘ نے سنبھالی۔ بعداز مسجد میں کی جانے والی تبدیلیاں ان ہی کے دور میں کی گئیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین

شاہد شاہ

محفلین
نواز شریف اپنے آپکو جمہوری کہتے نہیں تھکتے جبکہ حقیقت مین وہ فیشسٹ اور ری ایکشنری ہیں:
- بھٹو نے اتفاق فاؤنڈری سے نکالا تو اسکو واپس لانے کیلئے آمر ضیا الحق سے جا ملے
- بینظیر نے ووٹ لیکر حکومت سے نکالا تو اسے گرانے کیلیے آئی ایس آئی سے پیسے لئے
- مشرف نے طیارہ سازش کی وجہ سے حکومت سے نکالا تو تو غیر ملکی قوتوں کیساتھ ملکر اپنی ہی فوج کیخلاف ہو گئے
- اب عدلیہ نے پانامہ کی وجہ سے حکومت سے نکالا ہے تو عدلیہ کیخلاف ہیں
قوم ان ۴۰ سالہ شریفانہ ڈراموں سے تنگ آگئی ہے
 
یہ تو نواز شریف کو ۳۰ سالہ اقتدار کے دوران ٹھیک کرنا چاہیے تھا۔ اب خود پھنس گیا ہے تو عدالتی نظام ٹھیک کرنے کے ڈرامہ ہو رہے ہیں
نواز جائے بھاڑ میں ، آپ کے سر پر ہر وقت نواز کیوں سوار رہتا ہے؟ اگر عدلیہ کے جوتے کھا کر نواز کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ عدالتی نظام ٹھیک ہونا چاہئے تو یہ عوام کی خوش قسمتی ہے ۔
عوام تو نواز سے پہلے بھی عدالتی نظام کو رو رہے تھے اور بعد میں بھی۔
 
آج چاند گرہن، سپرمون اور بلیومون ہوگا

l_441521_041939_updates.jpg
ڈیڑھ سو سال بعد ایک چاند کے 3نظارے ساتھ ہوں گے ، آج چاند گرہن ہوگا ، سپر مون ہوگا اور بلیو مون ہوگا، نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کیا جائے گا۔
آج عام چودھویں کے چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا ،30 فیصدزیادہ روشن ہوگا۔ آج شام طلوع ہونے والا چاند سُپر بلیو بلڈ مون ہو گا، سرخی مائل نارنجی چاند کے نظارے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں دیکھے جاسکیں گے۔
انگریزی مہینے میں 2 بار دکھائی دینےوالا چودھویں کا چاند بلیو مون کہلاتا ہے۔ چاند کو مکمل گرہن لگے توبلڈ مون بھی کہلاتا ہے ۔اس کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہو گی۔آج طلوع ہونے والا چاند سپر بلیو بلڈ مون ہو گا۔
سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے چاند کے مقابلےمیں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ چاند گرہن دوپہر 3بج کر51 منٹ پرشروع ہوجائےگا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند طلوع ہوتے وقت ہی گرہن لگا ہوا ہو گا۔کراچی میں سپر بلیوبلڈ مون 6بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوگا۔
اسلام آباد میں شام5 بج کر32 منٹس پرطلوع ہوگا ۔ ملک بھرمیں مکمل چاند گرہن 5 بج کر 52 منٹ سے شروع ہو کر 7 بج کر 8 منٹ پر ختم ہو گا ۔ ملک بھر میں چاند کا گرہن رات 9 بجکر 8 منٹ پر اختتام پذیر ہو جائے گا.
سپر بلیو بلڈ مون پاکستان کے علاوہ امریکہ، روس، شمال مشرقی یورپ ،ایشیا، انڈین اوشن، پیسیفک اور آسڑیلیا میں دیکھا جا سکے گا، انٹر نیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سپر بلیو بلڈ مون کا ایک ساتھ آنا 151 سال بعد ہو رہا ہے۔
 
پاکستان میں وقت قریب ہے، اگر کوئی دیکھنے کا خواہشمند ہے۔
 
Top