آج کی دلچسپ خبر!

یاز

محفلین
یہ خبر بھی شاید دلچسپ ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیخ رشید نے استعفیٰ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
 
نہال ہاشمی گرفتار، 1ماہ قید، 5 سال کیلئے نااہل قرار

l_442496_095716_updates.jpg

سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 1ماہ قید کے علاوہ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کو 5 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے 28 مئی 2017کو کراچی میں تقریرکرتے ہوئے عدلیہ کو دھمکیاں دی تھیں۔
توہین عدالت کا فیصلہ 2 اور 1 کی نسبت سے آیا۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی معافی کی درخواست مسترد کردی۔

Nehal_02.jpg

سپریم کورٹ نے 24جنوری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔توہین عدالت کا فیصلہ 2 اور 1 کی نسبت سے آیا۔
نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا تھا ۔
نہال ہاشمی نے پاناماکیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی ممبران اور ججز اور انکے بچوں کو دھمکیاں دی تھیں، جس پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ۔
 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 150 برس بعد سپر بلڈ بلیو مون کا نظارہ
پاکستان سے لے کر مشرق وسطیٰ، شمالی امریکا، روس، آسٹریلیا اور بھارت تک کروڑوں افراد نے چاند گرہن، سپر بلڈ بلیو مون کا نظارہ دیکھا۔
یہ مظہر اس وقت دیکھے میں آیا جب سورج، زمین اور چاند ایک قطار میں ایک دوسرے کے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں چاند گرہن لگا اور اس وقت چاند زمین کے قریب ترین تھا۔

moon_l02.jpg

یہ ایک ماہ کے اندر دوسرا مکمل چاند تھا اور اسی لیے اسے بلیو مون کا نام بھی دیا گیا جس کا رنگت سے کچھ لینا دینا نہیں جبکہ بلڈ یا سرخ اس وقت نظر آتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے۔
دنیا بھر میں بدھ کی رات آسمان پر ایک انوکھا منظر دیکھا گیا جب تین قمری واقعات ایک ساتھ رونما ہوئے۔ بدھ کو نہ صرف چاند گرہن ہوا بلکہ مہینے کا دوسرا مکمل چاند زمین سے سب سے کم فاصلے پر بھی ہے۔

moon_l03.jpg

اس واقعے کو ʼسپر بلیو بلڈ مون یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند کا نام دیا گیا ہے۔چاند گرہن 10 بج کر 51 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوا اور اس کا اختتام 16 بج کر آٹھ منٹ جی ایم ٹی پر ختم ہو گا۔
مغربی نصف کرۂ زمین پر رہنے والے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کر سکیں گے۔ آخری مرتبہ اس نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔

moon_l05.jpg

moon3.jpg
سپر بلیو بلڈ مون یا عظیم نیلگوں خُونی چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔
نیلگوں چاند تو اس مہینے میں دوسری مرتبہ طلوع ہو گا لیکن گرہن کی وجہ سے چاند پر پڑنے والا زمین کا عکس سرخ رنگ کا نظر آئے گا اور اسی وجہ سے اسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔

moon_l06.jpg



moon1.jpg

زمین اور چاند کا فاصلہ سات فیصد کم ہونے کی وجہ سے چاند معمول سے 14 فیصد زیادہ روشن ہو گا اور یہ معمول سے بڑا نظر آے گا۔امریکا میں ستاروں کے مشاہدے کے شوقین افراد نے اس نیلگوں خونی چاند کا نظارہ بدھ کو علی الصبح طلوع آفتاب سے پہلے کیا۔

moon_l04.jpg

moon2.jpg
اس سے قبل واشنگٹن میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے ہیڈ کوارٹر کے ماہر گورڈّن جونٹسن نے کہا تھا کہ یہ چاند امریکا کے مغربی حصہ الاسکا اور ہوائی میں سب سے واضح دکھائی دے گا۔
انھوں نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ شمال مغربی امریکا، الاسکا اور ہوائی 31 جنوری کو چاندنی میں نہا جائیں گے۔
 
کوسٹا ریکا میں بوئنگ طیارہ ہوٹل میں تبدیل
ناکارہ اشیاء کو نئے سرے سے تبدیل کر کے کارآمد بنانے سے جہاں پرانی چیزوں کو نئی جدت مل جاتی ہے، وہیں یہ دیکھنے والوں کو بھی متاثر کیے بنا نہیں رہتی۔

cos1.jpg

اس طرح کوسٹا ریکا میں بھی 1965کے ناکارہ بوئنگ 727طیارے کو پر تعیش ہوٹل میں تبدیل کیا گیا ہے، جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

cos3.jpg

ناکارہ سمجھ کر اسکریپ میں پھینکا جانے والا یہ طیارہ2 بیڈ رومز کے ہوٹل میں تبدیل کیا گیا ، جو سیاحوں کو عالی شان سروسز فراہم کر رہا ہے۔

cos2.jpg

ہوٹل میں تبدیل ہونے والے اس طیارے میں ضیافت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کے ایک بیڈ روم کا ایک دن کاکرایہ 300پاؤنڈ رکھا گیا ہے۔
 
ارفع کریم آج بھی پاکستان کی ناقابل فراموش پہچان ہیں
ارفع کریم فیصل آباد کے ایک نزدیکی گا ؤ ں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 ء کو پیدا ہوئیں ۔ان کے والد عبدالکریم رندھاو ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں جن کا کہنا ہے کہ ارفع کریم صرف تین سال کی عمر میں ا سکول جانے لگی تھیں۔انہو ں نے 2004 ء میں نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک تہلکہ مچا دیاتھا۔ان کی اس کامیابی سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ۔

arfah-1.jpg

جولائی 2005 ء میں بل گیٹس نے انہیں ملنے کے لیے امریکہ بلایا جس پر وہ اپنے والد کے ہمراہ امریکہ گئیں جہاں انہیں دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔
بل گیٹس نے ارفع کریم سے دس منٹ کی ملاقات کی اور ارفع کریم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔کہا جاتا ہے کہ ارفع کریم سے زیادہ بل گیٹس ان سے متاثر ہوئے ۔
ارفع کریم جب بل گیٹس سے ملیں توبل گیٹس کا کہنا تھا کہ تو یہ بھی پاکستان کا ایک چہرہ ہے کہ تمہاری جیسی لڑکیاں بھی وہاں ہیں؟ورنہ میں تو یہی سمجھتا تھاکہ وہاں لڑکیوں کو پڑھنے نہیں دیا جاتا ‘ جس پرارفع نے بڑے اعتماد سے بل گیٹس سے کہا ’’پاکستان کا بس یہی چہرہ ہے‘۔

arfah-4.jpg

ارفع کریم نے دنیاکو یہ پیغام دیا کہ تعلیم میں آگے بڑھ کر دنیا کے سامنے پاکستان کا اصل چہرہ دیکھایا جا سکتا ہے ،اسکے علاوہ دبئی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے دو ہفتوں کے لیے انہیں مد عو کیا گیا جہاں انہیں مختلف تمغے اور اعزازات د ئیے گئے ۔
ارفع کریم نے دبئی کے فلائینگ کلب میں صرف دس سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا ۔ارفع کریم کو 2005 ء میں اس کی صلاحیتوں کے اعتراف میںِ صدارتی ایوارڈ’’مادرملت جناح طلائی تمغہ‘‘ اور’’سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ‘‘سے بھی نوازا گیا ۔صرف دس سال کی عمر میں ارفع نے’’ پرائڈ آف پرفارمنس" بھی حاصل کیا جس کو حاصل کرنے کے لیے عمر لگ جاتی ہے ۔

arfah-6.jpg

مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں منعقدہ سن 2006 ء کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پاکستان بھر سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا ۔پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ نمائندوں میں سے پاکستان کا روشن چہرہ صرف ارفع کریم تھیں ۔یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔وہ ملک و قوم کا فخر تھیں۔
مگر سولہ سال کی عمر میں ارفع نے وہ سب کچھ حاصل کر لیا جو اس نے چاہا تھا ۔ارفع نے پوری دنیا میں اپنا سکہ منوایا اور پوری دنیا کے سامنے ملک و قوم کا خوب نام روشن کیا ۔پاکستان اور اہل پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ۔
کہا جاتا ہے، ارفع کریم اپنی بیماری سے پہلے ناسا کے کسی پراجیکٹ پر کام کر رہی تھیں ۔ 22 دسمبر 2011ء کو ارفع کریم گھر پر ہی تھیں جب انہیں مرگی کا دورہ پڑا۔انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اسی دوران انہیں دل کی تکلیف بھی شروع ہو گئی جس کی شدت سے وہ کومے میں چلی گئیں۔

arfah-4_1.jpg

2جنوری2012 کوبل گیٹس نے ارفع کریم کے والدین سے رابطہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ارفع کا علاج اپنی زیر نگرانی امریکہ میں کروانا چاہتے ہیں۔بل گیٹس کے ہی کہنے پر امریکی ڈاکٹرکا پینل بناجو ویڈیو کانفرنسزکے ذریعے پاکستانی ڈاکٹر کی رہنمائی اور معاونت کرتے رہے ۔
9 جنوری کو ارفع کی طبیعت کچھ سنبھلی لیکن عارضی طور پر ۔ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔وہ 2012ء میں 26 دن کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری بروز ہفتہ لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں اللہ کو پیاری ہو گئی ۔
جو لوگ مر کر بھی امر ہو جاتے ہیں، ارفع انہی میں سے ایک تھی ۔مائیکرسافٹ ٹیکنالوجی میں جو ارفع کریم رندھاوا کو دسترس تھی، اسے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت نے لاہور کے ایک پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم کے نام سے منسوب کر دیا۔
 
سپر بلیو مون کی وجہ سے کم لہریں، وینس کے کینال سوکھ گئے
غیر معمولی موسم کی وجہ سے اٹلی کے شہر وینس کے معروف کینال سوکھ گئے ہیں جس کے باعث کشتی بان اپنی کشتیاں (گنڈولے) خشکی پر پارک کر رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید سردی، سُپر بلیو بلڈ مون اور کم بارشوں کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول سمجھے جانے والے کینالز میں پانی کی سطح انتہائی حد تک گر گئی۔

Sp-Report_L1.jpg

کوئین آف ایڈریاٹک نامی کینال کی جاری کردہ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ گنڈولے کیچڑ میں دھنسے ہوئے ہیں اور شہری حیرانی کے عالم میں انہیں دیکھ رہا ہے۔

Sp-Report_L.jpg

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ وینس میں یہ صورتحال درپیش ہے۔ دو سال قبل پانی کی سطح 28؍ انچ تک گر گئی تھی جو معمول سے بہت کم ہے جس کی وجہ سے واٹر ٹیکسی یا گنڈولا ٹیکسی بند کرنا پڑی تھی۔

Sp-Report_L4.jpg

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت وینس میں سیاحوں کی آمد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے وہیں شہر کی آبادی تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔

Sp-Report_L3.jpg

سن 1950ء میں شہر کی آبادی ایک لاکھ 75؍ ہزار افراد پر مشتمل تھی جو اب صرف 55؍ ہزار رہ گئی ہے جس کی وجہ تغیانی کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہونے، سیاحوں کی بھرمار کی وجہ سے اشیائے خوردنوش اور روزمرہ کی چیزوں کے داموں میں زبردست اضافے کو بتایا جا رہا ہے۔
 
رانی پور میں ڈاکو کی قبر پر منتیں مانگی جانے لگیں
ماضی میں سندھ کے انتہائی خطرناک ڈاکو اور پولیس مقابلے میں مارے جانے والے پروچانڈیو کی قبر پر اہل علاقہ نے مزار بنا لیا اور منتیں مانگنے اور چڑھاوے چڑائے جانے لگے۔
پروچانڈیو کی قبر سعید نورانی (میہڑ )کے قریب واقع ہے۔ سادہ لوح لوگ بڑی تعداد میں اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے مزار پر آتے اور دعائیں مانگتے ہیں ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق محمد پریل عرف پرو چانڈیو ڈکیتی ، قتل اور اغوا سمیت سینکڑوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
لوگوں کا موقف ہے کہ پرو چانڈیو جاگیردا رو ں کے ظلم سے تنگ آ کر ڈاکو بنا وہ غریب پرور تھا۔
ڈاکو پرو چانڈیو پر ایک فلم بھی بن چکی ہے جو سپرہٹ ثابت ہوئی وہ 1983 میں مقابلے میں مارا گیااس کی میت پر 10 ہزار سے زائد اجرکیں ڈالی گئی تھیں۔
 
بھارت: طلبا کا پکوڑے بیچ کر احتجاج

l_444226_051808_updates.jpg

پکوڑے بیچنے کو روزگار کا بہتر ذریعہ قرار دینا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا، بینگلورو میں طلبا نے پکوڑے بیچ کر احتجاج کیا۔
گلے میں کالج کے کارڈ ڈالے طلبا نے پکوڑے بیچنے کا کیمپ لگایا، کیمپ میں دس دس روپے میں مودی پکوڑا، امیت شاہ پکوڑا، یڈی پکوڑا رکھے گئے تھے تاہم مودی کی آمد سے قبل مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ مودی نے ایک حالیہ انٹرویو میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے پر پکوڑے بیچنے کو روزگار کا بہتر ذریعہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ پکوڑے بیچنے والا یومیہ دو سو روپے کما لیتا ہے۔
 
قازق نوجوان کی خاتون بن کر مقابلہ حسن میں شرکت
قازقستان میں ایک نوجوان خاتون کے بھیس میں مقابلہ حسن میں حصہ لینے پہنچ گیا، ججز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن پھر خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا۔

qaziq-man-02.jpg

چوبیس سالہ Ilay Dyagilev نامی نوجوان نے خوبرو حسینہ کے بھیس میں تصاویر بنوا کر اپنی درخواست گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے مس ورچوئل قازقستان کے مقابلے کیلئے بھیجی اور 40ہزار درخواستوں میں سے اس کا نام بھی مقابلے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔
نوجوان حسینہ کا روپ دھار کر نہ صرف مقابلے میں شرکت کیلئے پہنچا بلکہ ججز کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فائنل تک بھی رسائی حاصل کرلی۔

qaziq-man-01.jpg

بعد ازاں نوجوان نے فائنل میں حصہ لینے سے قبل اپنی جعلسازی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اپنا اصل روپ سب کو دکھا دیا۔
 
کیلیفورنیا میں بہتی آبشار پر قوس و قزاح کے رنگ
بعض اوقات قدرت ایسے خوبصورت اور حیرت انگیزمناظر سامنے لاتی ہے کہ انسان بھی مبہوت رہ جائے۔امریکا میں قدرت کا ایسا ہی ایک حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آبشار پر قوس و قزاح کے رنگ بکھر گئے۔

raibow-1_1.jpg

جی ہاں،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع آبشار پر بہتے پانی کے ساتھ قوس و قزح کے خوبصورت رنگ امڈ آئے جس نے آبشار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا جبکہ اس حسین نظارے کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے اورقدرت کا یہ دلکش منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔
 
امریکا، ٹیکساس میں ہوا سالانہ پتنگ میلہ
امریکی ریاست ٹیکساس کے جزیرے پر 18ویں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں پتنگ بازوں نے شرکت کی، آسمان رنگ برنگی چھوٹی اور دیوہیکل پتنگوں سے سج گیا۔

kite-fest---01.jpg

ساؤتھ پادرے کائٹ فیسٹیول نامی اس میلے کے دوران سینکڑوں ماہر پتنگ باز ٹیموں اور انفرادی حیثیت میںیہاں پہنچے اور اس ایونٹ میں شرکت کی۔

kite-fest---03.jpg

سالانہ پتنگ میلے کے دوران سینکڑوں منفر انداز اور ڈیزائن کی چھوٹی بڑی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں۔

kite-fest---02.jpg

تین روزہ اس میلے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں عوام بھی ساحل سمندر پر پہنچے اور اس ایونٹ کا بھرپور لطف اٹھایا۔
 
سعودی عرب نے بھارت کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی

l_445341_073935_updates.jpg

سعودی عرب نے بھارت فضائی کمپنی کے طیاروں کو مملکت کی سر زمین کے اوپر سے گزر کر اسرائیل تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے بھارت کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی اسرائیل کے لیے پروازو ں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی ہے۔
ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی بند فضائی حدود سے اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ائیر انڈیا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
 
خلاء میں خلا بازوں کا بیڈمنٹن میچ

l_445605_094028_updates.jpg

خلاء میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ ٹکنا ممکن نہیں، وہاں خلابازوں نے ریکٹ اور شٹل کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلی۔
دو دو کی ٹیم میں بٹنے والے روسی، امریکی اور جاپانی کھلاڑیوں کو خلائی اسٹیشن میں اچھا شغل بھی مل گیا اور ایک تاریخ بھی رقم ہوگئی۔
پہلے میچ میں کوئی اسکور نہ رکھا گیا، اس طرح چاروں ہی کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔
 
Top