روس میں آسمان سے سونے ،چاندی کی بارش
روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر کارگو جہاز میں رکھی بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں جہاز کے اڑان بھرتے ہی رن وے پر گر گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیک آف کے دوران جہاز کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا جس کے باعث اس میں رکھی سونے اور چاندی کی 200 قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں۔ ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلو بتایا جاتا ہے۔
واقعہ سے لاعلم جہاز کا پائلٹ اپنے مقررہ سفر کی جانب گامزن رہا ۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد یاکوتس کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر سڑکوں پر آگئے اور آسمان سے ہونے والی اس سونے چاندی کی بارش کے ثمرات کی تلاش میں مصروف ہوگئے۔
غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق رن وے پر جہاز سے گرنے والی تمام بارز کو جمع کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔