کاش وہ ہماری محفل کے ان تین معززین (عارف کریم، کاف سین اور شاہد شاہ) ارکان سے بھی پوچھ لیتے تو ناروے کا نمبر ہر گز دوسرا نا ہوتا
خوشی، خوشی ہوتی ہے بھلے کمینی سی ہی کیوں نا ہو۔
شادی کی مذہبی رسومات کو تو اس مذہب کے رہنما دیکھ لیں گے مگر اس کے قانونی پہلو؟ یہ خبر پڑھنے کے قابل ہے۔شادی کی مذہبی رسومات مذہب کے امام و پیروکاروں پر چھوڑی جا سکتی ہیں۔ بنیادی معاشرتی چیزیں ریاست کی ذمہ داری
یہ تو دبئی کے کُل رقبے سے بھی زیادہ ہوگیا۔۔۔72ہزار کلو میٹر کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے اس با غ میں ۔
لنک ۔یہ تو دبئی کے کُل رقبے سے بھی زیادہ ہوگیا۔۔۔
آدمی اتنی بھی نہ چھوڑے کہ دوسروں کو لپیٹنا مشکل ہوجائے!!!
ہم بھی لنک ہی کی بات کررہے ہیں آپ کی نہیں!!!
یہ تو دبئی کے کُل رقبے سے بھی زیادہ ہوگیا۔۔۔
آدمی اتنی بھی نہ چھوڑے کہ دوسروں کو لپیٹنا مشکل ہوجائے!!!
سمجھ نہیں آرہی کہ پپو کے ساتھ اظہار افسوس کریں یا مبارکباد دیں۔بھارتی ریاست بہار میں قرض دینے والا کروڑ پتی بھکاری33 سالہ پپو کمار کے اکاؤنٹس میں 5 لاکھ روپے ، کروڑ روپے سے زاہد مالیت کی جائیداد ہے ، بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کا جوان بھکاری پپو کمار کئی برسوں سے سڑکوں میں بھیک مانگ کر اتنا امیر ہوچکا ہے کی اس کے بینک اکائونٹس میں 5 لاکھ روپے موجود ہیں بلکہ وہ تقریبا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کا بھی مالک ہے ۔پپو کمار نے مقامی تاجروں کو بھاری سود پر 10 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے ۔وہ انجینئر بننا چاہتا تھا لیکن ایک حاد ثے میں مفلوج ہوگیااس حادثے میں اس کے والد بھی چل بسے۔ایسی صورتحال میں پپو کے پاس بھیک مانگنے کے علاوہ کو ئی اور راستہ نہیں تھا کہ وہ اپنی گزر بسر بھیک مانگ کرکرے۔
وین سائز ڈز ناٹ میٹر
اگر آپ دنیا کی کسی مشہور ترین چوٹی کو کم سے کم وقت میں سر کرنے کے خواہشمند ہیں تو چین کے مشہور ترین پہاڑ "جِنگشان - Jingshan" کا رُخ کیجیئے جسے سر کرنے پر آپ کا صرف ایک سیکنڈ لگے گا۔
جی یہ بالکل سچ ہے۔ چین کے مشہور صوبے شانڈونگ کے شہر شوگوانگ میں واقع یہ پہاڑ چین کا تو چھوٹا ترین پہاڑ ہے ہی، غالباً اس دنیا کا بھی سب سے چھوٹا پہاڑ ہے۔ ہزاروں سیاحوں کی منزل یہ پہاڑ 1.24 میٹر لمبا، 70 سینٹی میٹر چوڑا اور 60 سینٹی میٹر اونچا ہے۔
1958 تک پہلے تک اسے ایک چٹان تصور کیا جاتا رہا، مگر 1958 میں جب سنجیدگی سے اسے کھودنے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ جِنگشان ایک باقاعدہ ننھا منا پہاڑ ہے۔ اس کی کل اونچائی 48 میٹر ہے مگر ساری زیر زمین۔ اسے سچی مچی ایک قدم کے ساتھ سر کیا جا سکتا ہے۔
یہ پہاڑ چین کا قومی ورثہ اور باقاعدہ ایک سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کا منفرد تشخص برقرار رکھنے کیلیئے اس کے اطراف میں کسی قسم کی تعمیر بالکل منع ہے۔
بشکریہ محمد سلیم
ہادیہ اب سمجھ تو آگئی ہوگی کہ محفل کے مرد اپنی بیویوں سے کیوں ڈرتے ہیںموبائل نمبر ڈیلیٹ ہونے پر ظالم بیوی نے شوہر پر ظلم کی انتہا کر دی
مدھیہ پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے صوبہ مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں موبائل کی عادی ایک خاتون نے شوہر کو موبائل ٹھیک کرانے کیلئے دیا۔ جب وہ موبائل ٹھیک کراکر واپس گھر آیا تو اس کی بیوی جانکی بائی نے موبائل فون سے تمام رشتے داروں اور جاننے والوں کے نمبر ڈیلیٹہوجانے پر شدید برہم ہوگئی اور طیش کے عالم میں شوہر پر حملہ آور ہوگئی زدوکوب کیا اور دانتوں سے کاٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شوہر کو ضلع کے سرکاری اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا۔ بیوی کیخلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔