آج کی دلچسپ خبر!

منگولیا ، چنگیز خان کی فتوحات کی یاد میں روایتی فیسٹیول

519356_391474_updates.jpg

منگولیا میں قومی ہیرو چنگیز خان کی فتوحات کی یاد میں صدیوں پرانے روایتی نادام فیسٹیول کاشاندار آغاز ہوگیا ہے۔5روزہ فیسٹیول کے آغاز پر دارالحکومت اولان باتورکے ایک اسٹیڈیم میں رنگار رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منگولیا کے صدر نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں منگولیا کے روایتی اور ثقافتی رنگ پیش کیے گئے جبکہ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں شرکاء اسٹیڈیم میں موجود تھے۔فیسٹیول کے دوران گھڑ سواری،اونٹ ریس،ریسلنگ اور نشانے بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بچوں،بڑوں ،نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ میلا 15جولائی تک جاری رہےگا جبکہ اس دوران عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
 
پاک فضائیہ کاطیارہ ائرشو میں مقابلے کے لئے برطانیہ پہنچ گیا

519902_9740422_updates.jpg

خوبصورت رنگوں سے پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ آج رائل انٹرنیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کیلئے رائل ائیر فورس بیس فئیر فورڈ(برطانیہ) پہنچ گیا۔پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر6 اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ Concours D' Elegance ٹرافی کے مقابلے کے لئے رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کر رہا ہے جو عام عوام کے لئے 13جولائی سے 15جولائی تک جاری رہے گا۔

519902_2984579_updates.jpg

اس سال ائیر شو کا مقصدرائل ائیر فورس کی صد سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کے ائیر اور گراؤنڈ کریو و پر مشتمل ایک دستہ اس شو کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے گا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 2016میں یہ ٹرافی جیتی تھی جب اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کے نتیجے میں اس انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا ۔

519902_5919303_updates.jpg

رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو شو دنیا کا بہترین شو ہے جس میں دنیا کی بہترین فضائیہ کے جدید طیارے شرکت کر رہے ہیں ۔مختلف فضائی افواج ،ائیر اسپیس اور ٹیکنالوجی کی مختلف کمپنیاں اس شو میں حصہ لے رہی ہیں۔
 
انسانی تاریخ کا پہلا رنگین ایکسرے حاصل کرلیا گیا

520186_6149826_akhbar.jpg

نیوزی لینڈ کے سائنس دانوں نے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی تاریخ میں پہلی بار رنگین ایکسرے حاصل کیے ہیں ۔ ایٹمی تحقیق کے سب سے بڑے ادارے سرن (سینٹر فار یورپین نیوکلیئر ریسرچ) میں تصویری ٹیکنالوجی میں تعاون کرنے والی طبیعاتی لیب نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سائنسدانوں نے انسانی تاریخ میں پہلی بار تھری ڈی ، رنگین ایکسرے بنائے ہیں ، تاہم اس کے لیے دستیاب جدید ترین مائیکرو چپ سرن نے فراہم کی ہے ۔
 
پاکستانی طالبات نےفارمولاکار بنالی،عالمی مقابلے میں شرکت

521749_3843059_updates.jpg

پاکستانی طالبات پر مشتمل 15رکنی ٹیم نے ایک نشست والی فارمولا ریس کار تیار کی ہے جوپہلی مرتبہ کسی عالمی سطح کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہے،اس میں خوش کن پہلو ٹیم کی تمام اراکین کا خواتین ہونا ہے۔
لڑکیوں پر مشتمل ٹیم کا تعلق پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آبادسے ہےجنہوں نے فارمولا مقابلہ کے لئے ایک نشست کی فارمولہ کار تیار کی ہے اوراس کارکردگی پرٹیم کوایف ایس ایوارڈ سے بھی نواز گیا جس کی بنیاد پر فارمولا کار تیار کرنے والے اس ٹیم کو عالمی سطح کے مقابلے میں شرکت کا موقع ملا۔
فارمولا کار کی تیاری کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ یہ کار کسی میکینکل انجینئر کی مدد کے بغیر ہی تیار کی گئی ہے کیوں کہ اس ٹیم میں شامل تمام 15لڑکیوں میں کوئی مکینکل انجینئر نہیں بلکہ ان اراکین کا تعلق الیکٹریکل انجینئر ،انڈسٹریل ڈیزائنرز اور بزنس مینجمنٹ سے ہے۔
برطانیہ میں سلوراسٹون سرکٹ میں باقاعدہ منعقد ہونے والے اسٹوڈنٹس فارمولہ مقابلہ ان ہونہار طلباء و طالبات کے لئے زبردست پلیٹ فارم ہے جس کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کے اہل طالب علموں کو ریس کاروں کی تیاری کے مقابلے میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے ،یہ پلیٹ فارم ان گاڑیوں کو مختلف پہلوئوں سے پرکھتا ہے جس میں گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال کا تناسب ، معیشت، برداشت، رفتار اور خاص طور پر گاڑیوں کا ڈیزائن اور ڈھانچےکو جانچا جاتا ہے۔
 
بھارت : اسکول کےکچن سے 60 زہریلے سانپ برآمد

521736_361314_updates.jpg

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسکول کے باورچی خانے سے 60 زہریلے سانپ برآمد ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ڈسٹرکٹ کے ضلع پریشاد اسکول کے کچن سے سانپ برآمد ہوئے جس پر طلبہ و اساتذہ سمیت عملے کے ارکان میں کھلبلی مچ گئی۔

521736_4107192_updates.jpg

پنگرابوخرے نامی گاؤں میں واقع اس اسکول کے کچن میں ایک طالب علم نے سانپ کو دیکھا جس کی اطلاع اسکول پرنسپل کو دی۔اسکول پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے ہجوم کو سانپوں کو مارنے سے روک دیا اور ایک تربیت یافتہ سانپ پکڑنے کے ماہر شخص کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 60 زہریلے سانپوں کو بآسانی پکڑ کر بوتل میں بند کردیا اور بعدازاں انہیں محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔
 

Saqib mehmood

محفلین
اللہ آپ کی زبان مبارک کرے!
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحافی کی جانب سے وزیراعظم نامزدگی کے سوال پر کہا کہ ’اللہ آپ کی زبان مبارک کرے‘ تفصیلات کے مطابق 180ایچ ماڈل ٹائون میں تقریب کے دوران ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا کہ آپ کو آئندہ وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے ؟ شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ، اس جواب پر نہ صرف وزیر اعلیٰ نے خود بھی قہقہہ لگایا بلکہ ہال میں موجود تمام صحافیوں کی جانب سے بھی بھرپور قہقہہ بلند ہوا۔
روزنامہ جنگ
اس کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے
 
اکیسویں صدی کاطویل ترین چاندگرہن 27جولائی کو ہوگا

523909_7304160_akhbar.jpg

ماہرفلکیات نے کہاہے کہ 21 ویں صدی کا طویل ترین چاندگرہن 27جولائی کو ہوگا جس کا دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا۔
ماہر فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹہ 42 منٹ اور 57 سیکنڈز ہوگا، 21 جولائی کی رات کو مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا.ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاندگرہن 27 جولائی رات 10 بجکر14 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چاندگرہن 28 جولائی صبح 4 بجکر 28 منٹ پر ختم ہوگا۔
 
سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے والے دکاندار پر 5ہزار ریال جرمانہ

524021_9405411_updates.jpg

متعدد سرکاری اداروںک ی نمائندہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے پر 5ہزار ریال اور شیشے کے تمباکو کی فروخت پر 30ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔کمیٹی کے اہلکاروں نے جدہ شہر کی دکانوں اور قہوہ خانوں پر چھاپے مارے۔کمیٹی میں وزارت صحت ، امن عامہ اور جدہ میونسپلٹی کے نمائندے شامل ہیں۔

524021_9772273_updates.jpg

کمیٹی نے تمام دکانوں پر پابندی لگائی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سفید اور سیاہ دو رنگوں میں تیار کرائیں۔ دکان کے شیشے کو پوری طرح سے کلر کروائیں۔ خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔مقامی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ اور تمباکو کے نرخ بڑھائے جانے پر دکانداروں نے سگریٹ کی پوری ڈبیہ کے بجائے کھلے سگریٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

524021_4046395_updates.jpg

سعودی عرب میں حقے کیلئے تیار کیا جانے والا تمباکو ہاتھ سے بنانے پر پابندی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دنوں تمباکو ہاتھ سے تیار کیا جانے لگا ہے۔ ایسا کرنے والوں کو 20سے 30ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دکان سربمہر کی جا سکتی ہے۔دکانداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ حقے کے تمباکو کے ڈبے کا حجم 500گرام سے کم نہ ہو ۔ڈبے کے اوپر تمباکو تیار کرنے اور قابل استعمال ہونے کی آخری تاریخ کا اندراج بھی لازمی کر دیا گیا ہےجبکہ تمباکو میں شامل دیگر عناصر کی بھی نشاندہی تحریری طور پر کی جانی لازمی ہے۔
 
جیسِنڈا آرڈرن دُنیا کی سب سےکم عُمر سربراہِ مملکت

526542_2519553_updates.jpg

37سالہ جیسِنڈا آرڈرن اس وقت دنیا کی سب سے کم عمر سربراہِ مملکت ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بھی سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔ صرف یہی نہیں، وہ بےنظیر بھٹو کے بعد دوسری برسرِاقتدار وزیر اعظم ہیں ، جن کے ہاں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے کی مدت کے دوران بچے کا جنم ہوا۔آرڈرن ایک باہمت، ذہین اور محنتی وزیراعظم سمجھی جاتی ہیں اور ان کی ٹیم ان کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ بچے کو جنم دینے سے ایک دن پہلے تک وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی سنبھالے ہوئی تھیں۔ اس دن انھوں نے وزیراعظم ہاؤس میں کئی اجلاس بلائے، اہم دورے کیے اور کچھ اہم امور کانفرنس کال پر نمٹائے۔ ان کا چھ ہفتوں پر مشتمل میٹرنٹی چھٹیوں کا آدھا وقت گزر چکا ہے اور ابھی سے ہی وہ ایک بار پھر ملکی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے تیاری پکڑ رہی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ ان کے دوبارہ آفس سنبھالنے کے بعد ان کے شوہر اور بچی کے والد کلارک گیفورڈ گھر پر اپنی بیٹی کا اچھی طرح سے خیال رکھیں گے۔ان کی غیرموجودگی میں نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرز ان کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، تاہم اس دوران بھی حکومت کی قیادت وہ خود ہی کررہی ہیں اور روزانہ کابینہ کی دستاویزات کا جائزہ لیتی ہیں۔
جیسِنڈا آرڈرن کے شوہر کلارک گیفورڈ ٹیلی ویژن شو ز کی میزبانی کرتے ہیں اور چند ہفتوں بعد جب ان کی بیوی دوبارہ سے وزیراعظم ہاؤس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی تو وہ گھر پر رہ کر اپنی بیٹی کا خیال رکھیں گے۔اس سلسلے میں جیسِنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ مجھے اُمید ہے کہ ایک دن لوگ یہ سمجھ پائیں گے کہ جس طرح خواتین کو اپنے فیصلے لینے کا اختیار ہے ، اسی طرح مرد بھی اگر گھر پر رہ کر اپنے بچوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے بھی قبول کیا جائے گا۔ کلارک بھی لوگوں کے لیے اتنا بڑا رول ماڈل ہے ، جتنا کہ لوگ مجھے سمجھتے ہیں۔میں چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں کے لیے یہ بھی امید کرتی ہوں کہ ان کے لیے ایک ایسا مستقبل ہو ، جہاں ان کے والدین انھیں بہترین پرورش دے سکیں اور وہ خود اپنے لیے ایسے کیریئر کا انتخاب کرسکیں ، جو ان کی پسند ہو اور جسے منتخب کرکے وہ خوشی محسوس کریں ۔
 
ہنزہ کی 6 لڑکیوں نے وادی شمشال میں شفکین سار چوٹی کو سر کرلیا

528603_6667179_akhbar.jpg

پاکستان کی 6 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال میں واقع 5 ہزار 300 میٹر بلند چوٹی شفکین سار کو سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے 6 لڑکیوں کے اس گروپ نے گزشتہ روز شمشال میں واقع خوبصورت چوٹی شفکین سار کو سر کیا۔یہ تمام لڑکیاں طالبات ہیں، جن میں حفیظا بانو، افسانہ شاہد، شکیلہ، ندیمہ سحر، ثمرین عافیت اور زبیدہ وحید شامل تھیں۔ان لڑکیوں کو اس مہم جوئی کے دوران کسی مرد کوہ پیما کی مدد حاصل نہیں تھی۔یاد رہے کہ رواں ماہ ہی پاکستان کی 3 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال کی 6 ہزار 80 میٹر بلند منگلیسر پہاڑی کو سر کرکے بھی عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
 
ویتنام کے شہر دانانگ کےپہاڑی سلسلوں میں دو دیو قامت ہاتھوں پر تعمیر کیا گیا ہے،ا ن ہاتھوں کو ’ہینڈز آف دی گاڈ‘ کہا جاتا ہے۔اس شاہکار کے چرچے خوب سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔تعمیراتی فنیات کے ایک اور نادر عجو بے گولڈن برج با نا کی پہاڑیوں کے اوپر سمندر کی سطح سے 1400 میٹر بلند تعمیر کیا گیا ہے۔اس پر بے شمار لوگ آتے جاتے سیلفی لیتے نظر آتے ہیں۔
اس سنہری پل نے آغاز کے ساتھ ہی اپنی خوبصورتی سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ اس برج کا آغاز گزشتہ ماہ جون میں کیا گیا۔برج کی پر کشش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،صارفین اس کی مختلف تصاویر شیئر کرا رہے ہیں۔اس کی تعمیر میں حصہ لینے والے ماہر بھی اپنے شاہکار پر حیران ہیں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ پل دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لے گا۔
 
مانسہرہ ناران میں 3روزہ فیسٹیول شروع
مانسہرہ میں سیاحت کے فروغ کے لیےناران کے مقام پر 3روزہ فیسٹیول شروع ہو گیاہے۔
ناران میں دریائے کنہار کے کنارے منعقدہ فیسٹیول میں سیاحوں کا دل لبھانے کے لیے پتنگ بازی اور مختلف اقسام کے اسٹال لگائےگئے ہیں جن میں مقامی مصنوعات کے ساتھ ساتھ انواع و اقسام کے دیسی و بدیسی کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔بچوں کے کھیل کود کے لیے جھولےاور تفریح کے لیئے کوئز پروگرام، میجک شوز اورہر قسم کے کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔کشتی رانی کے شوقین افراد کے لیے دریائے کنہار میں رافٹنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
ملک کےدور دراز علاقوں سے سیاح کثیر تعداد میں ناران پہنچ رہے ہیں، فیسٹیول میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
 
آخری تدوین:
سرگودھا پاکستانی دلہنیا چینی دولہا
530450_3395284_updates.jpg

پاک چین دوستی رشتےداریوں میں بدلنےلگی ، سرگودھا کی لڑکی کی چین کے لڑکے سے شادی دھوم دھام کے ساتھ ہوگئی ۔
پاکستان میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی خاتون نے سرگودھا کی رہائشی نبیلہ نامی لڑکی کارشتہ چین میں مقیم اپنے رشتے دار کو دکھایا، دونوں گھرانوں اور لڑکا لڑکی کی آمادگی پر شادی کی رسومات سرگودھا میں منعقدکی گئی، جس کےبعد تقریب کااہتمام مقامی ہال میں کیاگیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی محبت کی شادی نہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ہوئی دوستی کا نتیجہ ہے بلکہ روایتی ارینج میرج ہے، جس میں دونوں خاندانوں کے بڑوں نے پاکستان اور چین میں تصویروں کا تبادلہ کیا، پھر باہمی رضامندی سے رشتہ طے پا گیا۔
دولہے میاں چین سے سرگودھا پہنچے، شادی والے روز کلاہ اور شلوار قمیض زیب تن کرکے دلہنیا کے ساتھ پاکستانی ثقافت کو بھی اپنالیا،سادہ مزاج اتنے کہ شلوار قمیض پر جاگرز پہن کر چلے آئے۔شادی ہال پر ربن کاٹ کر نوشہ میاں کو خوش آمدید کہا گیا، مٹھائیوں سے منہ میٹھا کرایا گیا،ون ڈش پارٹی سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی ،مسکراتی آنکھوں اور خوشیوں سے بھرے چہروں کے ساتھ یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیا گیا اور یوں سرگودھا کی نبیلہ چینی شہزادے کے ساتھ رخصت ہوگئی۔
 
دنیا کا مہنگا ترین سوپ

535682_8270063_updates.JPG

چین میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں گائے اور نوڈل کا سوپ ملتا ہے لیکن اس کی قیمت خود مکمل گائے سے بھی زیادہ ہے۔ہیبائی صوبے میں شیجیاز ہوانگ شہر میں واقع ایک چینی ریستوران میں دنیا کا سب سے مہنگا سوپ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 2014 ڈالر یا پاکستانی دو لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

535682_985053_updates.JPG

سوپ کا نا م ہاؤزونگہاؤ بیف نوڈل سوپ ہے جو نائیو گینگشن ریستوران میں فروخت کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔اس کا ایک پیالہ لاکھوں روپے کا ہے اور ریستوران کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔ایک پیالہ سْوپ کا آرڈر ایک ماہ پہلے دینا ضروری ہے جس کی تیاری میں 12 ماہر شیف اپنا فن دکھاتے ہیں، چھ ماہ قبل اس سْوپ کو مینو میں شامل کیا گیا اور اب تک صرف چار افراد نے ہی اسے استعمال کیا ہے۔
535682_1184193_updates.JPG

ریستوران کی انتظامیہ نے مہنگی ترین ڈش کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ اس کی تیاری اتنی مہنگی ہے کہ انہیں کوئی منافع نہیں ہورہا۔
 
گلیشیئر پگھلا تو طیارہ نکلا

536647_8119207_updates.jpg

سوئٹزر لینڈ میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے70 سال پرانے امریکی طیارے کا ملبہ مل گیا۔امریکی فوج کے ڈکوٹا طیارے نے 1946 میں سوئس گلیشیئر پرہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
536647_7142832_updates.jpg

اس وقت طیارے کے ملبے سے مسافروں کو تو نکال لیا گیا تھا، لیکن طیارہ برف میں مزید دھنس جانے کے باعث اسے نہیں نکالا جاسکا تھا۔اب 70 سال بعد سوئٹزر لینڈ میں پڑنے والی شدید گرمی سے گلیشئر کی برف پگھلی اور اس طیارے کا سراغ مل گیا۔
 

انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندا ر فضائی کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے ۔قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخرپاکستان JF-17 تھنڈر کے پولینڈ کی فضائوں میں شاندار فضائی مظاہرے کو وہاں موجود شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔
ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے جن میں muscle climb, thunder turns, slow speed performance and inverted flightشامل ہیں۔ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونے والے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندار مظاہرے کے دوران وائس چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر مارشل ارشد ملک، بھی موجود تھے ۔ فضائی مظاہرے کے علاوہ زمین پر موجود تمام ہتھیاروں سے لیس JF-17 اور سپر مشاق طیارے شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنے رہے۔
 
ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والا لکھ پتی نکلا

543024_167767_updates.jpg

ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگ مانگ کر ایک ایک روپیہ جمع کرنے والا بھکاری لکھ پتی نکلا۔شکل و صورت اور اپنے حلیے کے اعتبار سے انتہائی غریب دکھنے والا مظفر گڑھ کے رہائشی نے ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگ مانگ کر اپنے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے جمع کر لیے ہیں۔
شوکت بھکاری نامی شخص اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شوکت بھیک مانگتے مانگتے اب لکھ پتی بن چکا ہے جس کا اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس نے خود کیا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ میں روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہوں اور اس طرح مہینے میں 30 ہزار روپے آرام سے کما لیتا ہوں جب کہ یہ ساری رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کراتا ہوں۔
اس کا مزید کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں ایک روپیہ کسی کی جیب میں کھلا نہیں ہوتا اسی لیے لوگ مجھے دس سے بیس روپے دے دیتے ہیں۔شوکت نے بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ میں تقریباً 10 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے جو کہ اس نے بچوں کے نام کردی ہے۔
اس کے علاوہ وہ سالانہ ہزاروں روپے بیمہ پالیسی کی مد میں بھی ادا کرتا ہے، شوکت کا کہنا ہے کہ وہ سالانہ 84 ہزار روپے بیمہ پالیسی کی مد میں ادا کرتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ کھانا بھی مانگ کر کھاتا ہے، چار جگہ سے مانگتا ہے تو ایک سے کچھ نہ کچھ کھانے کو مل ہی جاتا ہے۔
شوکت بھکاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نوکری کے لیے ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس بھی گیا لیکن دھکے کھا کھا کر اب سڑک کا بادشاہ بن گیا ہوں۔اس نے کہا کہ اب اس کے پاس نوٹ ہی نوٹ ہیں اور وہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے بھی فنڈ دے گا۔
 
جھوٹ بولنے والے بچے ذہین ہوتے ہیں

544927_9051925_updates.jpg

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جھوٹ بولنے والے بچے ذہین ہوتے ہیں۔
کینیڈا کی یونی ورسٹی آف ٹورونٹو کےماہرین نےنئی تحقیق میں اسکول جانے سے کم عمر کے بچوں پر کئے گئے تجربے میں جھوٹ بولنے والے بچے سچ بولنے والوں پر سبقت لے گئے۔تحقیق میں چھپن چھپائی کے کھیل میں بچوں کو دو ٹیموں میں بانٹ دیا گیا جس میں بچوں کو بڑوں سےپاپ کورن چھپانے کا ٹاسک دیا گیا۔بڑوں کو بوجھنا تھا کہ کس ہاتھ میں پوپ کورن ہے جن بچوں نے بڑوں کو چکما دیا انہوں نے زیادہ اسکور حاصل کئے۔
لنک
 
Top