آج کی دلچسپ خبر!

چائے والے کی بیٹی اڑائے گی لڑاکا طیارہ

511304_8644515_updates.jpg

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چائے فروخت کرنے والے کی بیٹی کو آسمان میں اڑنے کے خواب کی تعبیرمل گئی۔
قریبی ضلع میں چائے بیچنے والے کی24 سالہ بیٹی آنچل گنگوال کا انتخاب بھارتی ایئرفورس کی فلائنگ برانچ میں ہوگیاجو لڑاکا طیارہ اڑائے گی۔آنچل گنگوال نے اپنی لگن اور سخت محنت سے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا۔
آنچل کے والد کی چائے کی چھوٹی سی دکان ہے جس سے وہ گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔آنچل ملکی سطح پرمنعقد ایئرفورس فائٹر پائلٹ کیلئے ریاست کی ایئر فورس کی فلائنگ برانچ میں منتخب کی جانیوالی واحد خاتون ہیں ۔
آنچل نے بتایا کہ اترا کھنڈ میں آنیوالے سیلاب کے بعد امدادی کاموں سے متاثر ہوکر فوج میں شامل ہونے کی تیاری شروع کردی تھی۔
 

فرقان احمد

محفلین
خبر تو خیر آج کی نہیں ہے، تاہم، خاصی دلچسپ ہے اور اس بیماری یا پراسرار طاقت کے حوالے سے دوست احباب مزید رہنمائی فرما دیں تو مناسب رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


انگریزی پڑھے بغیر تین سالہ بچہ انگلش بولنے لگا
ویب ڈیسک جمعرات 7 جون 2018
http://www.addthis.com/bookmark.php?v=250
1198701-mahmood-1528300202-383-640x480.jpg
اونیل محمود کے گھر عربی زبان بولی جاتی ہے، فوٹو: انٹرنیٹ

اسرائیل میں گولان کی پہاڑیوں پر رہنے والے تین سالہ اونیل محمود نے زندگی میں کبھی انگریزی نہیں سیکھی لیکن وہ فرفرانگریزی بولتا ہے حالانکہ اس کے گھر میں عربی بولی جاتی ہے۔


شمالی اسرائیل کے رہائشی تین سالہ بچے کا نام مشہور فٹ بالر شاقیل اونیل پر رکھا گیا اور اس نے دو سال تک ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا تاہم اس دوران وہ چھوٹے چھوٹے الفاظ ادا کرتا رہا جن میں ’مائی ڈیئر‘ اور ’اوہ مائی گڈنیس‘ جیسے انگریزی الفاظ نمایاں تھے مگر اب وہ انگریزی کے مشکل الفاظ روانی سے ادا کرتا ہے، اس کے والدین پریشان ہیں کہ شاید یہ عربی نہیں سیکھ رہا بلکہ انگریزی میں آگے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایسا گمان ہوتا ہے کہ اس بچے کی تربیت اور پرورش کسی انگریزی بولنے والے خاندان کے گھر میں ہوئی ہے جب کہ اس کے والدین انگریزی نہیں بولتے اور نہ ہی اس نے کبھی کسی انگریزی زبان والے ملک کا سفر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے گھر میں انگریزی پروگرام بھی نہیں دیکھے جاتے تاہم ڈاکٹر محمود کی اس صلاحیت پر حیران ہیں۔

اسرائیلی نرس ایرت ہولمین نے کہا کہ بچہ حیرت انگیز یادداشت اور انگریزی الفاظ پر مہارت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی مادری زبان عربی نہیں بول پارہا بعض افراد نے اسے کسی انگریز کا دوسرا جنم بھی قرار دیا ہے۔

بعض ماہرین نے کہا ہے کہ ننھا محمود ایک کیفیت ’زینوگلوسی‘ میں مبتلا ہے جس میں لوگ دوسری زبان سیکھے بغیر ازخود اجنبی زبان سیکھ جاتے ہیں تاہم اس کی اب تک کوئی سائنسی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ربط
 
1947میں الگ ہونیوالی 2بہنیں انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کو مل گئیں
1947میں الگ ہونے والی 2راجوڑی بہنیں انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کو مل گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1947میں جنگ کے بعد علیحدہ ہونے والی 2 راجوڑی بہنوں نے ایک دوسرے سے ملنے کی امید کبھی نہیں چھوڑی تھی اور آخر کار 70سال بعددونوں بہنوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کو دیکھ ہی لیا۔ 90سال کے لگ بھگ دونوں بہنوں نے جیسے ہی ایک دوسرے کو دیکھا تو جیسے وقت تھم سا گیا ہو، آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی فاطمہ(جن کے بال اب تک کالے ہیں) نے اپنی بڑی بہن قیصرو سے سوال کیا کہ تمہارے بال کیوں سفید ہوگئے؟ دوسری جانب راجوڑی میں موجود بڑی بہن قیصرو نے فاطمہ کی جانب سے اس سوال پر صرف مسکراہٹ کا اظہار کیا جسکے بعد دونوں بہنیں زار و قطار رونے لگیں اور اپنے بچپن کی خوبصورت یادوں کا ذکر کرتی رہیں۔
 
کینیڈین وزیر اعظم کوتحفہ لینے پر جرمانہ

512377_2909582_updates.jpg

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا، حکام کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈوپر100 کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔جسٹن ٹروڈو کو گزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کےسربراہ نے دو بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیئے تھے،جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو 100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔
کینیڈین قانون کے مطابق ملکی وزیر اعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کےتحفے کو 30 دنوں کے اندر لازمی ڈکلیئر کرنا ہوتا ہے۔ٹروڈو کے پریس سیکریٹری کے مطابق انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ڈکلیئر نہ کیا جاسکا، سن گلاسز کی قیمت 300 اور 500 ڈالر ہے۔
 
آسٹریلوی آرٹسٹ نے خود کو زیر زمین دفن کر لیا
آسٹریلیا میں ایک معمر آرٹسٹ نے تین دن کے لیے خود کو زیر زمین تابوت میں بند کرلیا۔73 سالہ آرٹسٹ مائیک پرر نے اسٹیل کے بنے7 اعشاریہ1 میٹر اونچے اور2 اعشاریہ 2 میٹر لمبے تابوت میں 72 گھنٹے کے لئے بغیر غذا اور پانی کےخود کو بند کرلیا جس کے بعد اوپر سے اس حصے کی کارپیٹنگ کرکے اسے شاہراہ سے ہم آہنگ کردیا گیا۔

512839_4562620_updates.JPG

تین دن تک ہیوی ٹریفک اس آہنی بنکر کے اوپر سے گزرتا رہا۔تین دن کے بعد ان کو زیر زمین بنکر سے ہیوی مشینری کے ذریعے نکال لیا گیا۔ وہ جسمانی طور پر کمزور دکھائی دے رہے تھے ۔

512839_2257787_updates.JPG

آرٹسٹ کا کہنا ہےکہ اس پورے تجربے کا مقصد لوگوں کو 19 ویں صدی میں آسٹریلیا میں ڈھائے گئے برطانوی استعمار کے مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔
 
شمالی کوریا، منی اسکرٹس اور جالی دار موزے پہننے پر پابندی

513466_9080572_updates.jpg

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے خواتین پر کھلے عام منی اسکرٹس اور جالی دار موزے پہننے پر پابندی لگادی۔
برطانوی اخبار کے مطابق ایسی خواتین جو گھٹنوں تک اسکرٹس پہن کر باہر جاتی ہیں اور جن کی ٹانگیں زیادہ برہنہ ہوتی ہیں انہیں معاشرتی اقدار کے منافی رویہ اپنانے پر 3 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل اسی ماہ کم جونگ ان نے حکام کو سرمایہ دارانہ اثرو رسوخ کے خلاف جنگ کرنے کی ہدایات دی تھیں جن میں جنوبی کوریا کے ’کے پاپ گروپس‘ کے شہوت پر اکسانے والے ڈانس مووز کا چربہ بھی شامل ہے۔
بالوں کو رنگ کر مغربی رجحانات کی نقل کرنا بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ خواتین پر پھولدار چست زیر جامہ اور ایسے کپڑے جن پر انگریزی الفاظ لکھے ہوں ان پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
 
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف امریکی کامیڈین جون ملینڈز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بے وقوف بنا کر ٹیلیفون پر ان کے ساتھ باتیں کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق جون نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے انہوں نے وائٹ ہاوس اپنی اصلی شناخت کے ساتھ ٹیلیفون کیا لیکن وائٹ ہاوس نے انکار کرتے کہا کہ صدر اس وقت مصروف ہیں ۔جون کا کہناتھا کہ میں نے دوبارہ فون کیا لیکن اس مرتبہ میننڈیزکا جعلی اسسٹنٹ ” شون مورے“ بن کر ، میں نے اپنا لحجہ تبدیل کر لیا جو کہ شائد انگیزی زبان کا سب سے تباہ کن لحجہ ہو گا ،میں نے کہا کہ میں شون مورے بات رہاہوں سینیٹر میننڈیز کا اسسٹنٹ اور میں صدر سے بات کرناچاہتاہوں ۔انہوں نے مجھے کہ وہ کال بیک کریں گے ،اور پھر انہوں نے مجھے کال بیک کی ۔
جو ن کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے اس وقت فون کیا جب وہ ایئر فورس ون کے طیارے پر اپنی ریلی سے واپس فارگو ،نارتھ ڈکوٹا آ رہے تھے ،ڈونلڈ ٹرمپ نے فون اٹھایا اور میں نے ان سے باتیں کرنا شروع کر دیں ، میں نے انہیں کبھی نہیں بتایا کہ میں سینیٹر میننڈیز بات کر رہاہوں ۔ میں اس وقت شدید حیرت میں مبتلا ہو چکاتھا کہ میں نے کر دکھایا ۔
جون کا کہناتھا کہ ٹرمپ سمجھے کہ میں میننڈز ہوں جو کہ کرپشن کیس سے بری ہو ا ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ پر کڑا وقت گزرا لیکن آپ کو مبارک ہو۔دونوں نے سپریم کورٹ کی مستقبل میں خالی ہونے والی نشست پر بھی بات چیت کی اور ٹرمپ نے آئندہ 10 سے 14 روز میں نئے چیف جسٹس کو نامزد کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔
غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ وائٹ ہاوس حکام نے اگلی صبح میننڈز کے دفتر میں رابطہ کیا لیکن جب ان سے اس معاملے پر بات کی گئی تو وہ بہت حیران ہوئے ۔تاہم وائٹ ہاوس نے غلطی کا اعتراف کر لیاہے ۔
 
مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک زندہ، ہسپتال میں زیر علاج
جنوبی افریقہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد مردہ خانے کے فریج سے رکھی گئی لاش اچانک زندہ ہو گئی۔ مردے خانے کے فریج میں زندہ پائی گئی خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جنوبی افریقہ کے علاقے گوتینگ میں کار حادثے کے بعد ایک عورت کو جب ہسپتال لایا گیا تو طبی عملے نے انھیں مردہ قرار دیا تھا۔

جس کے بعد خاتون کی لاش کو مردہ خانے کے ایک فریج میں رکھ دیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹائمز لائیو ویب سائٹ کے مطابق طبی عملے کا کہنا تھا کہ خاتون میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے۔

جب مردہ خانے کا ایک ملازم لاش کو دیکھنے آیا تو اس نے دیکھا کہ سانسیں چل رہی ہیں۔

ایک افسر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جوہانسبرگ کے ہسپتال میں اب وہی خاتون زیر علاج ہیں۔ مردہ قرار دی گئی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

خاتون کے اہلخانے نے ہسپتال سے جواب طلب کیا ہے اور اب معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

خاتون کے اہلخانہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’وہ گہرے صدمے میں ہیں اور جب تک پولیس، طبی عملہ اور مردہ خانے کا عملہ وہاں موجود نہیں ہوتا وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں کچھ سوالوں کے جواب لینے ہیں۔‘

ڈسٹریس الرٹ آپریشن مینیجر گیرِٹ بریڈنک کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کے کسی عملے کی جانب سے غیر ذمہ داری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خاتون ان افراد میں شامل تھیں جو 24 جون کو ایک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے اور اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

رواں سال مردہ قرار دیے جانے کے بعد کسی شخص کا دوبارہ زندہ ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

جنوری میں سپین کی جیل کا ایک قیدی پوسٹ مارٹم سے کچھ ہی دیر پہلے اٹھ کر بیٹھ گیا تھا جبکہ تین ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے چکے تھے۔

جنوبی افریقہ میں بھی ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے۔ سات سال پہلے کیپ ٹاؤن کے مردہ خانے میں ایک 50 سالہ شخص چیختا ہوا اٹھ بیٹھا تھا۔

اس سے قبل 2016 میں ایک اور سڑک حادثے کے شکار شخص کو مردہ قرار دیا گیا تھا اگلے ہی روز اس کی سانسیں چلنے لگی تھیں لیکن اس کے پانچ گھنے بعد اس شخص کی موت واقع ہو گئی تھی۔
 
موبائل فون گرنے پر نقصان سے بچانے والا ’’ایئر بیگ‘‘

515293_3490340_updates.jpg

اس جدید دور میں ماہرین نت نئی چیزیں متعارف کرنے میں سر گرداں ہیں ۔گزشتہ دنوں ایک ’’موبائل ایئر بیگ ‘‘ تیار کیا گیا ہے جو موبائل کو گرنے کی صورت میں ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے ۔اس کو جرمن کی آلین یونیورسٹی کے ایک طالبہ نے بنایا ہے ،اس میں موجود نظام کو ’’ایڈ کیس ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ نظام موشن سنسر کے تحت کام کرتا ہے ۔جب بھی آپ کا فون ہاتھ سے گرے گا تواس کا سینسر متحرک ہوجاتا ہے اور فون کے چاروں کناروں سے نوک دار ٹکڑے نکل آتے ہیں جو فون کو براہ ِراست زمین سے ٹکرانے نہیں دیتے۔یہ نظام کار میں لگے ایئر بیگ کی طرح کام کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس میں لگے سنسر حرکت محسوس کرنے میں اتنے حساس ہیں کہ ہاتھ سے موبائل گرتے ہی وہ یہ جان لیتے ہیں کہ اب یہ زمین پر ہی گرے گا ۔فوری طور پر چاروں کونوں سے مڑے ہوئے پلاسٹک کے نوک دار ٹکڑے نکلتے ہیں ۔عام طور پر یہ کونے اسپرنگ کی مدد سے دبے رہتے ہیں اور گرنے سے پہلےباہر نکل آتے ہیں ۔
 
کراچی کیW-11 آسٹریلیا پہنچ گئی
زیر نظر تصویر کراچی میں چلنے والی معروف مسافر منی بس ڈبلیو گیارہ ( W11) کی نہیں ہے بلکہ یہ ڈبلیو گیارہ ( W11) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع ٹرام عجائب گھر میں کھڑی ٹرام کی ہے جسے ڈبلیو گیارہ ( W11) کی طرز پر سجایا گیا اور اب یہ عجائب گھر کا مستقل حصہ ہے۔
516418_2173143_updates.jpg
میلبورن ٹرام میوزیم کے مطابق Z1 کلاس نمبر 81 نامی اہم اور تاریخی ٹرام ہے جس کی معیاد2006میں پوری ہو چکی ہے اس کو میلبورن کی گلیوں اور سڑکوں پر رواں رکھنے کے لئے اسے جدیدیت سے آراستہ کرنا لازمی تھا تاہم اس کےلئے ایک خطیر رقم درکار تھی۔
میلبورن ٹرام میوزیم کے ایک ذمہ دار کے مطابق 2006 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں امن ویلتھ گیمز کا انعقاد ہوا جس کے تحت ایک ثقافتی میلے کا بھی اہتمام کیا گیا ،میلے میں ایک ٹیم لائی گئی جو پانچ آرٹسٹوں پر مشتمل تھی،ٹیم کاتعلق پاکستان کے شہر کراچی سےتھا ۔
516418_4998242_updates.jpg
اس ٹیم کے سربراہ واجد علی تھے جنہوں نے اس کا م کیلئے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ ابتدائی چار ماہ کراچی میں ہی کام کیا جبکہ میلبورن پہنچ کر مائیک ڈوگلس نامی مقامی آرٹسٹ کی رہنمائی میں اس کام کومکمل کیا اس کام میں مزید چھ ہفتے کا وقت لگا اور ایک ایسا شاندار شاہکار تشکیل دیا جو اپنی مثال آپ ہے۔
واجد علی کی ٹیم نے اس ٹرام کو سجاوٹ سے آراستہ کرنے کے لئے کیلئے شفاف کولاج،ہاتھ سے کاٹ کر اسٹیکر،اسٹین لیس اسٹیل کے پینل اور چمک پٹی کواس طرح استعمال کیا ہے جو زندگی کے مختلف رنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ اس پر اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں ایک عبارت Love is Lifeبھی لکھی گئی ہے۔
516418_1427769_updates.jpg
کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے بعد Z1 کلاس نمبر 81 نامی ٹرام اسٹوریج میں رکھ دیا گیاتھا،لیکن نومبر 2006 سےمارچ 2007 تک اسے محدود سروس کیلئےاستعمال کیاجاتارہا اور یہ ٹرام اس عرصے میں سٹی آف میلبورن لیونگ آرٹس پروگرام کا حصہ رہا اور سفر کے دوران اس میں مختلف آرٹسٹ جس میں ناچنے والے،موسیقار،گائیک بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کرتے رہے۔
 
فیض کی نظم کی’ سطر ‘نے بھارتی ادارے کی نیندیں اڑا دیں

517810_327869_updates.jpg

معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم کی ایک سطر نے بھارتی ادارے کے حکام کی نیندیں اڑادیں۔بھارت میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے بعد اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم’ہم دیکھیں گے‘ بھی تنازع کا شکار ہوگئی ۔
پونے کے ادارے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے کہا کہ طلبہ نے دیوار پر بنائے نقش و نگار کے ذریعے ادارے کو دھمکانے کی کوشش کی ہے ۔
انسٹی ٹیوٹ کے دو طلبا نے ’ہم دیکھیں گے‘ کے الفاظ دیوار پر لکھے تو حکام کی نیندیں اڑگئیں،انتظامیہ نے ان الفاظ کو دھمکی آمیز نعرہ قرا دیدیا اور طلبہ کو ہوسٹل سے نکل جانے کا حکم سنادیا ۔
ادارے کے ڈائریکٹر نے الزام لگایا کہ طلبا نے رات کو کینٹین کی دیوار اور دروازے پر نقش و نگار بنائے ،جن میں یہ دھمکی آمیز الفاظ بھی شامل تھے ۔دوسری جانب طلبہ یونین کا موقف ہے کہ مذاکرات کے بعد حکام نے شرط رکھ دی کہ طلبہ معافی نامہ لکھ کر دیں تو ہی واپسی کی اجازت ملے گی۔لیکن طلبہ کا کہنا ہے کہا انتظامیہ نے غلط مطلب نکالا ہے،انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،انتظامیہ کے اقدامات آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
فیض کی نظم کی’ سطر ‘نے بھارتی ادارے کی نیندیں اڑا دیں

517810_327869_updates.jpg

معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم کی ایک سطر نے بھارتی ادارے کے حکام کی نیندیں اڑادیں۔بھارت میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے بعد اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم’ہم دیکھیں گے‘ بھی تنازع کا شکار ہوگئی ۔
پونے کے ادارے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے کہا کہ طلبہ نے دیوار پر بنائے نقش و نگار کے ذریعے ادارے کو دھمکانے کی کوشش کی ہے ۔
انسٹی ٹیوٹ کے دو طلبا نے ’ہم دیکھیں گے‘ کے الفاظ دیوار پر لکھے تو حکام کی نیندیں اڑگئیں،انتظامیہ نے ان الفاظ کو دھمکی آمیز نعرہ قرا دیدیا اور طلبہ کو ہوسٹل سے نکل جانے کا حکم سنادیا ۔
ادارے کے ڈائریکٹر نے الزام لگایا کہ طلبا نے رات کو کینٹین کی دیوار اور دروازے پر نقش و نگار بنائے ،جن میں یہ دھمکی آمیز الفاظ بھی شامل تھے ۔دوسری جانب طلبہ یونین کا موقف ہے کہ مذاکرات کے بعد حکام نے شرط رکھ دی کہ طلبہ معافی نامہ لکھ کر دیں تو ہی واپسی کی اجازت ملے گی۔لیکن طلبہ کا کہنا ہے کہا انتظامیہ نے غلط مطلب نکالا ہے،انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،انتظامیہ کے اقدامات آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش ہے۔
یہ نظم تو ہندوستانی کمیونسٹوں خاص کر اسٹوڈنٹ ونگ کا ترانہ، نعرہ اور نہ جانے کیا کیا ہے، ہر احتجاج میں گایا جاتاہے۔
 
87 سالہ یوکرینی شخص کے خاندان میں کل 346 افراد

یوں تو مل جل کر رہنا خوشحال خاندان کی علامت ہے جہاں درجنوں افراد مل کر رہتے ہیں لیکن جناب اس یوکرینی خاندان کو اگر حقیقتاََ خوشحال کہیں تو غلط نہ ہوگاجس میں درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں افراد مل کر رہتے ہیں۔
جی ہاں،یوکرین سے تعلق رکھنے والے 87سالہ شخص کے خاندان میں کل346افراد ہیں جن میں انکے 13بچے اور 127پوتا پوتی اور نواسا نواسی اورانکے 203بچے اور پھر انکے بھی تین بچے شامل ہیں ۔
اس خوشحال دنیا کے سب سے بڑے خاندان میں سب سے چھوٹی بچی کی عمر دو ماہ ہے اور اسی انفرادیت پر یہ یوکرینی فیملی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کی خواہاں ہے۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی خاندان کے پاس تھا جس میں ایک خاندان میں کل 192افراد شامل ہیں۔
 
Top