آج کی دلچسپ خبر!

جاسم محمد

محفلین
مہاتما تقریر جھاڑ خان دھرنے میں کہا کرتے تھے
"نواز شریف کی اسمبلی جعلی ہے، جب ہم آئیں گے تو اسمبلی کو چلا کر دکھائیں گے، اسمبلی کو اختیارات دیں گے"
۔ لیکن پھر یوں ہوا کہ؛
سنی دیول کے ڈائیلاگ "تاریخ پہ تاریخ" پہ چلتے ہوئے "آرڈی ننس پہ آرڈی ننس" لائے جانے لگے؛
٭سی پیک اتھارٹی آرڈی ننس
٭میڈیکل اینڈ ڈینیٹل آرڈی ننس
٭نیب قوانین ترمیمی آرڈی ننس
آرڈی ننس پہ آرڈی ننس کا کھیل جاری ہے اور جاری رہے گا کیونکہ سیاست جسے کہتے ہیں سب کُوڑ ہے، جھوٹ کا کاروبار کرنے والوں کا میدان۔
اپوزیشن کو پارلیمان میں وزیر اعظم کو زانی زانی اور سلیکٹڈ کہنے سے فرصت ملے تو وہ حکومت کے ساتھ مل کر عوامی فلاح کیلئے کوئی قانون سازی کریں
 
زیرک

دنیا کے کسی ملک میں اگر حکومت اداروں کو سیاسی ہتھکنڈہ بناتی ہے تو وہاں اپوزیشن جو پہلا کام کرتی ہے وہ قانون سازی میں حکومت سے تعاون نہیں کیا کرتی۔
 
زیرک

محفلین
حقدار کو حق نہ دیا جائے تو پہلےپہل ایسی نرم آوازیں اٹھا کرتی ہیں اور بالآخر وہ بنگالیوں کی طرح اپنا الگ وطن مانگنے پر مجبور کر دئیے جاتے ہیں، پاکستانی قوانین کے مطابق جس صوبے سے جو معدنی دولت نکلتی ہے پہلے اس صوبے کا حق تسلیم کیا جانا چاہیے نہ صرف تسلیم کیا جانا چاہیے بلکہ ایسا ہوتا نظر آنا چاہیے وگرنہ معاملات سدھرنے کی بجائے بگڑنے کی طرف جا سکتے ہیں، اللہ نہ کرے کہ بہت دیر ہو جائے گی۔
 
وزیر اعظم پر آوازیں کسنا تو حکومت کے حلف لینے والے دن ہی شروع کر دیا گیا تھا۔ اپوزیشن، لبرل، لفافوں نے اگلے دن ہی کہنا شروع کر دیا تھا کہ حکومت فیل ہو گئی۔ وزیر اعظم کو حلف لینے کے بعد پہلی تقریر تک نہیں کرنی دی گئی۔ اس وقت کونسے ادارے اور محکمے حکومت کے کنٹرول میں تھے؟
اس لئے اپوزیشن کے ساتھ جو کچھ بھی بعد میں ہوا ہے ان کی اپنی شامت اعمال ہے۔
 
زیرک

محفلین
جہاں حکمرانوں کی اولادیں لندن، امریکہ اور دبئی میں شاہانہ زندگی گزارتی ہوں اور وہ عوام کو کہتے پھریں کہ "ان کے دل میں غریب کا دکھ ہے" تو قسم اللہ کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، ایسے حکمران کلمہ پڑھ کر اور ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھ کر جھوٹ بولتے ہیں،یہ منافق ہیں، یہ اسلام کو اور اسلامی تعلیمات کو عوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
 
یہ وہی فصل ہے جو مہاتما تقریر جھاڑ خان نے بوئی تھی، اب کانٹے اگ آئے ہیں تو چیخو نہیں برداشت کرو
 
جاسم محمد

محفلین
حقدار کو حق نہ دیا جائے تو پہلےپہل ایسی نرم آوازیں اٹھا کرتی ہیں اور بالآخر وہ بنگالیوں کی طرح اپنا الگ وطن مانگنے پر مجبور کر دئیے جاتے ہیں، پاکستانی قوانین کے مطابق جس صوبے سے جو معدنی دولت نکلتی ہے پہلے اس صوبے کا حق تسلیم کیا جانا چاہیے نہ صرف تسلیم کیا جانا چاہیے بلکہ ایسا ہوتا نظر آنا چاہیے وگرنہ معاملات سدھرنے کی بجائے بگڑنے کی طرف جا سکتے ہیں، اللہ نہ کرے کہ بہت دیر ہو جائے گی۔
سپریم کورٹ نے بلوچستان کو ریکوڈک کے معدنی حقوق دے دیے۔ جواب میں پاکستان کو عالمی عدالت میں ۶ ارب ڈالر کا ٹیکہ لگ گیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
جہاں حکمرانوں کی اولادیں لندن، امریکہ اور دبئی میں شاہانہ زندگی گزارتی ہوں اور وہ عوام کو کہتے پھریں کہ "ان کے دل میں غریب کا دکھ ہے" تو قسم اللہ کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، ایسے حکمران کلمہ پڑھ کر اور ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھ کر جھوٹ بولتے ہیں،یہ منافق ہیں، یہ اسلام کو اور اسلامی تعلیمات کو عوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
جن کی اولادیں پاکستان میں ہی ہیں وہ کونسا کوئی بہت بہتر حکمران ثابت ہوئے؟ ڈیزل کے پرمٹس، کشمیر کمیٹیوں اور سرکاری مراعات سے آگے نہ بڑھ سکے۔
 
زیرک

محفلین
جمائمہ گولڈ سمتھ کا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھا، یہ ٹویٹ دیکھ کر میرا یقین اور پختہ ہو گیا کہ عمران خان کسی اور ہی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے،
الحمدللہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اس پر ایک پل کے لیے بھی اعتبار نہیں کیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ وہی فصل ہے جو مہاتما تقریر جھاڑ خان نے بوئی تھی، اب کانٹے اگ آئے ہیں تو چیخو نہیں برداشت کرو
کبھی کہتے ہیں اپوزیشن اس لئے تعاون نہیں کر رہی کہ حکومت نے اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔ اور جب حقائق سے آگاہ کیا گیا کہ حکومت بننے کے پہلے روز ہی اپوزیشن حکومت پر چڑھ دوڑی تو کہا یہ حکومت کا بویا ہوا بیج ہے۔ حالانکہ تحریک انصاف نے بطور اپوزیشن ایک سال سے زائد عرصہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔ حالیہ اپوزیشن نے تو پہلے دن سے تعاون نہ کرنے کی قسم کھائی ہے۔ اس لئے اب بھگتیں۔
 
جب مار دھاڑ کا سٹائل اپنائیں گے تو ردعمل بھی ایسا ہی آئے گا، اب آ رہا ہے تو بھگتیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جمائمہ گولڈ سمتھ کا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھا، یہ ٹویٹ دیکھ کر میرا یقین اور پختہ ہو گیا کہ عمران خان کسی اور ہی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے،
الحمدللہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اس پر ایک پل کے لیے بھی اعتبار نہیں کیا۔
عمران خان نے کرکٹ ورلڈ کپ بھی اسرائیل اور یہودیوں کے ایجنڈے پر جیتا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب مار دھاڑ کا سٹائل اپنائیں گے تو ردعمل بھی ایسا ہی آئے گا، اب آ رہا ہے تو بھگتیں۔
اپوزیشن حکومت کے حلف والے دن عمران خان کے ارد گرد جمع ہو کر زانی زانی اور سلیکٹڈ نہ کہتی تو یقیناً آج حکومت کا رویہ بھی مختلف ہوتا۔ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے
 
زیرک

محفلین
جن کی اولادیں پاکستان میں ہی ہیں وہ کونسا کوئی بہت بہتر حکمران ثابت ہوئے؟ ڈیزل کے پرمٹس، کشمیر کمیٹیوں اور سرکاری مراعات سے آگے نہ بڑھ سکے۔
گویا مان گئے کہ یہ پاکستان سے مخلص نہیں،
مجھے تو پاکستان کے موجودہ سیاسی کلچر پر ہی اعتبار نہیں، نہ ان پر نہ ان کے لانے والوں پر۔
 
زیرک

محفلین
عمران خان نے کرکٹ ورلڈ کپ بھی اسرائیل اور یہودیوں کے ایجنڈے پر جیتا تھا۔
کرکٹ پورت سکواڈ نے جیتا تھا لیکن یہ مہاتما کپتان ہونے کے ناطے اسے اپنا ہی کارنامہ بتاتے پھرے، وننگ سپیچ کے الفاظ یاد کرو
اب اگر حکومت نہیں چل پا رہی تو کہے نہ یہ میری کمزوری ہے۔
 
زیرک

محفلین
اپوزیشن حکومت کے حلف والے دن عمران خان کے ارد گرد جمع ہو کر زانی زانی اور سلیکٹڈ نہ کہتی تو یقیناً آج حکومت کا رویہ بھی مختلف ہوتا۔ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے
خیر سے یہ موصوف سرٹیفائیڈ زانی ہیں (امریکی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے فرصت ملے تو پڑھ لینا)
سیلیکٹڈ والی بات میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، یہاں حکومتیں باقاعدہ نظام کے تحت ملتی ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
گویا مان گئے کہ یہ پاکستان سے مخلص نہیں،
مجھے تو پاکستان کے موجودہ سیاسی کلچر پر ہی اعتبار نہیں، نہ ان پر نہ ان کے لانے والوں پر۔
عمران خان نے ملک کیلیے کرکٹ ورلڈ کپ جیتا، ملک کی غریب عوام کیلئے چپا چپا پھر کر کینسر ہسپتال بنایا، ملکی سیاست کی خاطر اپنے بچوں سے دوری اختیار کی، غربا کی اعلی تعلیم کی خاطر دور دراز علاقہ میں نمل یونیورسٹی بنائی۔
اب اس کا مقابلہ دیگر سیاسی لیڈران کی مخلصی سے کریں کہ انہوں نے ملک کی خاطر کیا کیا ؟
 
جاسم محمد

محفلین
کرکٹ پورت سکواڈ نے جیتا تھا لیکن یہ مہاتما کپتان ہونے کے ناطے اسے اپنا ہی کارنامہ بتاتے پھرے، وننگ سپیچ کے الفاظ یاد کرو
اب اگر حکومت نہیں چل پا رہی تو کہے نہ یہ میری کمزوری ہے۔
پوری ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی آج بھی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا سارا کریڈٹ عمران خان کو دیتا ہے۔ ٹیم فرد فرد ٹیلنٹ کی وجہ سے نہیں عمران خان کی بے مثال کپتانی کی وجہ سے جیتی تھی
 
جاسم محمد

محفلین
خیر سے یہ موصوف سرٹیفائیڈ زانی ہیں (امریکی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے فرصت ملے تو پڑھ لینا)
عمران خان کے زانی ہونے کا ان کی سیاست سے کیا جوڑ بنتا ہے؟ کیا پارلیمان میں اس قسم کی ذاتی نوعیت کے تضحیک آمیز نعرے مار کر وزیر اعظم کو اشتعال دلانا درست رویہ تھا؟
 
آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 پڑھ لو، پھر زانی یا خیانت والے معاملے کو بھی سمجھ سکو گے۔
یہ الگ بات کہ پوٹیاز ایسی بات کو برا نہیں سمجھتے لیکن عمران خان قانون کی نظر میں اس قابل نہیں کہ قوم کی نمائندگی یا قیادت کر سکے۔
 
Top