آج کی دلچسپ خبر!

ویسے میرا تو خیال ہے کہ جن لوگوں کو سیگریٹ نوشی کی عادت نہیں ہے وہ بہت خوش نصیب ہیں، اللہ پاک انہیں بچا کے ہی رکھے ۔ کیونکہ جن لوگوں کو عادت ہے ان کو باوجود سخت جدوجہد اس سے نجات میں ناکام ہوتے ہی دیکھا ہے۔
 
کیونکہ جن لوگوں کو عادت ہے ان کو باوجود سخت جدوجہد اس سے نجات میں ناکام ہوتے ہی دیکھا ہے۔
مسئلہ صرف قوتِ ارادی اور نیت کا ہے۔ :)
میں نے خود اپنی آنکھوں سے 2 ڈبی گولڈ لیف پر ڈے پینے والے فرد کو ایک دن میں سگریٹ چھوڑتے دیکھا ہے۔ اپنے والد صاحب کو۔ :)
 
مسئلہ صرف قوتِ ارادی اور نیت کا ہے۔ :)
میں نے خود اپنی آنکھوں سے 2 ڈبی گولڈ لیف پر ڈے پینے والے فرد کو ایک دن میں سگریٹ چھوڑتے دیکھا ہے۔ اپنے والد صاحب کو۔ :)
میرے چچا نے ہارٹ اٹیک کے بعد سیگریٹ نوشی مکمل ترک کر دی اور ایک دفعہ اس پر خوشی کا اظہار کرتے بھی دیکھا مگر چند سال بعد وہ دوبارہ سیگریٹ نوشی کرتے نظر آئے۔
 
میرے چچا نے ہارٹ اٹیک کے بعد سیگریٹ نوشی مکمل ترک کر دی اور ایک دفعہ اس پر خوشی کا اظہار کرتے بھی دیکھا مگر چند سال بعد وہ دوبارہ سیگریٹ نوشی کرتے نظر آئے۔
ابو نے 95 میں چھوڑی تھی، اس کے بعد دوبارہ نہیں پی۔
 
کچھ منٹ کی روشنی پھر اندھیری رات ہے

روس کے شمالی شہر ’مورمنسک‘میں چالیس دن کے بعد کچھ دیر کی روشنی ہوئی اور پھر اندھیری رات چھا گئی۔

sunrise%20in%20North%20russia%2001_l.jpg

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شمالی شہر مورمنسک میں چالیس دن تک سورج نہیں نکلا اور جب تاریکی کے بعد سورج نے روشنی بکھیری تو وہ دورانیہ محض 34 منٹ کا تھا جس کے بعدوہاں ایک مرتبہ پھر سورج غروب ہوگیا۔

sunrise%20in%20North%20russia%2002_l.jpg

مورمنسک کے رہائشی افراد نےتقریبا ایک مہینے سے سورج کو نہیں دیکھا تھا۔ چالیس دن گزر جانےکے بعد سورج کو نکلتا دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد طلوع آفتاب کا دلکش منظر دیکھنے کے لیے ’ہل ٹاپ‘ پہنچ گئی۔

sunrise%20in%20North%20russia%2003_l.jpg

منفی درجہ حرارت ہونے کے باوجود اس نظارے کو دیکھنے کی غرض سےتمام افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور نہ صرف اس حسین نظارے کو دیکھا بلکہ اس منظر کی بے شمار تصاویر بھی بنائیں۔

sunrise%20in%20North%20russia%2004_l.jpg

سورج کا چالیس دن تک نہ نکلنا کوئی حیرت انگیز بات نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جسے ’پولر نائٹ‘ کہا جاتا ہے۔

sunrise%20in%20North%20russia%2005_l.jpg

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ 2012 میں پولر نائٹ پہلی مرتبہ ہوا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال ایسا ہوتا ہے جبکہ اس سال یہ چھٹا پولر نائٹ یہاں دیکھنے میں یہاں آیا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پیکٹس پر جو تصویر دی جاتی ہے وہ بڑی گھٹیا ہے، مجھے تو اس سے ابکائی سی آنے لگتی ہے۔ اِک ذرا ہینڈسم جوان کی تصویر لگا دیا کریں جو ہیرو سٹائل میں "سُوٹا" لگا رہا ہو تو اچھا ہوگا۔:)
ویسے کیا ایسی تصویریں دیکھ کر سیگریٹ سے کوئی کراہت پیدا ہوتی ہے؟
محمد وارث وغیرہ وغیرہ
جی اس تصویر سے کچھ نہیں ہوتا، بلکہ میرے تو اب کبھی ذہن میں بھی نہیں آیا کہ ایسی کوئی تصویر پیکٹ کے اوپر موجود بھی ہے۔
 
خودکش حملے حرام ہیں،اٹھارہ سو انتیس علماء کا متفقہ فتویٰ

l_434251_054833_updates.jpg

تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سو انتیس علمائے کرام نے اتفاق رائے سےپاکستان میں خود کُش حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔
پاکستان میں خودکش حملوں کے خلاف1829علماء کے فتوے کی تفصیل سامنے آگئی ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملے کرنے اور کرانے والے اسلام کی رو سے باغی ہیں، ریاست پاکستان شرعی طور پر ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا جواز رکھتی ہے۔
فتوے کے مطابق جہاد کا وہ پہلو جس میں جنگ اور قتال شامل ہیں صرف اسلامی ریاست شروع کرسکتی ہے،طاقت کے بل پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنا فساد فی الارض ہے ۔
علمائے کرام کے فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے نام پر ریاست کے خلاف مسلح تصادم حرام ہے ، تخریب و فساد اور دہشت گردی کا فائدہ اسلام اور ملک دشمن عناصر کو پہنچ رہا ہے۔
 
عدنان بھائی خودکش حملے کسی فتوے کو سامنے رکھ کر نہیں کیے جاتے، بلکہ باغیانہ جذبے کے تحت ہی کیے جاتے ہیں۔ آاااہ! ایسوں کو کوئی فتویٰ نہیں روک سکتا۔
 
عثمان

محفلین
ویسے یہ بھی بڑے لطیفوں میں سے ایک ہے۔
مجھے آج تک نہیں سمجھ آیا کہ سگریٹ کی ڈبی پر ایسے انتباہ سے کیا فرق پڑتا ہے۔ آج تک کسی کا نہیں سنا کہ ڈبی پر یہ انتباہ پڑھ کر اس نے سگریٹ چھوڑی ہو۔
کیا وجہ ہے کہ سگریٹ ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات کے لئے ایسے دلکش اشتہارات بناتی تھیں جن کا کوئی براہ راست تعلق سگریٹ سے نہیں ہوتا تھا؟ کیا ایک غیر متعلق دلکش اشتہار دیکھ کر کوئی سگریٹ نوشی کی طرف راغب ہوا ہے؟
اشتہارات بھلے فرد کے فیصلے کو براہ راست متاثر نہ کریں لیکن معاشرے میں ایک عمومی شعور کو ضرور ترتیب دیتے ہیں۔ اس کے نتائج عموماً ایک عرصہ بعد رجحانات کی صورت میں ابھرتے ہیں۔
 
مجھے الگ سے اشتہارات چلانے اور آگہی مہم چلانے پر کوئی اعتراض نہیں، بلکہ شاید سب سے بڑا حامی بنوں، ایسی کسی مہم کا۔
کہنے کا مقصد ہے کہ جب ایک مضر صحت چیز بیچنے کی اجازت دی ہے تو ایسے اشتہار اسی پراڈکٹ پر لگانا دراصل قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ یہ میری رائے ہے، اختلاف کوئی بھی رکھ سکتا ہے۔ :)
 
زیک

مسافر
جی اس تصویر سے کچھ نہیں ہوتا، بلکہ میرے تو اب کبھی ذہن میں بھی نہیں آیا کہ ایسی کوئی تصویر پیکٹ کے اوپر موجود بھی ہے۔
وہ تصویر اور وارننگ سگریٹ کے پرانے دیوانوں کے لئے نہیں بلکہ نئے راغب ہونے والوں کو روکنے کے لئے ہوتی ہیں
 
مجھے الگ سے اشتہارات چلانے اور آگہی مہم چلانے پر کوئی اعتراض نہیں، بلکہ شاید سب سے بڑا حامی بنوں، ایسی کسی مہم کا۔
کہنے کا مقصد ہے کہ جب ایک مضر صحت چیز بیچنے کی اجازت دی ہے تو ایسے اشتہار اسی پراڈکٹ پر لگانا دراصل قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ یہ میری رائے ہے، اختلاف کوئی بھی رکھ سکتا ہے۔ :)
ایسے اشتہار فوری تو نہیں روک پاتے مگر یہ یاد دلاتے رہتے ہیں کہ سیگریٹ کی عادت تو ہے مگر چیز یہ اچھی نہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
جب ایک مضر صحت چیز بیچنے کی اجازت دی ہے تو ایسے اشتہار اسی پراڈکٹ پر لگانا دراصل قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ یہ میری رائے ہے، اختلاف کوئی بھی رکھ سکتا ہے۔ :)
ہاروت ماروت بھی تو کہتے تھے انما نحن فتنۃ فلا تکفر
 
چھینک روکنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

l_434823_120530_updates.jpg

اگر آپ کو زور کی چھینک آرہی ہو تو ناک پکڑ کر روکیے نہیں، ایسا کرنے سے آپ کسی خطرناک یا جان لیوا صورت حال کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔برطانیہ میں ایک چونتیس سالہ شخص کو اس وقت اسپتال منتقل کرنا پڑا جب اس نے آتی ہوئی چھینک کو ناک پکڑ کر دبانے کی کوشش کی۔چھینک روکنے سے گلے میں اس قدر دباؤ پیدا ہوا کہ نتیجہ ایک بڑے سوراخ کی صورت سامنے آیا۔برطانوی طبعی اخبار بی ایم جے کیس رپورٹس کے مطابق زخمی شخص کوتشویشناک حالت میں اسپتال داخل ہونا پڑا۔
 
بھارت میں حج پر سبسڈی ختم

l_435287_113031_updates.jpg
بھارت میں عازمینِ حج کو اخراجات کی مد میں دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔
بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ رواں برس سے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی لیکن سبسڈی کے خاتمے کے باوجود بھارت سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد عازمین مکہ مکرمہ جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام اقلیتوں کو با اختیار بنانے کیلئے سرکاری پالیسی کا حصہ ہے۔

Hajj-subsidary_L2.jpg

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2012ء میں حکومت کو حکم دیا تھا کہ 2022ء تک حج سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت سبسڈی پر سالانہ 700کروڑ روپے خرچ کرتی ہے، اب یہ رقم اقلیتی برادری بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں کئی دہائیوں سے عازمین حج کو سبسڈی فراہم کی جا رہی تھی۔
 
آج میرا اردو محفل فورم پر ایک سال مکمل ہوا۔ایک سال مکمل ہونے کی مبارکباد کے سلسلے میں اردو محفل کی معصوم اور پیاری سی گڑیا ہادیہ بہنا کی جانب سے لڑی کا اجراء کیا گیا۔اس لڑی میں اردو محفل فورم سے وابستہ محفلین نے خوب محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتے ہوئے مجھ خاکسار کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا۔اردو محفل فورم کے مدیر صاحبان حاضر سروس اور سابقہ ناظمین کی جانب سے بھی مبارکبادی اور خیر سگالی کے پیغامات اس لڑی ارسال کیے گئے۔:)
 
بکرا، ہرن اور بارہ سنگھا کی مشابہت رکھنے والا جانور

جانوروں کی کئی اقسام ایسی ہیں جو کئی دوسرے جانوروں کی’کراس‘ نسل کہلاتی ہیں۔ان میں کئی جانوروں کی مشابہت پائی جاتی ہے ، ایسے ہی ایک جانور سے ملیے جو بکرے، ہرن اور بارہ سنگھا سے مشابہت رکھتا ہے ۔ اس کا نام سائیگا ا ینٹیلوف ہے۔

an01.jpg

شمالی امریکہ میں پائے جانے والے اس جانورکے شکار کی وجہ سے اس کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

an02.jpg

اس قسم کے جانوریورپ میں روس ، قازقستان،منگولیہ ،ترکمانستان اور ازبکستان میںایشیا اور جنوب مشرقی حصوں میں پایا جاتاہے۔

an03.jpg

اس کے گوشت اور سینگوںکے حصول کی وجہ سے مقامی لوگ اس کاکثرت سے شکارکرتے ہیں۔روایتی چینی ادویات میں اس کے سینگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈور سکتا ہے خاص طور پر جب اسے شکاریوں سے خطرہ محسوس ہو۔

an04_1.jpg

سائیگا ا ینٹیلوف6 سے 10 سال کے درمیان زندہ رہ سکتے ہیں لیکن ان کی عمر عام طور پر بہت کم ہوتی ہے۔
 
Top