آج کی دلچسپ خبر!

آج کی دلچسپ خبر کے عنوان سے اس لڑی کا آغاز کیا گیا ہے ۔آپ اس لڑی میں اپنی پسند کی سیاسی اور غیر سیاسی خبروں پر مبنی مراسلے ارسال کر سکتے ہیں اور متنازعہ ، غیر معیاری مواد ارسال کرنے سے اجتناب کریں۔شکریہ
 
آخری تدوین:
اللہ آپ کی زبان مبارک کرے!
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحافی کی جانب سے وزیراعظم نامزدگی کے سوال پر کہا کہ ’اللہ آپ کی زبان مبارک کرے‘ تفصیلات کے مطابق 180ایچ ماڈل ٹائون میں تقریب کے دوران ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا کہ آپ کو آئندہ وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے ؟ شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ، اس جواب پر نہ صرف وزیر اعلیٰ نے خود بھی قہقہہ لگایا بلکہ ہال میں موجود تمام صحافیوں کی جانب سے بھی بھرپور قہقہہ بلند ہوا۔
روزنامہ جنگ
 
آخری تدوین:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحافی کی جانب سے وزیراعظم نامزدگی کے سوال پر کہا کہ ’اللہ آپ کی زبان مبارک کرے‘ تفصیلات کے مطابق 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں تقریب کے دوران ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا کہ آپ کو آئندہ وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے ؟ شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ، اس جواب پر نہ صرف وزیر اعلیٰ نے خود بھی قہقہہ لگایا بلکہ ہال میں موجود تمام صحافیوں کی جانب سے بھی بھرپور قہقہہ بلند ہوا۔
روزنامہ جنگ
یہ دراصل برجستہ جواب نہیں تھا ، بلکہ دل کی بات زباں پر آگئی۔ :)
 
l_422438_100048_print.jpg

جنرل اسمبلی میں شرمندگی کا سامنا ٹرمپ کا ٹوئٹر اکائونٹ بھی خاموش !​

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرمندگی کا سامنا کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکائونٹ بھی خاموش ہوگیا ہے ، صدر ٹرمپ کسی بھی معاملے پر ٹوئٹ کرنے کیلئے ہر دم تیار رہتے ہیں تاہم سلامتی کونسل کے بعد جنرل اسمبلی میں بھی امریکی ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے غائب ہوگئے ہیں اور اس معاملے کے تین گھنٹے گذرنے کے باوجود ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاوئنٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی میں رائے شماری سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو دھمکی دی تھی کہ وہ بیت المقدس کو تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف قرارداد کی حمایت نہ کریں۔
روزنامہ جنگ
 
ترک صدر کا امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف دبنگ اعلان
انقرہ،نیویارک (ویب ڈیسک،آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار امریکہ اپنے ڈالروں اور دھمکیوں کے زور پر کئی ممالک کی خواہشات خریدنے کے لئے لگا ہے ، لیکن ہم اسے بتا دینا چاہتے ہیں کہ امریکہ کی گیدڑ بھبکیاں ہمیں جھکا نہیں سکتیں اور نہ ہی واشنگٹن ڈالر کے ذریعے ہمیں خرید سکتا ہے،مجھے امید ہے اس بار دنیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ضرور سبق سکھائے گی۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کاجواب دیتے ہوئے


کہنا تھا کہ ٹرمپ تم ڈالرز کے زرو پر ترکی کی جمہوری خواہشات کو خرید نہیں سکتے ، القدس پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے ، میری تمام دنیا کے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ وہ اپنی خواہشات کوچند ڈالرز کے عوض مت فروخت کریں۔جمہوریت یہ نہیں کہ کسی کی خواہش اور مرضی کو دولت کے بل بوتے پر فروخت کیا جائے،پوری دنیا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں امریکی مرضی کے مطابق فیصلہ نہیں آئے گا اور دنیا ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھا سبق سکھائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کام نہ آئی ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 193 ممبران ممالک نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکا کے متنازع فیصلے پر ووٹ ڈالے۔ ترکی اور یمن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 128 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 9 ممالک نے اس کیمخالفت کی اور 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کی مالی امداد روک لی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ہم سے لاکھوں ڈالر اور یہاں تک کہ اربوں ڈالر لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمارےخلاف ووٹ دیتے ہیں، انہیں ایسا کرنے دیں، ہم اس ووٹنگ کو دیکھ رہے ہیں، اگر ہمارے خلاف ووٹ دیا گیا تو اس کی کوئی پروا نہیں ہم بہت سے پیسے بچا لیں گے۔خیال رہے کہ 18 دسمبر کو سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازع امریکی فیصلہ مسترد کرنے کی درخواست امریکا نے ویٹو کردی تھی۔جب کہ امریکا کے اہم اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی اور یوکرین نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے، جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق کسی بھی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔اقوام متحدہمیں امریکی نمائندہ خصوصی نکی ہیلے نے سلامتی کونسل میں درخواست ویٹو کرنے کے بعد مختلف سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط لکھے۔نکی ہیلی نے اپنے خطوط میں لکھا کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے و الے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی اور مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی نے گزشتہ روز اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہہم نے امریکی عوام کی خواہشات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ جن ممالک کی ہم مدد کرچکے ہیں ان سے امریکا کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں رکھتے، جمعرات کو ہمارے انتخاب پر تنقیدی ووٹ ڈالا جائے گا اور امریکا ایسے ممالک کے نام لے گا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر کے اس اعلان پر نہ صرف مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا بلکہ یورپی اور مغربی ممالک میں بھی اس فیصلے کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس ترکی میں ہوا جس میں امریکی صدر کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ سے فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا
 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ آپ کی زبان مبارک کرے!
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحافی کی جانب سے وزیراعظم نامزدگی کے سوال پر کہا کہ ’اللہ آپ کی زبان مبارک کرے‘ تفصیلات کے مطابق 180ایچ ماڈل ٹائون میں تقریب کے دوران ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا کہ آپ کو آئندہ وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے ؟ شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ، اس جواب پر نہ صرف وزیر اعلیٰ نے خود بھی قہقہہ لگایا بلکہ ہال میں موجود تمام صحافیوں کی جانب سے بھی بھرپور قہقہہ بلند ہوا۔
روزنامہ جنگ
فرق صاف ظاہر ہے، ایک شگفتہ تر و تازہ چہرہ، ایک اداس مرجھایا ہوا پھول۔
_99328838_gettyimages-857508350.jpg
 

ہادیہ

محفلین
یہ پھلجڑی بھی عدنان بھائی کیطرف سے شروع کی گئی ہے۔ ہوگئے سب شروع۔۔:rollingonthefloor:
بھیا اور بھی "مسئلے " ہیں زمانے میں "سیاہ ست" کے سوا:oops::p:D
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
آج محفل کا درجہ حرارت معمول کے مطابق رہا. تمام احباب نے دل کھول کر بھڑاس نکالی مگر پورے دن میں شاید ایک بھی مراسلے ہذف نہیں کرنا پڑا. اس کے علاوہ نہ کوئی لڑی مقفل ہوئی نہ کوئی رکن معطل. اس طرح یہ آج کی ایک دلچسپ خبر بن گئی. آپ لوگ ایسے ہی اچھے بچوں کی طرح لکھتے رہیں. شاباش اور خدا حافظ
 

ہادیہ

محفلین
محفل کا درجہ حرارت تو "ٹھنڈا" ہے آج کل۔۔ محفلین کے مزاج کا البتہ معلوم نہیں گرم بھی ہوسکتے ہیں۔۔ بندے دا کوئی پتہ لگدا:p
 
نئی دلی: بھارتی حکومت نے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج انتظامات کی جائزہ کمیٹی نے نئی پالیسی تشکیل دے کر وفاقی حکومت کے حوالے کی ہے جس میں متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں، ان میں سے بعض تجاویز کو اگلے سال نافذ کیا جاسکتا ہے۔ حج کمیٹی کے سربراہ افضل امان اللہ نے اگلے سال سے اگر کوئی خاتون بغیر محرم حج پر جانا چاہے تو جاسکتی ہے، سعودی حکومت نے بھارت کو اس اقدام کی اجازت دیتے ہوئے اسے ترقی پسند فیصلہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ہند سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے فاصلے تک سفر پر جانے کے لیے مسلم خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
آج کی خبر ہے کہ مسیحی بھائیوں جو عدالت کے کہنے کے باوجود ایڈوانس تنخواہ نہیں ملی. وہ آج بھی احتجاج کررہے ہیں
 

زیک

مسافر

فہد اشرف

محفلین
نئی دلی: بھارتی حکومت نے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج انتظامات کی جائزہ کمیٹی نے نئی پالیسی تشکیل دے کر وفاقی حکومت کے حوالے کی ہے جس میں متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں، ان میں سے بعض تجاویز کو اگلے سال نافذ کیا جاسکتا ہے۔ حج کمیٹی کے سربراہ افضل امان اللہ نے اگلے سال سے اگر کوئی خاتون بغیر محرم حج پر جانا چاہے تو جاسکتی ہے، سعودی حکومت نے بھارت کو اس اقدام کی اجازت دیتے ہوئے اسے ترقی پسند فیصلہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ہند سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے فاصلے تک سفر پر جانے کے لیے مسلم خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے۔
یہاں بھی مسئلہ مسلک کا ہے کہیں میں نے خبر ہی میں پڑھا تھا کہ اہل تشیع اور کچھ اور مسالک میں عورت محرم کے بغیر سفر حج کر سکتی ہے۔
فاخر رضا بھائی اہل تشیع کے یہاں کیا حکم ہے؟
 
سعودی عرب کے حکام نے کرپشن کیس میں گرفتار دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے عرب شہزادے الولید بن طلال کو 6 ارب امریکی ڈالرز (پاکستانی 6 کھرب روپے سے زائد) کے بدلے آزادی کی پیش کش کی ہے۔ ۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 11 شہزادوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔
سعودی حکومت نے جن 11 شہزادوں کو گرفتار کیا تھا ان میں شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادے کا شمار دنیا کی ابتدائی 50 امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے اُن کے کل اثاثہ جات کی مالیت 19ارب ڈالر ہے۔
 
Top