آج کی دلچسپ خبر!

یاز

محفلین
بحریہ یونیورسٹی، کراچی۔ براہِ مہربانی فاصلہ رکھیں! :)
اصل خبر (پاکستان ٹوڈے)
bu-dress-code-notification.jpg
صرف 6 انچ؟ فٹا ساتھ لے کر پھرنا پڑے گا؟
IMG-20180524-_WA0004.jpg
 
دلچسپ اور انوکھا قدرتی نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ
497310_1223763_updates.jpg

کیلیفورنیا کے ساحل پر گزشتہ شب دیکھا گیا ایک ایسا دلکش اور حسین منظر جس نے نا صرف بل کھاتی لہروں کو رنگین بنا دیا بلکہ ہر دیکھنے والا آنکھیں جھپکنا بھی بھول گیا۔
جی ہاں،کیلیفورنیا کا ساحل سین ڈیگو بھی قدرت کا عظیم شاہکار بن گیا جب یہ حیرت انگیز طور پر روشن ہو گیا۔
گہرے اورشفاف پانی پرنیلے رنگ کی چمک اورروشنی دوردورتک نظرآئی،دلکش نظارہ جس نے بھی دیکھا دیکھاقدرت کے عظیم شاہکار کے سحر میں گرفتار ہو گیا۔
اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ سمندر میں یہ روشنی قدرتی عمل بائیو لیومن سین کا نتیجہ ہے، جو کئی دہائیوں بعد اپنا جلوہ دکھاتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ تو عین اسلامی اصول کے مطابق ہے البتہ بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کرنا بیوقوفی ہے کیونکہ بیٹا یا بیٹی ہونا عورت کی نہیں بلکہ مرد کی وجہ سے ہوتا ہے۔
دو یا دو سے زائد شادیوں کو آپ نے اسلامی اصول کن بنیادوں پر بنا دیا ۔ کمال ہے !!!
 
بہت دنوں بعد تشریف لائے ظفری بھائی، کدھر غائب ہیں۔ :)

دو یا دو سے زائد شادیوں کو آپ نے اسلامی اصول کن بنیادوں پر بنا دیا ۔ کمال ہے !!!

تقریباً ایک سال بعد محفل میں انٹری پر خوش آمدید ظفری بھائی
 
سِلک فیبرک پر خوبصورتی سےتحریر کردہ قرآن پاک

497317_4904176_updates.jpg

افغانستان میں سِلک فیبرک پر لکھے قرآن پاک کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ خوبصورتی سے لکھے گئے چھ سو دس صفحات پر مشتمل اس کلام پاک کو اڑتیس کیلی گرافرز نے لکھا ہے۔
افغانستان میں ماہ رمضان کے موقع پر سلک پیپر پر لکھے قرآن پاک کو عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ساتویں اور آٹھویں صدی کے دوران قرآن پاک سلک پرلکھے جاتے تھے۔
آٹھ اعشاریہ چھ کلو گرام وزنی یہ قرآن پاک افغانستان کے کاریگروں کی محنت کا ثبوت ہے، جنہوں نے قرآن پاک کو کیلی گرافی میں لکھنے کو مختلف تجربہ قرار دیا۔
 
دنیا کی سستی ترین ایئرلائن کس ملک کی؟

499689_6648579_updates.JPG

بین الاقوامی ادارے نے سستی ترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی،ملائشیا کی ایئرلائنز کمپنی دنیا کی سستی ترین ایئرلائن ہے۔
ایئرلائنز کی کارکردگی پر نظر اور ریٹنگ جاری کرنے والے بین الاقوامی ادارے روماریوکی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ملائشیا کی ایئرایشیا ایکس ہے ۔
ٹاپ ٹین سستی ایئرلائنز میں بھارت کی دو ہواباز کمپنیاں بھی شامل ہیں ، فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر بھارت کی ایئر انڈیا ہے ۔
تیسرے نمبر پر ملائیشیا ہی کی ایئر ایشیا، چوتھے نمبر پر آئس لینڈ کی پرائمیرا ایئر اور بھارت کی انڈیگو ایئرلائنز پانچویں نمبر پر ہے ۔
ٹاپ ٹین سستی ایئرلائنز میں چھٹا نمبر عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز، ساتویں پر آئرش کی ریا نائر، آٹھویں پر آسٹریلیا ہی کی قنٹاس ایئر لائن جو دنیا کی تیسری قدیم ایئر لائن بھی ہے، نویں نمبر پر آئس لینڈ کی واؤ ایئر اور دسویں پر بھی آسڑیلیا ہی کی ورجن ہے۔
 
پختونخوا کی پولیس افسر سوشل میڈیا پر مقبول

500184_5173669_updates.JPG

خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون اے ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود اپنے کام کے ساتھ باوقار انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو گئیں۔شعبہ طب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ڈاکٹر انوش سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے خیبر پختوان خوا کی پہلی اے ایس پی بنی ہیں۔

500184_9371112_updates.JPG

پہلی خاتون اے ایس پی اور خیبر پختون خوا میں خواتین کی شکایات پر کام کر کے شہرت پانے والی ڈاکٹر انوش کا وردی میں خوبصورت اور باوقار انداز عوام میں بہت پسند کیا جا رہا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہورہی ہیں ۔

500184_4602930_updates.JPG

ڈاکٹر انوش کو سب سے پہلے لاہور میں تعینات کیا گیالیکن بعد میں ان کی پوسٹنگ ان کے آبائی علاقے ایبٹ آباد کر دی گئی۔
 
عثمان

یہ کونسا ماخذ ہے جس کا کل زور حالات زندگی پر بیان کی بجائے تصاویر پر ہے۔
 
دنیا کی سستی ترین ایئرلائن کس ملک کی؟

499689_6648579_updates.JPG

بین الاقوامی ادارے نے سستی ترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی،ملائشیا کی ایئرلائنز کمپنی دنیا کی سستی ترین ایئرلائن ہے۔
ایئرلائنز کی کارکردگی پر نظر اور ریٹنگ جاری کرنے والے بین الاقوامی ادارے روماریوکی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ملائشیا کی ایئرایشیا ایکس ہے ۔
ٹاپ ٹین سستی ایئرلائنز میں بھارت کی دو ہواباز کمپنیاں بھی شامل ہیں ، فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر بھارت کی ایئر انڈیا ہے ۔
تیسرے نمبر پر ملائیشیا ہی کی ایئر ایشیا، چوتھے نمبر پر آئس لینڈ کی پرائمیرا ایئر اور بھارت کی انڈیگو ایئرلائنز پانچویں نمبر پر ہے ۔
ٹاپ ٹین سستی ایئرلائنز میں چھٹا نمبر عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز، ساتویں پر آئرش کی ریا نائر، آٹھویں پر آسٹریلیا ہی کی قنٹاس ایئر لائن جو دنیا کی تیسری قدیم ایئر لائن بھی ہے، نویں نمبر پر آئس لینڈ کی واؤ ایئر اور دسویں پر بھی آسڑیلیا ہی کی ورجن ہے۔
مابدولت فہرست ہذا میں پیارے پاک وطن کا نام نامی تلاش کرنے کی جستجو میں مراسلے کو اختتام تک ملاحظہ کیے جہاں ' فل اسٹاپ ' کا نشان مابدولت کا منہ چڑارہا تھا ، اور یوں اپنے تمامتر جاہ وجلال کے باوجود مابدولت اپنا سا منہ لیکر رہ گئے ۔ :):)
 
Top