آج کی دلچسپ خبر!

جاسم محمد

محفلین
86380968-10219187604792449-1139800920683446272-n.jpg

خبر گھڑی گئی ہے لیکن کیا ہی شاندار آئیڈیا ہے۔
اس میں سب مردوں کیلئے سبق بھی ہے کہ آپ اپنی بیماری ہر اک سے چھپا سکتے ہیں سوائے بیوی کے :)
 
جاسم محمد

محفلین
About 58% of men convicted in Sweden of rape and attempted rape over the past five years were born abroad, according to data from Swedish national TV
'Most convicted rapists in Sweden foreign'
Eight out of 10 ‘stranger’ rapes in Sweden are carried out by migrants, study reveals | Daily Mail Online
جوں جوں یہاں مسلم ممالک سے تارکین وطن بڑھ رہے ہیں ویسے ویسے ریپ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے
 
عدنان عمر

" ڈیلی میل" نے تو دس میں سے آٹھ کہہ کر کافی سنسنی پھیلائی ہے، ہاں بی بی سی نے قدرے متوازن رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 58 فیصد ملزمان سوئیڈن سے باہر پیدا ہوئے۔ گو کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ سب کے سب سوئیڈن سے باہر ہی پلے بڑھے ہوں۔ یہ جانچنا بھی خاصا "نتیجہ خیز" ثابت ہو سکتا ہے۔
ادھر 58 کے مقابلے میں 42 فیصد ملزمان سوئیڈن کے خاص مقامی ہیں۔ یعنی دونوں کے مابین 16 فیصد کا فرق ہے، جسے یار لوگوں نے ہوّا بنا دیا۔
مزید یہ کہ یہ خبر صرف سوئیڈن کے بارے میں ہے۔ باقی تین نارڈک ممالک کے اعداد و شمار موجود نہیں۔
سوئیڈن ویسے بھی ایک زمانے سے ریپ کیپیٹل آف یورپ کے نام سے بدنام ہے۔ اس بات کو ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ سوئیڈن کے آزاد رنگ میں غیر مقامی سوئیڈن بھی رنگے گئے۔ اگر تارکینِ وطن واقعی اس قسم کے کلچر کے حامل ہوتے تو دنیا بھر میں جہاں بھی بستے، اسی طرح کی بدنامی سمیٹتے۔
 
آخری تدوین:

مقامی سویڈش اور تارکین وطنوں کے ریپ پیٹرن میں فرق ہے۔ تارکین وطن زیادہ تر غیرپہچان والے راہ گیروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ جبکہ مقامی سویڈش لوگ زیادہ تر اپنے قریبی و جاننے والوں کے ریپ میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
دوسرا یہاں ایک اور مسئلہ یہ بھی ہے کہ ریپ کی تعریف وہ نہیں جو دیگر دنیا میں مستعمل ہے۔ مثال کے طور پر اگر ازدواجی رشتہ میں بھی کوئی فریق زور زبردستی یا جبر سے کام لیتا ہے تو قانون کی نظر میں اسے ریپ ہی سمجھا جائے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دہائیوں تک "آئین بدر" رہنے کے بعد بالاٰخر 'خدا' اور 'مذہب' کو روسی آئین میں جگہ مل رہی ہے!
یوں کہیں کہ اپنے مارے ہوئے خدا کو پچھتا کر زندہ کرنا چاہتے ہیں ۔ :)
حیرت ہے کہ جنگ نے یہ کیوں نہیں کہا کہ پیوٹن مسلمان ہو گیا۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
بلی اپنے بیمار بچے کا علاج کروانے اسپتال لے آئی
ویب ڈیسک ہفتہ 2 مئ 2020
2037564-catmain-1588347106-684-640x480.jpg

ترکی کے ایک ہسپتال میں بلی اپنے بچے کو لے آئی اور ہسپتال انتظامیہ نے اس کی بھرپور مدد کی ۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

استنبول: استنبول کے ایک اسپتال میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں ایک بلی اپنے بیمار بچے کو منہ میں دبائے داخل ہوئی اور وہاں موجود عملے نے فوری طور پر اس کی مددکی اور دونوں کا معائنہ کرکے دودھ بھی پیش کیا۔

بلی اور اس کے بچے کی تصاویر پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہیں۔ جیسے ہی ڈاکٹروں کی نظر بلی اور اس کے بچے پر پڑی وہ فوری طور پر متوجہ ہوئے اور ڈاکٹروں نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ترک قوم جانوروں سے خاص لگاؤ رکھتی ہے اور لاوارث جانوروں کا خیال رکھنے میں عالمی شہرت کی حامل ہے۔

medics-1588347157.jpg

یہ خبر ترک سوشل میڈیا پر مشہور ہوتے ہوئے پوری دنیا میں پھیلی جس میں بلی کے چھوٹے بچےکو اس کی ماں کے ساتھ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس بے زبان مخلوق کو فوری طور پر مدد دی گئی اور اسپتال کے عملے نے ماں اور بچہ بلی کا بغور معائنہ کیا اور انہیں دوائیں دیں۔

mainhospital-1588347155.jpg

انتظامیہ کے مطابق بے تاب ماں اپنے بچے کو نظر سے اوجھل نہیں ہونے دے رہی تھی اور ہر لمحے اس کے ساتھ موجود رہی۔ اسپتال کے عملے نے دونوں کو دودھ اور بسکٹ بھی دیئے جو انہوں نے خوشی خوشی کھالیے۔

آخری اطلاعات تک دونوں کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔
 
Top