آج کی دلچسپ خبر!

زیک

مسافر
ملامہ یوسفزئی کی تصویر چھاپنے پر، پنجاب بھر میں ساتویں جماعت کی کتاب ضبط، پولیس کے دکانوں پر چھاپے۔
60ed157b747e5.jpg

Grade 7 book seized in Punjab for printing Malala’s picture - Pakistan - DAWN.COM
ماشاءاللہ
 
سید ذیشان

محفلین
ملامہ یوسفزئی کی تصویر چھاپنے پر، پنجاب بھر میں ساتویں جماعت کی کتاب ضبط، پولیس کے دکانوں پر چھاپے۔
60ed157b747e5.jpg

Grade 7 book seized in Punjab for printing Malala’s picture - Pakistan - DAWN.COM
خبر کی تفصیلات میں تو وجہ کچھ اور بیان کی گئی ہے:یعنی کتاب کو چھاپنے کی اجازت نہ ملنے پر ضبط کیا جا رہا ہے۔ معلوم نہیں سرخی میں ملالہ والی بات کیوں لکھی ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
while some others contained “blasphemous material” and incorrect maps of the country.
اصل وجہ یہ ہے یا کچھ اور؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وارث میاں!!!!؟؟

خبر کی تفصیلات میں تو وجہ کچھ اور بیان کی گئی ہے:یعنی کتاب کو چھاپنے کی اجازت نہ ملنے پر ضبط کیا جا رہا ہے۔ معلوم نہیں سرخی میں ملالہ والی بات کیوں لکھی ہے؟
جی مکمل خبر پڑھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتاب چونکہ حکومتی این او سی کے بغیر چھاپی گئی اس لیے ضبط ہوئی، لیکن ڈان نیوز نے عجب رپورٹنگ کی کہ میجر عزیز بھٹی شہید کے ساتھ ملالہ کی تصویر چھاپنے پر کتاب ضبط ہوئی، ایسے مؤقر اخبار سے ایسی توقع نہیں تھی۔
 
فاخر رضا

محفلین
اس میں دلچسپ خبر یہ ہوگی کہ اسے آکسفورڈ نے چھاپا ہے. ورنہ پنجاب کی سائنس وغیرہ کی کتابیں تو اچھی خاصی مسخرہ پن کی کتابیں ہیں
 
زیک

مسافر
خبر کی تفصیلات میں تو وجہ کچھ اور بیان کی گئی ہے:یعنی کتاب کو چھاپنے کی اجازت نہ ملنے پر ضبط کیا جا رہا ہے۔ معلوم نہیں سرخی میں ملالہ والی بات کیوں لکھی ہے؟

جی مکمل خبر پڑھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتاب چونکہ حکومتی این او سی کے بغیر چھاپی گئی اس لیے ضبط ہوئی، لیکن ڈان نیوز نے عجب رپورٹنگ کی کہ میجر عزیز بھٹی شہید کے ساتھ ملالہ کی تصویر چھاپنے پر کتاب ضبط ہوئی، ایسے مؤقر اخبار سے ایسی توقع نہیں تھی۔
کیا پاکستان میں این او سی کے بغیر (پڑھائی کی) کتاب چھاپی نہیں جا سکتی؟ سکولوں میں اڈاپٹ ہونے کے لئے اجازت کی ضرورت سمجھ آتی ہے لیکن چھاپنے کے لئے کیوں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا پاکستان میں این او سی کے بغیر (پڑھائی کی) کتاب چھاپی نہیں جا سکتی؟ سکولوں میں اڈاپٹ ہونے کے لئے اجازت کی ضرورت سمجھ آتی ہے لیکن چھاپنے کے لئے کیوں؟
مجھے صحیح میکنزم کا علم نہیں لیکن چونکہ یہ کتابیں پرائیوٹ کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں میں بھی پڑھائی جاتی ہیں اور دونوں کے لیے ٹیکسٹ بک کا درجہ رکھتی ہیں اور ٹیکسٹ بکس کا ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور ہونا ضروری ہےاور شاید مذکورہ کتاب کے ضبط ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہ ابھی منظور شدہ نہیں تھی۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس پر کل شاہ زیب نے پروگرام کیا ہے، اور اس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کتاب کو ملالہ کی تصویر کی وجہ سے ہی بین کیا گیا۔ چند دن پہلے اس کتاب کا یہ صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور یہ بظاہر اسی کا ری ایکشن ہے۔

سیما علی

لائبریرین
5yc4Dsh.jpg

یہ پرندہ بچے کی رونے جیسی آواز نکال سکتا ہے۔۔۔

3 ستمبر 2021

چڑیا گھر کا عملہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ پرندہ کسی انسانی بچے کے رونے جیسی آواز میں چیخ رہا تھا۔ (فوٹو: سوشل میڈیا/ انٹرنیٹ)

سڈنی: عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ صرف طوطے ہی انسانی آواز کی نقل کرسکتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے ’’ٹارونگا چڑیا گھر‘‘ میں رکھا گیا ایک پرندہ کسی نوزائیدہ بچے کے رونے جیسی آواز سمیت کئی طرح کی مزید آوازیں بھی نکال سکتا ہے۔

سڈنی میں واقع ٹارونگا چڑیا گھر پچھلے کئی مہینوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عوام کےلیے بند ہے لیکن وہاں موجود جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کےلیے چڑیا گھر کا عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

اسی چڑیا گھر میں ’’سپرب لائربرڈ‘‘ کہلانے والا ایک آسٹریلوی پرندہ بھی ہے جس کا سائنسی نام Menura novaehollandiae ہے۔
اس میں اپنے ماحول سے سیکھنے اور دوسروں کی نقل اتارنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے جس کا مظاہرہ یہ اکثر کرتا رہتا ہے۔

ٹارونگا چڑیا گھر کا عملہ چند روز قبل یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ پرندہ کسی انسانی بچے کے رونے جیسی آواز میں چیخ رہا تھا۔
یہ پرندہ بچے کے رونے جیسی آواز بھی نکال سکتا ہے - ایکسپریس اردو
 
سیما علی

لائبریرین
بیلجیئم میں لوگ پانی کی سطح سے نیچے بنے ٹریک پر سائیکل چلا کر لطف اندوز ہونے لگے
Published On 07 September,2021 12:17 pm
618614_29643490.jpg

برسلز: (دنیا نیوز) بیلجیئم میں سائیکل چلانے کا انوکھا انداز اپنایا گیا، لوگ پانی کی سطح سے نیچے بنے ٹریک پر سائیکلنگ سے لطف اندوز ہونے لگے۔

weird News - Dunya News Urdu
 
سیما علی

لائبریرین

کیا یہ عام سی چیز اے سی کی ضرورت ختم کردے گی ؟؟؟؟؟؟؟​

19 ستمبر 2021

— فوٹو بشکریہ پورڈیو یونیورسٹی

— فوٹو بشکریہ پورڈیو یونیورسٹی
دنیا کے ہر گھر کی دیواروں پر پینٹ کا استعمال ہوا ہے مگر کیا اس عام ترین چیز کے ذریعے ایئر کنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت ختم کی جاسکتی ہے؟
امریکی سائنسدانوں کو ایسا ہی لگتا ہے اور انہوں نے ایسا سفید ترین پینٹ تیار کیا ہے جو ان کے خیال میں بتدریج ایئر کنڈیشننگ کی ضرورت کو کم یا ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پورڈیو یونیورسٹی کا تیار کردہ یہ پینٹ کچھ ماہ پہلے تیار ہوا تھا اور دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔
مگر اب اس پینٹ نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں جگہ بنالی ہے اور اسے اب تک کا سفید ترین پینٹ قرار دیا گیا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین

ZUHfRqJ.jpg

نواز شریف لندن میں،شناختی کارڈ پر پاکستان میں جعلی کورونا ویکسین لگ گئی​

September 23, 2021
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

WhatsApp-Image-2021-09-23-at-11.12.48-AM-1-1024x602.jpeg

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔
 
واقعی پاکستانی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کو رد کرنا ہی باقی دنیا کے لئے بہتر ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
واقعی پاکستانی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کو رد کرنا ہی باقی دنیا کے لئے بہتر ہے
یہ درست بات نہیں ہوگی، ایک آدھ دو چار دس بیس واقعات کی بنا پر ان لاکھوں کروڑوں لوگوں کے سرٹیفیکیٹ مسترد کرنا درست نہیں ہے جنہوں نے واقعی ٹیکے لگوائے ہیں۔ ایسی حرکتیں ہوتی ہی رہتی ہیں اور ہر جگہ ہوتی ہیں!
 
محمد وارث

لائبریرین

ZUHfRqJ.jpg

نواز شریف لندن میں،شناختی کارڈ پر پاکستان میں جعلی کورونا ویکسین لگ گئی​

September 23, 2021
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

WhatsApp-Image-2021-09-23-at-11.12.48-AM-1-1024x602.jpeg

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔
میں نے بھی ایک دوسری جگہ اس موضوع پر لکھا تھا کہ اصل سرٹیفیکیٹ جعلی انٹری کے ساتھ بن رہے ہیں، اس ہائی پروفائل انٹری سے ایک blessing in disguise یہ ہو گئی ہے کہ بات نمایاں ہو جانے کی وجہ سے اب حکومتی اہلکار بھی چوکنے ہونگے اور نابکار بھی کچھ محتاط ہو جائیں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
disguise یہ ہو گئی ہے کہ بات نمایاں ہو جانے کی وجہ سے اب حکومتی اہلکار بھی چوکنے ہونگے اور نابکار بھی کچھ محتاط ہو جائیں گے۔
اللّہ کرے۔ وارث میاں ہماری دوست کے شوہر نے تو باقاعدہ لوگوں سے اپنے ادارے میں دشمنی مول لے لی ہے ۔۔۔لیکن اب اس واقعہ کے بعد کچھ ڈر گئے ہیں۔۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
یہ درست بات نہیں ہوگی، ایک آدھ دو چار دس بیس واقعات کی بنا پر ان لاکھوں کروڑوں لوگوں کے سرٹیفیکیٹ مسترد کرنا درست نہیں ہے جنہوں نے واقعی ٹیکے لگوائے ہیں۔ ایسی حرکتیں ہوتی ہی رہتی ہیں اور ہر جگہ ہوتی ہیں!
نواز شریف والی حرکت کچھ مختلف ہے اور اس کی وجہ میں کچھ سمجھ نہیں سکا۔

اگر فراڈ ایک آدھ فیصد تک ہے تو آپ کی بات درست ہے لیکن مجھے شک ہے کہ فراڈ اس سے کہیں زیادہ ہے اور اس صورت میں میں اپنے موقف پر قائم ہوں
 
جب کہ میرے خیال میں یہ تعداد ایک آدھ فیصد سے بھی کہیں کم ہے، کروڑوں لوگ یہ ٹیکے لگوا چکے ہیں جب کہ فراڈ یا جعلی انٹری کا ریٹ پانچ ہزار روپے سے کسی طور کم نہیں ہے۔لاکھوں لوگوں کا ایک سرٹیفیکیٹ کے لیے کچھ ہزار روپے خرچ کرناغیر منطقی سی بات ہو سکتی ہے وہ بھی جب کہ ٹیکا مفت لگ رہا ہو سو لوگوں نے واقعی ٹیکے لگوائے ہیں مختلف وجوہات کی بنا پر۔

نواز شریف کی اینٹری واقعی ایک مختلف حرکت ہے، اس کی ایک "برکت" تو یہ ہوئی کہ یہ فراڈ میڈیا میں بھرپور طریقے سے آ گیا اور دوسری یہ کہ "نا اہل حکومت" کے اس سارے ویکسین پروگرام پر ہی حرف آ گیا۔
 
سید عاطف علی

مجھے بھی لگتا ہے کہ شروع میں بڑی تعداد میں لوگوں کے خدشات زیادہ تھے لیکن وقت کے ساتھ بڑی تعداد (ملکی اور عالمی) کے ویکسین لگوانے سے ایک سوشل مومینٹم نے خدشوں کا زور قدرے کم بلکہ کافی کم کردیا ہےاور یہ فراڈ زیادہ نہیں۔ دوسری وجہ یہی کہ ویکسین مفت میں فراہم کی جارہی ہے ۔کچھ مزاحمت البتہ ابھی بھی ہے اس کے اسباب میں کچھ جہالت (لا علمی کم فہمی) اور کچھ جاہلیت (ضد) بھی ہے ۔واللہ اعلم
 
علی وقار

محفلین
میرا اندازہ ہے کہ دس سے پندرہ فیصد کے قریب افراد ویکسین نہیں لگوانا چاہ رہے ہیں۔ شاید وہ باقیوں کا حشر نشر دیکھنے کے بعد ویکسین لگوانے پر غور فرمائیں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین

آتش فشانی لاوے کے درمیان صحیح سلامت رہنے والا مکان​

29 September,2021 08:46 am
621867_76203643.jpg

میڈرڈ:(روزنامہ دنیا) سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسے ‘معجزاتی مکان’ کا چرچا ہے جسے چاروں طرف سے آتش فشاں کے گرم لاوے نے گھیر رکھا ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی جگہ بالکل صحیح سلامت موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق لکڑی سے بنا ہوا یہ مکان سپین کے جزیرے لا پاما پر واقع ہے جہاں گزشتہ دنوں ‘کمبرے وئیہا’ آتش فشاں پھٹ پڑا تھا اور اس سے نکلتے ہوئے گرم لاوے نے پورے جزیرے کو گھیر لیا تھا۔ لاوے سے پھیلنے والی تباہی اتنی شدید اور بھیانک تھی کہ وہاں رہنے والے 6000 سے زائد افراد کو ہنگامی طور پر جزیرہ خالی کرنا پڑا۔

house2(3).jpg

بعد ازاں امدادی ٹیموں نے جب ہیلی کاپٹر سے اس علاقے کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ پورے لا پاما جزیرے میں یہ واحد مکان بالکل صحیح سلامت تھا، جبکہ ارد گرد کے پورے جزیرے پر لاوے کی سیاہی مائل تہہ موجود تھی۔ سپین کے میڈیا نے بھی مکان کے مکمل طور پر محفوظ رہ جانے کو ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا ہے ۔۔۔۔
 
Top