آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

زیک

مسافر

آج ٹی وی پر ڈاکٹر ژیواگو آ رہی تھی تو ایک بار پھر دیکھی۔ پہلی بار شاید 35 سال پہلے دیکھی تھی۔
 
کل نیرجا دیکھی۔ مقدمہ کی کاروائی اور ملزمان کی کاروائی اور پھر ملزمان کی رہائی سے لگتا ہے کہ پاکستان ایسے دہشت گردوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں
 
بھلکڑ

لائبریرین
Angrej-2015-Punjabi-Movie-Watch-Online.jpg

پچھلےدس دنوں میں ، چوتھی بار دیکھی ہے آج! :p
 
محمد وارث

لائبریرین
افغانستان جہاد کے پس منظر میں کانگریس مین چارلی ولسن کی "امدادی رقم" کے بارے میں کی گئی کوششوں پر ایک اچھی فلم"چارلی ولسنز وار"۔ چارلی ولسن کا لیڈ رول ٹام ہینکس نے ادا کیا ہے۔ ایک چھوٹا سا رول مشہور انڈین اداکار اوم پوری کا ہے جس نے صدر ضیا الحق کا کردار ادا کیا ہے۔ دلچسپ اور تاریخی حقائق پر مبنی فلم ہے لیکن اگر دیکھنا چاہیں تو ریٹنگ دیکھ کے دیکھیے :)
Charliewilsonwarposter.jpg
 
یاز

محفلین
کچھ دن پہلے ہی نصیرالدین شاہ، ارشد وارثی، مادھوری ڈکشٹ اور ہما قریشی وغیرہ کی کاسٹ پہ مشتمل فلم "ڈیڑھ عشقیہ" دیکھی۔ کافی بہتر فلم لگی۔ میرا خیال ہے کہ یو پی، لکھنؤ وغیرہ کی سیٹنگ میں فلم بنائی گئی ہے۔

dedh-ishqiya-movie-hd-poster.png
 
اچھی بلیک کامیڈی ہے :) ڈیڑھ عشقیہ، پہلی فلم "عشقیہ" کا سیکوئیل ہے۔

ابھی آیان کے ساتھ بیٹھ کر کنگ فو پانڈا 3 دیکھی ہے
Kung-Fu-Panda-3-Second-Teaser-Quad.jpg
میں نے بھی آج ہی دیکھی ہے۔ نمبر ایک واقعی نمبر ایک تھی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا ویک اینڈ فلموں کے لیے مخصوص ہوتا ہے سو اس ویک اینڈ کی تیسری فلم :)

ٹام ہینکس اور سٹیون سپیل برگ کی ہلکی پھلکی اور خوبصورت کامیڈی فلم۔ "دی ٹرمینل"۔ اس فلم کا مرکزی خیال ایک سچے واقعے سے لیا گیا ہے۔ ایران کا مہران کریمی ناصری 18 سال تک چارلز ڈی گال پیرس ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں رہتا رہا۔ ہمارے محبوب ہیرو کا بھی کچھ اسی قسم کا قصہ ہے۔
Movie_poster_the_terminal.jpg
 
افغانستان جہاد کے پس منظر میں کانگریس مین چارلی ولسن کی "امدادی رقم" کے بارے میں کی گئی کوششوں پر ایک اچھی فلم"چارلی ولسنز وار"۔ چارلی ولسن کا لیڈ رول ٹام ہینکس نے ادا کیا ہے۔ ایک چھوٹا سا رول مشہور انڈین اداکار اوم پوری کا ہے جس نے صدر ضیا الحق کا کردار ادا کیا ہے۔ دلچسپ اور تاریخی حقائق پر مبنی فلم ہے لیکن اگر دیکھنا چاہیں تو ریٹنگ دیکھ کے دیکھیے :)
Charliewilsonwarposter.jpg
اچھی فلم ہے۔ ہم نے اس کتاب کو بھی حاصل کرلیا ہے، اب دیکھیے کب پڑھنا ہوتا ہے۔
 
Top