آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

فہیم

لائبریرین
میں نے بھی کل ہی یہ فلم دیکھی ہے۔ اینڈ کافی سمپل سا تھا۔ یعنی کہ جس پہ قتل کا شبہ تھا، وہی قاتل نکلا۔ تاہم آخری ایکشن سین کے طور پر ہیرو کی دوسری ٹانگ بھی گھائل کر گیا۔ اس کے بعد اکیلی عورت کو ایک عدد عاشق (پیانو والا) اور پیانو والے کو معشوق مل گئی۔ ڈانس کی مشق کرنے والی خاتون کا دوست فوج سے واپس لوٹ آیا۔ جن کا کتا مارا گیا تھا، انہوں نے دوسرا کتا لے لیا۔ وغیرہ وغیرہ الغرض سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
واضح نہیں کیا گیا کہ ہیٹ باکس میں کیا تھا۔ اور قتل کا ذکر آخر میں کہیں نہیں آیا۔
 
آج کل ۔۔ lost دیکھ رہا ہوں ۔۔ ایک امریکی ڈرامہ ہے شاید ۔۔ ایک جہاز ایک ایسے جزیرے پر کریش ہو جاتا ہے جو شاید اس دنیا کا ہے ہی نہیں ۔۔ بے حد عجیب فلسفے پر بنی یہ سیریز بے حد دلچسپی کا باعث ہے ۔۔
اور جہاز سے صرف وہی لوگ بچتے ہیں جو کسی نا کسی طرح "گناہ گار" ہوتے ہیں ۔۔ انہیں شاید ایک اور موقع دیا جا رہا ہے ۔۔ ۔ابھی دوسرا سیزن دیکھ رہا ہوں ۔۔ ابھی 4 سیزن باقی ہیں ۔۔۔ دیکھیں کیا بنتا ہے ۔۔
 
قیصرانی

ابھی تو خطِ استوا پر موجود جزیرے پر قطبی ریچھ بھی دریافت ہوں گے، ذرا سا انتظار
 
بھلکڑ

لائبریرین
the-shawshank-redemption.jpg

The Shawshank Redemption 1994
:) :) :)
 
یاز

محفلین
واضح نہیں کیا گیا کہ ہیٹ باکس میں کیا تھا۔ اور قتل کا ذکر آخر میں کہیں نہیں آیا۔
مجھے لگتا ہے کہ یہ گتھی الفریڈ ہچکاک صاحب نے دیدہ و دانستہ ادھوری چھوڑی۔ یعنی فلم کے اختتام تک کہیں بھی ایک حتمی ثبوت نہیں دکھایا گیا کہ قتل ہوا بھی ہے یا نہیں۔
 
یاز

محفلین
2006 میں بننے والی فلم The Prestige دیکھ لی۔ سٹیج پہ جادو کے کمالات دکھانے سے متعلق کرداروں پر مبنی ایک عمدہ فلم ہے۔ حیران کن طور پہ 2006 میں اسی تھیم پہ 3 فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔

1002004005037864.jpg
 
یہ مووی بھی اس لسٹ میں شامل تھی جو میں نے آپ کو تجویز کی تھیں:)
 
یاز

محفلین
میڈ میکس فیوری روڈ بھی دیکھ لی گئی۔
اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے تو پیشگی معذرت، لیکن یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ایک انتہائی بوگس اورسخت پھسڈی فلم لگی۔ اس سے گھٹیا اور غیر حقیقی ایکشن شاید ہی کسی بڑی فلم میں دیکھا ہو۔ دس سال سے کم عمر بچوں کے لئے مناسب ہو شاید۔
نجانے اس کو اتنی زیادہ ریٹنگ اور ایوارڈز کیوں اور کیسے مل گئے؟
Mad_Max_Fury_Road.jpg
 
اچھا ہی ہوا کہ میں نے نہیں دیکھی یہ مووی:)
 
زیک

مسافر
میڈ میکس فیوری روڈ بھی دیکھ لی گئی۔
اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے تو پیشگی معذرت، لیکن یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ایک انتہائی بوگس اورسخت پھسڈی فلم لگی۔ اس سے گھٹیا اور غیر حقیقی ایکشن شاید ہی کسی بڑی فلم میں دیکھا ہو۔ دس سال سے کم عمر بچوں کے لئے مناسب ہو شاید۔
نجانے اس کو اتنی زیادہ ریٹنگ اور ایوارڈز کیوں اور کیسے مل گئے؟
Mad_Max_Fury_Road.jpg
مجھے تو بہت بہترین لگی تھی
 
Top