عثمان
محفلین
1954 میں ریلیز ہونے والی مووی Rear Window دیکھی۔
میرا خیال تھا کہ اس فلم کا اختتام بہت ڈرامائی اور شاندار ہوگا
پر سچ پوچھیں تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اینڈ ہوا کیا۔ کیونکہ کچھ واضح ہی نہیں کیا گیا۔
شاید وارث بھائی کچھ بتاسکیں کہ اینڈ تھا کیا بھلا
فلم کا اختتام اگرچہ سادہ سا ہے لیکن باسٹھ سال پرانی فلم کا ایسا تجزیہ کرنا درست نہیں۔ آپ کو اس کا معیار اس زمانے کے حساب سے جانچنا ہوگا۔میں نے بھی کل ہی یہ فلم دیکھی ہے۔ اینڈ کافی سمپل سا تھا۔ یعنی کہ جس پہ قتل کا شبہ تھا، وہی قاتل نکلا۔ تاہم آخری ایکشن سین کے طور پر ہیرو کی دوسری ٹانگ بھی گھائل کر گیا۔ اس کے بعد اکیلی عورت کو ایک عدد عاشق (پیانو والا) اور پیانو والے کو معشوق مل گئی۔ ڈانس کی مشق کرنے والی خاتون کا دوست فوج سے واپس لوٹ آیا۔ جن کا کتا مارا گیا تھا، انہوں نے دوسرا کتا لے لیا۔ وغیرہ وغیرہ الغرض سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
بلاشبہ اس کہانی کی minimal setting اور سٹوری لائن اچھوتی اور دلچسپ ہے۔