آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

سعادت

تکنیکی معاون
The Man from Earth

ایک یونیورسٹی پروفیسر کی کہانی، جو اپنی الوداعی پارٹی میں ساتھی پروفیسرز کے سامنے یہ انکشاف کرتا ہے کہ وہ ۱۴،۰۰۰ سال سے زندہ ہے۔ روایتی سائنس فکشن فلموں کے مقابلے میں یہ فلم مکمل طور پر مکالمے پر مبنی ہے، اور کیا ہی جاندار مکالمہ ہے!
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
The Man from Earth

ایک یونیورسٹی پروفیسر کی کہانی، جو اپنی الوداعی پارٹی میں ساتھی پروفیسرز کے سامنے یہ انکشاف کرتا ہے کہ وہ ۱۴،۰۰۰ سال سے زندہ ہے۔ روایتی سائنس فکشن فلموں کے مقابلے میں یہ فلم مکمل طور پر مکالمے پر مبنی ہے، اور کیا ہی جاندار مکالمہ ہے!
کافی سال قبل دیکھی تھی۔ فلم میں کافی لوپ ہولز ہیں البتہ سائنس فکشن ہونے کی وجہ سے قابل قبول ہیں۔
 

عندلیب

محفلین
کل رات"میکانیک: ریزررکشن" دیکھی ۔۔ایکشن اور ایڈوینچر سے بھر پور فلم ۔۔ ایک منٹ کے لیے بھی بوریت محسوس نہیں ہوئی ۔
 

ملائکہ

محفلین
Now you see me 2 مووی دیکھی کل ۔۔ :) پہلی مووی سے زیادہ دلچسپ تو نہیں مگر ڈینیل ریڈکلف کا رول بہت اچھا تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
اے فسٹ فل آف ڈالر کے بعد ابھی
دی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی اگلی بھی دیکھ لی۔

اب لگتا ہے درمیان والی بھی دیکھنی پڑے گی۔
the-good-the-bad-and-the-ugly-t-anderson-banner.jpg


فلم بلاشبہ گڈ بیڈ اگلی بہت شاندار ہے۔
فسٹ فل ڈالر کی کہانی بس ایک ٹاؤن تک محدود اور مختصر تھی۔ جبکہ اس کی کہانی زیادہ پھیلاؤ رکھتی۔

لیکن پھر میں مجھے کلنٹ ایسوڈ کا کردار فسٹ فل آف ڈالر میں زیادہ شاندار لگا تھا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ٹھیک ہوں فرحت :) آپ کیسی ہیں ۔۔۔ بس ایسے ہی یہاں آنا کم کردیا تھا۔۔ لیکن آجاتی ہوں اتنے سالوں کی عادت ہے ختم تو نہیں ہوگی :)
زبردست :)
کم کم آنے کی خیر ہے ملائکہ کہ انسان کی ترجیحات بدلتی رہتی ہیں لیکن آنا ختم نہیں کرنا. بہت اچھا لگتا ہے پرانے ساتھیوں کو دیکھنا اور آپ کو دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی.
میں تو جب بھی آتی ہوں آپ کو یاد کرتی ہوں. کتنے عرصے سے کوئی نئی ڈش بھی نہیں پتہ چلی.
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سپین میں مسلمانوں کے عروج و زوال اور سپین کے کلچر پر اس کے اثرات سے متعلق برطانوی تاریخ دان Batteny Hughes کی ڈاکومنٹری
When the Moors ruled in Europe دیکھی.
اس ویک اینڈ پر Lion of the desert بھی دیکھی.
یہ بھی تو بتائیے کہ کیسی لگیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ بھی تو بتائیے کہ کیسی لگیں۔
دونوں بہت اچھی لگیں. ڈاکومنٹری دیکھتے ہوئے اندازہ ہوا کہ ابھی تک سپین کے مسلمانوں کے بارے میں جو پڑھا اور سنا اس میں اکثر ایک طرف کی تصویر پیش ہوتی رہی. مجھے تو یہ ڈاکومنٹری کافی حد تک غیر جانبدارانہ لگی.
لائن آف دا ڈیزرٹ بھی اچھی لگی. میری معلومات عمر مختار اور لیبیا پر اٹلی کے تسلط سے متعلق کچھ ایسی خاص نہیں تھیں. فلم دلچسپ لگی تو اب اسی موضوع کو ایکسپلور کر رہی ہوں. انتھونی کوئین کی اداکاری بہت اچھی لگی. لیکن میں نے یہ فلم وقفے لے کر دیکھی. بہت مشکل ہے اتنی تباہی دیکھنا.
اور یہ بھی اندازہ ہوا کہ جنگ میں سب کچھ جائز ہے پر کس طرح عمل کیا جاتا ہے.
 

نوشاب

محفلین
کلوننگ کے موضوع پر مبنی کوئی فلم کسی نے دیکھی ہو اور وہ دلچسپ بھی ہو تو ضرور شئیر کرے،سٹوری لائن کے ساتھ ۔
 

یاز

محفلین
الفریڈ ہچکاک کی بنائی فلم psycho جو کہ 1960 میں ریلیز ہوئی تھی۔ بہت شاندار فلم ہے اور دیکھنے کا بھی مزہ آیا۔
Psycho_(1960).jpg
 
Top