D-DAY دیکھی۔صرف ایک بندے نے انڈین فلم انڈسٹری کو نتھ پائی ہوئی ہے ہر دوسری فلم اسی موضوع پر بنتی ہے اور ہلکا پھلکا پاکستان کا نام بھی آ جاتا ہے لیکن یہ ساری کی ساری فلم پاکستان پر مبنی ہے۔
داؤد ابراہیم صاحب کراچی میں چھپے ہوتے ہیں اور کچھ انڈین ایجنٹس انہیں پکڑنے کیلیے آتے ہیں اور آخر کار آئی ایس آئی کو چکمہ دیکر لے جاتے ہیں
فلم میں اعلیٰ درجے کی چولیں ماری گئی ہیں۔اگر آپ نے پاکستان کے بارے میں فلم بنانی ہی ہے تو کم از کم تھوڑی بہت تحقیق ہی کرلیں۔
فلم میں" پاکستانی نیوز کاسٹر" انڈین سرکار کا لفظ استعمال کرتی نظر آتی ہیں حالانکہ میں نے آج تک انڈین سرکار کا لفظ کسی نیوز چینل پہ نہیں سنا۔انڈین گورنمنٹ یا بھارتی حکومت وغیر ضرور کہا جاتا ہے
دوسری بات فلم میں جہاں بھی اردو کے بورڈز وغیرہ نظر آتے ہیں انکا رسم الخط انتہائی گھٹیا ہے۔بندہ نوری نستعلیق ہی استعمال کر لیتا ہے
اس کے علاوہ بھی بے شمار غلطیاں پائی جاتی ہیں
بہرحال ٹائم پاس ہے