آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

D-DAY دیکھی۔صرف ایک بندے نے انڈین فلم انڈسٹری کو نتھ پائی ہوئی ہے ہر دوسری فلم اسی موضوع پر بنتی ہے اور ہلکا پھلکا پاکستان کا نام بھی آ جاتا ہے لیکن یہ ساری کی ساری فلم پاکستان پر مبنی ہے۔
داؤد ابراہیم صاحب کراچی میں چھپے ہوتے ہیں اور کچھ انڈین ایجنٹس انہیں پکڑنے کیلیے آتے ہیں اور آخر کار آئی ایس آئی کو چکمہ دیکر لے جاتے ہیں
فلم میں اعلیٰ درجے کی چولیں ماری گئی ہیں۔اگر آپ نے پاکستان کے بارے میں فلم بنانی ہی ہے تو کم از کم تھوڑی بہت تحقیق ہی کرلیں۔
فلم میں" پاکستانی نیوز کاسٹر" انڈین سرکار کا لفظ استعمال کرتی نظر آتی ہیں حالانکہ میں نے آج تک انڈین سرکار کا لفظ کسی نیوز چینل پہ نہیں سنا۔انڈین گورنمنٹ یا بھارتی حکومت وغیر ضرور کہا جاتا ہے
دوسری بات فلم میں جہاں بھی اردو کے بورڈز وغیرہ نظر آتے ہیں انکا رسم الخط انتہائی گھٹیا ہے۔بندہ نوری نستعلیق ہی استعمال کر لیتا ہے
اس کے علاوہ بھی بے شمار غلطیاں پائی جاتی ہیں
بہرحال ٹائم پاس ہے
LNUB9HFAYX78WGDE6Z211372597529.jpg
ٹریگر کھینچ ، معاملہ مت کھنچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
Mausam_first_look.jpg



یہ مووی ابھی کافی دن پہلے دیکھی تھی اچھی لگی مجھے اگر کوئی اچھی مووی دیکھنے کا دل چاہے تو دیکھ سکتے ہیں :) لیکن وہی انڈین مینٹیلیٹی جس میں مسلمانوں کو دہشت گرد دیکھایا گیا ہے​
 

نوشاب

محفلین
چھوٹے بھائی کے میٹرک کے پیپر شروع ہیں

اس لیے اب فلم شلم گانے شانے سب بند
ایک مہینے کے لیے میرے لیے یہ لڑی بند​
 

S. H. Naqvi

محفلین
ایک تھی ڈائن دیکھی، بس بہتر لگی،
images

کوانٹم آف سولیس دیکھی، کچھ زیادہ مزا نہیں آیا، 6نمبر دیتا ہوں۔عمران کی سی تیزی نہیں ہے بانڈ میں:)
quantum_of_solace06-1280-822339.jpg

اوہ مائی گاڈ دیکھی ، کافی انٹرسٹنگ مووی ہے۔ آج کل کے مروجہ مذہب کاشاندار طریقے سے پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ حیرت ہے اس فلم پر انڈیا میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔فلم میں کھلم کھلا بتوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، ایک دو جگہ مسلمانوں کی کٹ لگانے سے بھی باز نہیں آیا۔ ;)
OMG_Poster.png

کہانی ہے ایک بتفروش کی۔ جو مذہب بیزار ہوتا ہے اور بشمول مذہب ہر چیز کو حقیت اور نفع نقصان کی عینک لگا کر دیکھتا ہے۔:cool:
کہانی وہاں سے اٹھتی ہے جب وہ بھگوان (خدا ) پر مقدمہ کر دیتا ہے۔ :eek:
کہانی کا ایک فقرہ بہت سے محفلین کو بہت پسند آئے گا جب کانت جی ایک سوال کے جواب میں کہتا ہے کہ مذہب کے دو ہی فائدے ہیں:
یا تو یہ انسان کوکمزور، بزدل بناتا ہے یا پھر دہشت گرد ۔۔۔۔۔!
میرے خیال میں تو اس پر محفل میں ایک مباحثہ بنتا ہے:D
 
گزشتہ کچھ دنوں کی دیکھی گئی اچھی مویز شئیر کر رہا ہوں: ساری اس لیے نہیں کہ کھاتہ بہت لمبا ہے۔
دی اِلوژنیسٹ
220px-The_Illusionist_Poster.jpg


ایک اچھی فلم
-------------
اباؤٹ ٹائم،
میری فیورٹ مویز کی لسٹ میں ایک اور اضافہ ، اب انگریزی فلموں میں بھی باپ بیٹے کا پیار دیکھ کر اچھا لگا۔
220px-About_Time_Poster.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک موضوع یعنی انسانوں کی تجارت اور غلامی ۔ امریکہ میں سیاہ فام افریقی غلاموں کی غلامی سے متعلق ایک سچی داستان اور اسے بطور "وڈیو تاریخ" کے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ غلامانہ اور حاکمانہ ذہن کو محض مناظر میں ہی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
MV5BMjExMTEzODkyN15BMl5BanBnXkFtZTcwNTU4NTc4OQ@@._V1_SX640_SY720_.jpg

میں اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایک انسان کسی دوسرے اپنے ہی جیسے انسان کو غلام کیسے بنا سکتا ہے اور اس سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ اس تجارت اور ہمارے عہد میں محض ایک صدی سے کچھ زیادہ کا ہی فاصلہ ہے۔ خیر بہت عمدہ فلم ہے ، جلد رو دینے والے فلم بین ٹشو کا ڈبہ یا رومال ساتھ لے کر بیٹھیں۔
12 years a slave کہ یہ تصویر دکھائی نہیں دے رہی تھی :)
آپ کے دستخط والا لنک بھی عرصے سے مر چکا ہے :)
 

عبدالحسیب

محفلین
اوہ مائی گاڈ دیکھی ، کافی انٹرسٹنگ مووی ہے۔ آج کل کے مروجہ مذہب کاشاندار طریقے سے پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ حیرت ہے اس فلم پر انڈیا میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔فلم میں کھلم کھلا بتوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، ایک دو جگہ مسلمانوں کی کٹ لگانے سے بھی باز نہیں آیا۔ ;)
OMG_Poster.png

کہانی ہے ایک بتفروش کی۔ جو مذہب بیزار ہوتا ہے اور بشمول مذہب ہر چیز کو حقیت اور نفع نقصان کی عینک لگا کر دیکھتا ہے۔:cool:
کہانی وہاں سے اٹھتی ہے جب وہ بھگوان (خدا ) پر مقدمہ کر دیتا ہے۔ :eek:
کہانی کا ایک فقرہ بہت سے محفلین کو بہت پسند آئے گا جب کانت جی ایک سوال کے جواب میں کہتا ہے کہ مذہب کے دو ہی فائدے ہیں:
یا تو یہ انسان کوکمزور، بزدل بناتا ہے یا پھر دہشت گرد ۔۔۔ ۔۔!
میرے خیال میں تو اس پر محفل میں ایک مباحثہ بنتا ہے:D

فلم کی تھیم کافی شاندار ہے لیکن افسوس کہ یہ بھی بیشتر ہندی فلموں کی طرح انگریزی فلم سے 'انسپائرڈ' (سرقہ :) ) ہے ۔ 'The Man Who Sued God' کے نام سے 2001 میں آسٹریلیا میں ایک فلم آئی تھی۔ یہ فلم اسی کا ہندوستانی ورژن ہے۔ بھلا ایسا ہو سکتا ہے کہ ایسی فلم پر کوئی ہنگامہ نہ ہو!! :) بعض مقامات پر احتجاج بھی ہوا لیکن کامیابی نہ ملی ۔ ایک سیاسی رہنما کی جانب سے فلم کے اداکاروں کے خلاف شکایت بھی درج کرائی گئی تھی لیکن اس سے بھی فلم کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ فلم نے ہندوستان میں کافی اچھی کمائی کی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی ابھی Journey to the end of earth, Pakistan دیکھ کر فارغ ہوا ہوں۔ اس میں جیمز ہلٹن کے ناول "شنگریلا" میں بیان کردہ جنتِ ارضی کی تلاش میں آسٹریلین بندہ پاکستان کے شمالی علاقے گھومتا ہے۔ پچاس منٹ اور تیس سیکنڈ کی وڈیو ہے :)
 
Top