آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

ساقی۔

محفلین
24l1noy.jpg

wirbf4.jpg
308egqw.jpg

میں نے دس دن میں اس کی ۳۹ قسطیں دیکھ لی ہیں ۔ بہٹ زبردست سیریز ہے ۔اب سیزن ٹو کی ۱۷ رویں قسط کا انتظار ہے۔ ہر قسط کا اختتام ایسے سین پر کرتے ہیں کہ بندہ اگلی قسط نہ چاہتے ہوئے بھی دیکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
اس طرح کی ایکشن والی کوئی اور سیزیز بتائیں ۔
 
باسل احمد

بالکل میں خود ہر قسط باقاعدگی سے دیکھتا ہوں۔اچھی سیریز ہے۔
 
باسل احمد

محفلین
میں نے دس دن میں اس کی ۳۹ قسطیں دیکھ لی ہیں ۔ بہٹ زبردست سیریز ہے ۔اب سیزن ٹو کی ۱۷ رویں قسط کا انتظار ہے۔ ہر قسط کا اختتام ایسے سین پر کرتے ہیں کہ بندہ اگلی قسط نہ چاہتے ہوئے بھی دیکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
اس طرح کی ایکشن والی کوئی اور سیزیز بتائیں ۔
یہ دیکھ لیں۔۔۔۔یہ بھی اچھی ہے۔مکمل ہو چکی ہے۔
2gtx2lg.png
 
منصور مکرم

محفلین
ابھی کل ہی Lone Survivor دیکھی۔ ایکشن کے لحاظ سے تو عمدہ فلم ہے۔ پشتونوں کی کچھ stereotyping کی گئی ہے لیکن آخر میں پشتونوں کو اچھے انداز سے بھی دکھایا گیا ہے اور پشتونوالی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ مجھے تو اچھی لگی۔
MV5BMjA0NTgwOTk5Ml5BMl5BanBnXkFtZTcwMjE3NDc5OQ@@._V1_SX214_.jpg
یہ حقیقت پر مبنی ایک واقعے پر بنی فلم ہے۔
یہ واقعہ افغانستان کے علاقہ کنڑ میں پیش آیا تھا۔جسمیں واقعی ہیلی کاپٹر اور بندے مارے گئے تھے ،صرف ایک بندہ ہی بچ گیا تھا، جسکو طالبان مخالف نے پناہ دی تھی،جنکو اربکیان کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
نیز حقیقی واقعے میں جب امریکی مقامی کے ہاں پناہ گزین ہوا تو اسکے بعد کوئی لڑائی نہیں ہوئی تھی۔یعنی پناہ دینے والے کے گھر پر حملہ نہیں ہوا تھا۔
یہ واقعہ کل ہی ایک افغانی نے بتایا ،جو کہ اس قسم کی خبروں پر گہری نظر رکھتا ہے۔

اور پناہ دینے والے کو بعد میں بطور انعام امریکی ویزہ دیا گیا تھا۔
 
سید ذیشان

فلم میں بھی یہی بتایا تھا کہ یہ حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ مکمل حقیقت تو کسی فلم میں نہیں دکھائی جاتی کیونکہ کسی حد تک ڈرامٹائز کرنا ضروری ہے۔

جب میں یہ فلم دیکھ رہا تھا تو اس میں ایک بوڑھے بابے کو جب امریکی پکڑتے ہیں تو وہ پشتو میں ایک گندی گالی دیتا ہے (انگریزی سب ٹائٹل اس کے نہیں دکھائے)۔ میں تو اس پر سخت ہنسنے لگا۔ سنیما میں باقی سب لوگ مجھے گھورنے لگے کہ اس کو کیا ہو گیا ہے۔ :LOL:
 
ساقی۔

محفلین
پچھلے دنوں The Battle for Marjah دیکھی۔ یہ ایک ڈاکو منٹری ہے ۔ فلموں میں تو امریکی فوجیوں کو سپر مین بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ مگر اس ڈاکو منٹری میں تو چوہے کی طرح ڈرتے نظر آتے ہیں ۔ ٹارگٹ کی طرف بڑھتے ہوئے بہت بیچارے لگتے ہیں،کبھی نالوں میں گرتے ہیں کبھی سکڑتے ہیں سمٹتے ہیں ۔یہ ایک بڑا اپریشن تھا جوافغان طالبان کے خلاف مرجاہ نامی قصبے پر قبضہ کرنے کے لیے کیا گیا مگر ناکامی سے دوچار ہوا تھا۔
The_Battle_for_Marjah-196099888-large.jpg
 
منصور مکرم

محفلین
مین اس وقت ایکسپریس پر مرزا غالب ڈرامہ دیکھ رہی ہوں.
تو گویا صرف مرزا غالب ڈرامے کیلئے ایکسپریس میں سفر کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek::LOL::LOL:

یہ تو ایسا ہوا کہ ایک امیر باپ کا بیٹا ہمیشہ ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ٹرک میں ہوتا تھا۔باپ نے ایک دن کہا کہ بیٹا گھر میں سب کچھ ہے لیکن تم کیوں اتنی محنت مزدوری کرتا ہے۔

تو بیٹے نے جواب دیا کہ بابا۔۔۔پیسے کی بات نہیں ،دراصل وہ سفر کی جو دو رکعت کی قصر نماز ہوتی ہے نا، قسم سے اسکا الگ مزہ ہے۔
 
اسد

محفلین
یہ لیچر کیا ہوتے ہیں ؟@شہزاد وحید صاحب
اور یہ کسی کو دیے کیسے جاتے ہیں ؟؟؟
عام طور پر ڈاؤنلوڈنگ کے لئے ٹورنٹ استعمال ہوتے ہیں جو مفت ہوتے ہیں اور پوری (دستیاب) رفتار سے ڈاؤنلوڈنگ کرتے ہیں۔ ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈنگ (http) بھی ہوتی ہے، لیکن ان سائٹس پر پوری رفتار سے ڈاؤنلوڈنگ کے لئے ممبرشپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ممبر شپ نہ ہو تو لیچر یا لیچنگ سائٹ پر ڈاؤنلوڈ سائٹ کی فائل کا لنک دے دیا جاتا ہے، یہ سائٹ اس فائل کو پوری رفتار سے اپنے سرور پر ڈاؤنلوڈ کر لیتی ہے اور اس کے بعد آپ کو اپنے سرور پر فائل کا ربط مہیا کر دیتی ہے، لیکن یہ ربط صرف ایک مخصوص مدت کے لئے کارآمد ہوتا ہے، مثلاً چھ سے چوبیس گھنٹے تک۔
 
نوشاب

تھوڑی سمجھ آئی ہے لیکن زیادہ نہیں اگر کوئی مثال بھی دے دی جائے تو کیا ہی بات ہے
دوسرا یہ کہ ہم لیچرکہاں سے حاصل کریں گے ۔
تیسرا یہ کہ جب ہم کوئی ڈا=ن لوڈنگ کرتے ہیں تو میگنٹ آئی کن سے تو ہوجاتی ہے لیکن اس لنک پر کلک کرنے سے ہمیں ایک ایسے پیج پر ریفر کر دیا جاتا ہے جہاں ایک exeفائل کی ڈا=ن لوڈنگ کا لنک ہوتا ہے ۔۔جو کچھ اور ہی ڈا=ن لوڈ کرنا شروع کردیتا ہے مطلوبہ فائل کے علاوہ
 
نوشاب بھائی میرا خیال ہے کہ "لیچر" سے شہزاد بھائی کی مراد ٹورنٹ فائل (یا اس کا میگنٹ لنک) ہی ہے، کیونکہ لیچر اُن لوگوں کو کہتےہیں جو ٹورنٹ سے کوئی مواد (ایک جیسا)ڈاؤنلوڈ کر رہے ہوں، مثلاً اگر آپ کوئی فلم ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں تو آپ کے ساتھ ساتھ وہ تمام لوگ جو وہی ٹورنٹ فلم ڈاؤنلوڈ کر رہے ہوں، سب لیچر ہوں گے۔
یہ لفظ لیچ leech سے نکلا ہے یعنی جونک(اسم) یا پھر جونک لگانا:(فعل)۔ جس طرح جونک خون چوستی ہے، اسی طرح ٹورنٹ سے مواد ڈاؤنلوڈ کرنے والوں کو لیچر کہا جاتا ہے۔
 
نوشاب

محفلین
یعنی

اب ہم جونک ہو گئے ۔
 
Top