آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

اوشو

لائبریرین
thir13en-ghosts-2001-movie-poster.jpg
 
فلک شیر

محفلین
"گڈ بائی مسٹر چپس " جیمز ہلٹن کا ناول ہے ور ہمارے ہاں انٹرمیڈیت کے انگریزی زبان کے نصاب میں شامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین دفعہ اسے فلمایا بھی گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1939ء ،1969ء اور 2002ء میں ۔۔۔۔۔۔۔کہتے ہیں، کہ اول الذکر ناول کے قریب تو نہیں ، مگر ہے جاندار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچوں کو دکھانا چاہ رہا تھا کالج میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن وہ والی تو ہے ہی ایمزون پہ میسر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹورنٹ بھی کوئی نہیں نظر آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کہتے ہیں ناظرینِ موویاں بیچ اس مسئلہ کے!!
 
شہزاد وحید

محفلین
Tomorrowland دیکھی۔ جارج کالونی باقاعدہ اس فلم میں بوڑھے نظر آئے۔ کہانی مشتمل ہے کیسی نیوٹن یعنی برِٹ رابرسٹن کو پیش آنے والے واقعات پر۔ کیسی کو ایک عجیب بٹن پِن ملتا ہے جسے چھونے سے ہی سامنے کا حالیہ منظر بدل کر مستقبل میں تبدیل ہو جا تا ہے اور کیسی چونکہ ایک ذہین ترین انسان ہے وہ اس معاملے کہ تہہ تک پہنچنا چاہتی ہے۔ برٹ رابرسٹن کی اداکاری بے حد پسند آئی۔بڑی پیاری لڑکی ہے۔ ایفیکٹس بھی تقریباََ ٹھیک تھے بلکہ اچھے خاصے ٹھیک تھے۔ ایک دفعہ تو دیکھی جا سکتی یہ فلم۔

Tomorrowland_poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
The Parent Trap دیکھی۔ Tomorrowland کی طرح یہ بھی والٹ ڈزنی کی تیار کردہ فلم ہے۔ دو بے حد شرارتی بچیاں، ہم شکل، ہم عقل۔ ایک ہی والدین کی جڑواں اولاد۔ مگر پیدائش کے بعد اوائل عرصہ میں ہوا گیا طلاق سبب بنتا ہے ایک بچی ماں کے پاس اور ایک بچی باپ کے پاس جیسے واقعہ کی۔ دونوں ایک دوسرے سے بے خبر۔ لیکن قدرت ملاتی ہے دونوں کو ایک سمر کیمپ میں۔ پھر شروع ہوتا شرارتوں اور معصومیت کا ایک نیا دور۔ مجھے تو بہت پسند آئی۔

Parenttrapposter.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
the_notebook.jpg

میں نے یہ مووی دیکھی نوٹ بک جو مجھے تو کافی اچھی لگی۔ رومانوی ، گرلی ٹائپ کی مووی ہے :)
سب سے پہلی بات تو یہ۔ کیااااااا یہ مووی آپ نے اب دیکھی۔اتنی دیر لگا دی یہ مووی دیکھنے میں۔ ٹائٹانک کے علاوہ کچھ رومانوی فلمیں جو مجھے پسند ہیں ان میں سے یہ ایک ہے۔ اتنی اچھی مووی بہت پہلے دیکھ لینی چاہیے تھی آپ کو۔ ریان گوسلنگ اپنی اداکاری اور ریچل مک ایڈمز اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مجھے ویسے ہی بہت پسند ہیں۔
اور دوسری بات یہ کہ قطعٰی طور طور پر یہ گرلی مووی نہیں ہے۔ یہ بوائیش مووی ہے۔ فلم پہ اس سنگین الزام تراشی کے جرم میں کوئی سخت دفع بھی لگائی جا سکتی ہے آپ پہ۔ گرلی مووی دیکھنی ہے تو Mean Girls دیکھیں۔
 
x boy

محفلین
عید کی رات میں نے تین ڈاکو مینٹری دیکھی جو انڈو نیشیاء جاوا کے جزیروں پر تھی
ایک ڈاکو مینٹری میں تو مجھے رونا آیا، اتنی غربت ، اور صرف مچھلیوں پر گزارا کرتے ، پکڑتے او بازار میں بیچتے تھے
یہ لوگ مسلمان ہیں ۔
اللہ کا شکر ادا کیا اور ان لوگوں کے لئے دعائیں کی اور نیک تمنائیں،،،
شکر اس لئے کیا کہ الحمدللہ پاکستان میں اسطرح کم از کم نہیں ہے جو بلو پاورٹی ہے۔
دعائیں اسلئے کی کہ وہ ہمارے بھائی ہیں اللہ ہم سب مسلمانوں اور انسانوں کو سلامت رکھے اور ھدایت دے، آمین
 
ملائکہ

محفلین
سب سے پہلی بات تو یہ۔ کیااااااا یہ مووی آپ نے اب دیکھی۔اتنی دیر لگا دی یہ مووی دیکھنے میں۔ ٹائٹانک کے علاوہ کچھ رومانوی فلمیں جو مجھے پسند ہیں ان میں سے یہ ایک ہے۔ اتنی اچھی مووی بہت پہلے دیکھ لینی چاہیے تھی آپ کو۔ ریان گوسلنگ اپنی اداکاری اور ریچل مک ایڈمز اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مجھے ویسے ہی بہت پسند ہیں۔
اور دوسری بات یہ کہ قطعٰی طور طور پر یہ گرلی مووی نہیں ہے۔ یہ بوائیش مووی ہے۔ فلم پہ اس سنگین الزام تراشی کے جرم میں کوئی سخت دفع بھی لگائی جا سکتی ہے آپ پہ۔ گرلی مووی دیکھنی ہے تو Mean Girls دیکھیں۔
یہ مووی دیکھنے میں نے واقعی دیر کی ۔ میں نے بہت عرصے سے سوچا تھا کہ دیکھوں گی پر بس ایسے ہی :) مجھے تو اس لئے گرلی لگی کیوں کہ رومانوی ہے نا لڑکے اکثر فائیٹینگ موویز دیکھتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
The Parent Trap دیکھی۔ Tomorrowland کی طرح یہ بھی والٹ ڈزنی کی تیار کردہ فلم ہے۔ دو بے حد شرارتی بچیاں، ہم شکل، ہم عقل۔ ایک ہی والدین کی جڑواں اولاد۔ مگر پیدائش کے بعد اوائل عرصہ میں ہوا گیا طلاق سبب بنتا ہے ایک بچی ماں کے پاس اور ایک بچی باپ کے پاس جیسے واقعہ کی۔ دونوں ایک دوسرے سے بے خبر۔ لیکن قدرت ملاتی ہے دونوں کو ایک سمر کیمپ میں۔ پھر شروع ہوتا شرارتوں اور معصومیت کا ایک نیا دور۔ مجھے تو بہت پسند آئی۔

Parenttrapposter.jpg

یہ دراصل ایک ہی لڑکی ہے جس نے ڈبل رول کیا ہے :)
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ مووی دیکھنے میں نے واقعی دیر کی ۔ میں نے بہت عرصے سے سوچا تھا کہ دیکھوں گی پر بس ایسے ہی :) مجھے تو اس لئے گرلی لگی کیوں کہ رومانوی ہے نا لڑکے اکثر فائیٹینگ موویز دیکھتے ہیں :)
کچھ لڑکے ٹوان ون بھی ہوتے ہیں میری طرح رومانوی پلس ایکشن والے:ROFLMAO: ہاں لڑکیاں بھی ہوتی ہیں ٹو ان ون رومانوی پلس Horror:ROFLMAO::ROFLMAO:
 
Top