آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

ایرانی فلم A Separation دیکھی۔ خاصی عمدہ فلم ہے۔
A_Separation.jpg
میں پرسوں دیکھتے دیکھتے رہ گئی تھی یہ مووی. اگر اچھی ہے تو اب دیکھوں گی!
 

یاز

محفلین
پرانے فلمیں دیکھنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 1944 میں بننے والی فلم double indemnity بھی دیکھ لی۔ تھرل اور سسپنس سے بھرپور بہت ہی عمدہ فلم ہے۔ دیکھنے کا مزہ آ گیا۔

images
 

فہیم

لائبریرین
میں نے تو سینما جاکر ‘سنجو‘ دیکھی۔
بائیوپک سے زیادہ ڈرامہ مووی لگی۔ (شاید انڈین عوام کے ذہنوں کو دماغ میں رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے)

ویسے رنبیر کی اداکاری جاندار تھی۔
 

یاز

محفلین
کل سینما پہ "سنجو" بھی دیکھ لی۔
یہ سنجے دت کی زندگی پہ بنی فلم ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ڈائریکشن راجکمار ہیرانی کی ہے جس نے اس سے قبل پی کے، تھری ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی کمال فلمیں بنائی ہیں۔
ایک بایوگرافی فلم ہونے کی وجہ سے سنجو میں ویسی سنسنی، ڈرامائی موڑ اور کلائمکس وغیرہ نہیں ہے جو پی کے یا تھری ایڈیٹس وغیرہ میں تھے، تاہم اس کے باوجود بھی یہ کافی بہتر فلم ہے۔
رنبیر کپور نے سنجے دت کے رول میں زبردست ایکٹنگ کی ہے، جبکہ پاریش راول نے بھی سنیل دت کے کردار کا خوب حق ادا کیا ہے۔

فلم میں میری توقعات کے برعکس سنجے دت کی زندگی سے متعلق کئی اہم پہلوؤں سے پہلوتہی کی گئی اور فقط چند واقعات کا ہی احاطہ کیا گیا ہے۔ جیسے ساجن، کھل نائیک اور واستو جیسی سپر ہٹ فلموں کا سرے سے تذکرہ ہی نہیں کیا گیا اور اس فلم سے ایسا تاثر بنا جیسے سنجے دت کی پہلی ہٹ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی۔
اسی طرح فلم میں سنجے دت سے زیادہ سنیل دت کا کردار بھی کافی حاوی رہا، جو کہ پاریش راول نے ادا کیا تھا۔
اور سب سے مزے کی بات کہ فلم کا مرکزی خیال سنجے دت کی زندگی سے زیادہ یہ تھا کہ کیسے میڈیا افواہوں یا جھوٹی خبروں سے عوام میں تاثر پیدا کرتا ہے اور لوگوں کی زندگی برباد کرتا ہے۔ خصوصاً خبروں کے ساتھ سوالیہ نشان کا خوب تذکرہ کیا گیا، جس سے نہ وہ خبر رہتی ہے نہ حقیقت، لیکن اس کے باوجود اس سے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لئے جاتے ہیں۔ جیسے
کوڈ:
Truck loaded with RDX found in Sanjay Dutt House?

مزید مزے کی بات یہ ہے کہ اس فلم نے اس پہلو کا منفی انداز میں ذکر کرنے کے باوجود شاید یہی مقصد حاصل بھی کر لیا ہے۔ یعنی فلم کی کہانی سچ ہے یا جھوٹ، لیکن سنجے دت کی بے گناہی کا خوب پرچار ہو گیا ہے اور اس کے لئے عمومی سینٹی مینٹ میں کافی بہتری آئی ہو گی۔

میرا خیال ہے کہ میڈیا سے متعلق یہ موضوع بذات خود ایک تفصیلی فلم کا متقاضی ہے۔ جیسے پی کے میں مذہبی عناصر کے بارے میں تفصیل سے کہانی تھی، اسی طرح میڈیا سے متعلق بھی ایک اچھی فلم بنائی جا سکتی ہے۔

pjimage-1528350354.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
فلم میں میری توقعات کے برعکس سنجے دت کی زندگی سے متعلق کئی اہم پہلوؤں سے پہلوتہی کی گئی اور فقط چند واقعات کا ہی احاطہ کیا گیا ہے۔ جیسے ساجن، کھل نائیک اور واستو جیسی سپر ہٹ فلموں کا سرے سے تذکرہ ہی نہیں کیا گیا اور اس فلم سے ایسا تاثر بنا جیسے سنجے دت کی پہلی ہٹ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی۔۔
منا بھائی پر شاید اس لیے زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ایک تو یقینی طور پر یہ کہ وہ ہیرانی کی اپنی فلم تھی اور دوسری شاید یہ کہ اس فلم کو "کلٹ کلاسک" کا درجہ دیا جاتا ہے۔ :)
 

یاز

محفلین
منا بھائی پر شاید اس لیے زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ایک تو یقینی طور پر یہ کہ وہ ہیرانی کی اپنی فلم تھی اور دوسری شاید یہ کہ اس فلم کو "کلٹ کلاسک" کا درجہ دیا جاتا ہے۔ :)
کلٹ تو یقیناؐ یہ تھی، لیکن واستو اور کھل نائیک بذاتِ خود بھی کلٹ سے کم نہیں تھیں۔ تاہم ہیرانی کی اپنی فلم والی بات یقیناؐ درست ہے۔
اس فلم میں منا بھائی کے علاوہ دیگر فلموں کا تذکرہ نہ کرنے کی بابت کچھ ہنٹ سنجو کے بارے میں وکی پیڈیا آرٹیکل میں ملتا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم بناتے وقت کچھ امور کی بابت کسی قسم کی روشنی نہ ڈالنے کا پیمان کیا گیا تھا۔
 
Top