آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

MughalS

محفلین
لیکن یہ بھی تو صرف ایک ٹریکر ہے۔ باقی ٹریکرز بھی کنیکٹ نہیں ہوتے۔ جو ہلکی پھلکی سپیڈ آتی ہے وہ Peer Exchange سے آتی ہے۔
یہ نیا کام کیا ہے پی ٹی سی ایل نے۔ لیکن خیر ہم بھی پاکستانی ہیں۔ ہمارے پاس بھی سو حل ہیں۔
کوئی حل سانوں وی دسو ۔۔ :( کسی سافٹ وئیر کو انسٹال کئے بغیر۔ سپاٹ فلکس وغیرہ کے علاوہ
 

افلاطون

محفلین
ویسے کیا یہ خبر پکی ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹریکرز بلاک کر دئیے ہیں؟؟ میں نے شکایت کرنے کیلئے فون کیا تو مشینی آنٹی کہہ رہی تھی کہ انٹرنیشل سب میرین کیبل کی مرمت کی وجہ سے ڈاؤنلوڈنگ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔۔
 
میں کچھ لیچ ویب سائیٹس استعمال کر رہا ہوں۔ کسی بھی فائل ہوسٹنگ کا، بڑی سے بڑی فائل کا ایک سیکنڈ میں ڈائریکٹ لنک مل جاتا ہے جس سے ٹورنٹ سے بھی بہتر سپیڈ آتی ہے اور ریزیوم ایبل بھی ہیں۔ لیکن ٹورنٹ کا یہ سکون ہے/تھا کہ پورا پورا سیزن بس ایک دفعہ لگا دو اور بھول جاؤ۔ لنکس کو تو ایک ایک کر کے ڈاؤنلوڈ کرنا پڑتا ہے۔
بالکل بھیا ٹورنٹ کا اپنا ہی سواد ہے
 
ویسے کیا یہ خبر پکی ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹریکرز بلاک کر دئیے ہیں؟؟ میں نے شکایت کرنے کیلئے فون کیا تو مشینی آنٹی کہہ رہی تھی کہ انٹرنیشل سب میرین کیبل کی مرمت کی وجہ سے ڈاؤنلوڈنگ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔۔
ایسا ہی ہو تو اچھا ہے۔۔۔۔
وائی ٹرائب پہ تو صحیح چل رہا ہے سب کچھ
 

شہزاد وحید

محفلین
ویسے کیا یہ خبر پکی ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹریکرز بلاک کر دئیے ہیں؟؟ میں نے شکایت کرنے کیلئے فون کیا تو مشینی آنٹی کہہ رہی تھی کہ انٹرنیشل سب میرین کیبل کی مرمت کی وجہ سے ڈاؤنلوڈنگ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔۔
آپ نے کیا کہا کہ میں نے فلمیں ڈاؤنلوڈ کرنی ہوتی ہیں، ٹورنٹ کیوں بلاک کیئے ہیں؟ :p
 

ملائکہ

محفلین
وہ تو ہے ملائکہ لیکن فلم ایک اور شئے ہے اور۔۔
علم اور شئے ۔
فلموں میں ساری چیزیں دکھانا ممکن نہیں ہے ۔خاص کر تاریخی ۔ٹھیک ویسے ہی جیسے شاعری میں ساری چیزیں نہیں لکھی جا سکتیں۔
ہر چیز کی اپنی اپنی مجبوری ہو تی ہے ۔میں فلم کا طالبعلم ہوں اس لئے اس فن کے بارے میں تھوڑا بہت تو جانتا ہی ہوں ۔مجھے پتہ ہے کتنی سچائی ممکن ہے فلموں کے ذریعہ۔میں یہ قطعا نہیں کہ رہا کہ فلموں سے علم حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔کیا جا سکتا ہے ۔لیکن ایک محدود دائرے میں رہ کر ۔اور مجھے نہیں لگتا کہ فلموں سے امتحان وغیرہ کی بھی تیاری کی جا سکتی ہے :)
جی آپ میری بات کو پھر سے غور سے پڑھ لیں میں نے ایسا کب کہا کہ ایک ڈاکیومینڑی دیکھ کر میں امتحان دینے چلی ہوں۔۔۔۔ باقی میں بھی ماس کیمونیکیشن کی اسٹوڈنٹ ہوں :)
کیوں کہ میں ہسٹری کی طالب علم ہوں اور مجھے اس سیمسٹر میں انقلاب فرانس پڑھنا ہے تو بیسک معلومات ڈاکیومینڑی دیکھنے سے مل جاتی ہے ۔۔۔ ۔ پھر کتابوں میں پڑھوں تو سمجھ بھی آنے لگتا ہے۔۔۔
 
جی آپ میری بات کو پھر سے غور سے پڑھ لیں میں نے ایسا کب کہا کہ ایک ڈاکیومینڑی دیکھ کر میں امتحان دینے چلی ہوں۔۔۔ ۔ باقی میں بھی ماس کیمونیکیشن کی اسٹوڈنٹ ہوں :)
کیوں کہ میں ہسٹری کی طالب علم ہوں اور مجھے اس سیمسٹر میں انقلاب فرانس پڑھنا ہے تو بیسک معلومات ڈاکیومینڑی دیکھنے سے مل جاتی ہے ۔۔۔ ۔ پھر کتابوں میں پڑھوں تو سمجھ بھی آنے لگتا ہے۔۔۔
کیا آپ کے یہاں بیک وقت دو دو کورس کر سکتے ہیں ۔بہت خوب ۔ماس کمیو نیکیشن کہاں سے کر رہی ہیں آپ ۔اور ماس کمیونیکیشن سے کیا ہو رہا ؟
 

ملائکہ

محفلین
کیا آپ کے یہاں بیک وقت دو دو کورس کر سکتے ہیں ۔بہت خوب ۔ماس کمیو نیکیشن کہاں سے کر رہی ہیں آپ ۔اور ماس کمیونیکیشن سے کیا ہو رہا ؟
اصل میں ہماری یونیورسٹی میں کافی الگ الگ ڈپارمنٹ ہیں جو کہ الگ الگ فیلڈ کے ہیں۔۔۔۔ میرا ڈپارمنٹ تو ہسٹری ہے جو کہ میرا میجر مضمون ہے لیکن ساتھ ساتھ میں میرے دو مائنر مضمون بھی ہیں جو کہ ماس کمیونیکیشن اور آنٹرنیشنل ریلیشنز ہیں۔۔۔ فرق یہ ہے کہ میں ہسٹری چار سال پڑھوں گی اور ڈگری بھی ہسٹری کی ہی ہوگی لیکن دو سال یہ مضامین بھی پڑھنے ہوتے ہیں اور ان مضامین میں ماسٹرز کیا جاسکتا ہے:)
 
اصل میں ہماری یونیورسٹی میں کافی الگ الگ ڈپارمنٹ ہیں جو کہ الگ الگ فیلڈ کے ہیں۔۔۔ ۔ میرا ڈپارمنٹ تو ہسٹری ہے جو کہ میرا میجر مضمون ہے لیکن ساتھ ساتھ میں میرے دو مائنر مضمون بھی ہیں جو کہ ماس کمیونیکیشن اور آنٹرنیشنل ریلیشنز ہیں۔۔۔ فرق یہ ہے کہ میں ہسٹری چار سال پڑھوں گی اور ڈگری بھی ہسٹری کی ہی ہوگی لیکن دو سال یہ مضامین بھی پڑھنے ہوتے ہیں اور ان مضامین میں ماسٹرز کیا جاسکتا ہے:)

تو ابھی آپ گریجویشن کر رہی ہیں ۔گریجویشن آپ کے یہاں چار سال کا ہوتا ہے ؟ ہمارے یہاں تین سال ۔ماس کمیونیکیشن میں کیا ہے ۔نصاب اگر بتائیں تو شاید اس میں میں آپ کی کچھ مدد کر سکوں ۔ایسے میں آپ کو بتا دوں میں نے بھی ہسٹری ہی سے گریجویشن کیا ہے ۔ہسٹری ایم اے میں بھی ایڈمیشن لے لیا تھا لیکن ایک سال کرنے کے بعد انٹرنس ادھر کا کلیر ہو گیا تو اسے چھوڑ ماس کام بھاگ آیا ۔
 
Little Terrorist(2004)[Short Film]Hindi
لٹل ٹیررسٹ
فلم کی کہانی سرحد پر بسنے والے دو دیہاتوں پر مشتمل ہے ۔جن کے درمیان صرف کشیدگی کا رشتہ ہے۔یہ ان دو ملکوں کی سرحد کی داستان بیان کرتی ہے جو کبھی ایک ہوا کرتے تھے۔ایک طرف ہندوستان کا ایک گاؤں ہے تو دوسری جانب پاکستان کا ایک قریہ۔دونوں کے درمیان خار دار کانٹوں کی باڑ لگی ہوئی ہے ۔اس (پاکستان )میں بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن گیند باڑ کو کہاں جانتی یا سمجھتی ہے۔اچھلی اور اس پار (ہندوستان)چلی آئی ،گیند کو یہ بھی نہیں معلوم کہ وہاں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔ایک بچہ ہےجو بمشکل دس سال یا بارہ سال کا ہوگا کاباڑکے نیچے سے جہاں تھوڑی سی ریت ہے رینگ کر سرحد پار دوسرے ملک (ہندوستان)میں آ گیا لیکن اچانک سائرن بجنے اور گولیاں چلنےکی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں۔بچہ سہم کر چھپ جاتا ہے جبکہ فوجی گھر گھر کی تلاشی لے رہے ہیں کہ سرحد پار سے کوئی "دہشت گرد"گھس آیا ہے۔بچہ ایک رحم دل ماسٹر کے ساتھ اس کے گھر پہنچ گیا ہے لیکن وہ کچھ حقائق سے بھی واقف ہوتا ہے۔ماسٹر کی بھتیجی اس بچے کے مسلمان ہونے پر چونکتی ہے اور اس کے گھر میں داخل ہونے سے انکار کر دیتی ہے۔مسلمان ہونے کے درمیان حیرت، حقارت اور خوف کے درمیان ایک جھونکا گزرتا ہے انسانیت کا۔فوج سے بچانے کے لئے اس کے سر کے بال صاف کر دیا گیا ہے، ایک چٹيا رکھ دی گئی اور نیا نام دے دیا گیا - جواہر!!لیکن جو دیوار انسانوں نے کھڑی کی ہے وہ اکثر انسانیت پر بھاری پڑتی ہے۔اس زمین پر جہاں لوگ رات دن" پدھارو ہمار دیش "کے نغمہ گاتے ہیں وہیں ایک کڑوی حقیقت منہ پھاڑےکھڑی ہے۔ وہ لڑکی جسے جمال یعنی جواہر آپا کہتا ہے اس مٹی کے برتن کو اس لئے توڑ دیتی ہے کیونکہ اس میں ایک مسلمان نے کھانا کھایا ہے۔ایک طرف انسانیت ہے اور دوسری طرف سماجی دائرہ۔لیکن رات کے سائے میں ماسٹر جی اور اس کی بھتیجی اسے سرحد پار چھوڑ آتے ہیں ،وہاں جمال کی ماں اس کا انتظار کر رہی ہے۔جانے سے پہلے بچہ ماسٹر اور اس کی بھتیجی سے لپٹ جاتا ہے۔ادھر اپنے بچے کو سر مڈاے دیکھ پریشان ماں کو بھی ایک بار غصہ آ جاتا ہے اور وہ اسے دھونے لگتی ہے۔لیکن بچہ ہنس رہا ہے پتہ نہیں کس پر اس خاردار باڑ پر یا پھر ان پر جو اس کے دونوں طرف کھڑے اپنے انسان ہونے کی حقیقت کو بھلا بیٹھے ہیں۔کل 15 منٹ کی اس فلم کو دیکھ کر ایسا لگتا نہیں کہ جتنی مرتبہ دیکھا جائے کم ہے۔ایک چھوٹے سے بچے کے چہرے پر خوف، حیرت اور محبت سب کچھ اس طرح بیان کرتی ہے کہ آنکھوں سے بے اختیار آنسو باہر نکل پڑتے ہیں ۔

یہ سب میں نے بہت جلدی جلدی میں لکھے ہیں کوئی غلطی ہوئی ہوگی تو معافی ۔
 

ملائکہ

محفلین
تو ابھی آپ گریجویشن کر رہی ہیں ۔گریجویشن آپ کے یہاں چار سال کا ہوتا ہے ؟ ہمارے یہاں تین سال ۔ماس کمیونیکیشن میں کیا ہے ۔نصاب اگر بتائیں تو شاید اس میں میں آپ کی کچھ مدد کر سکوں ۔ایسے میں آپ کو بتا دوں میں نے بھی ہسٹری ہی سے گریجویشن کیا ہے ۔ہسٹری ایم اے میں بھی ایڈمیشن لے لیا تھا لیکن ایک سال کرنے کے بعد انٹرنس ادھر کا کلیر ہو گیا تو اسے چھوڑ ماس کام بھاگ آیا ۔
جی میرے پاس آپشن ہے کہ تین سال کا بی اے اونز بھی کرسکتی ہوں اور چار سال کا بی ایس بھی کرسکتی ہوں ۔۔لیکن میں چار سال کا کرونگی۔۔ ماس کوم میں تو کافی چیزیں پڑھی ہیں۔۔۔۔
 
جی میرے پاس آپشن ہے کہ تین سال کا بی اے اونز بھی کرسکتی ہوں اور چار سال کا بی ایس بھی کرسکتی ہوں ۔۔لیکن میں چار سال کا کرونگی۔۔ ماس کوم میں تو کافی چیزیں پڑھی ہیں۔۔۔ ۔

چلئے اچھا ہے ۔میں آپ سے وہی تو پوچھ رہا تھا کہ کیا پڑھی ہیں ۔ماس کام میں ۔اور کس یونیورسٹی سے کر رہی کوئی ویب سائٹ وغیرہ ہے اس کا کیا ۔؟
 

وجی

لائبریرین
ابھی صبح صبح لوگ اپنے کاموں پر جائیں یا پھر ٹورنٹ ٹریکر ز چیک کریں جناب شام کو بتائیں گے کہ کام کر رہے ہیں کہ نہیں
ٹھیک ۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Wreck-It Ralph دیکھی۔ ایک مشہور زمانہ گیم پر بنی فلم ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے گیم کے کرداروں کی اپنی بھی ایک دنیا ہے جہاں ان کی زندگیوں کے معاملات چلتے ہیں۔ ایک گیم کا بُرا کردار اب اپنا رول نہیں نبھانا چاہتا، وہ کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے مگر اس میں بہت سی دشواریاں ہیں۔ فلم اچھا ٹائم پاس ہے۔

Wreckitralphposter.jpeg
 

شہزاد وحید

محفلین
Special 26 دیکھی۔ فلم میں اچھے خاصے ہول موجود ہیں لیکن اداکاری اور کوشش کا معیار اچھا ہے۔ کچھ نوسر باز مل کر ایک بڑی گیم کھیلتے ہیں جن میں ان کا ہتھیار CBI والے بھی بنتے ہیں۔ نوسر بازوں کی مکمل تعداد لکھنا فلم کا مزہ کرکرا کرنے والی بات ہوگی :D

Special_26_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Race 2 دیکھی۔ ریس ون ایک اچھی خاصی فلم تھی لیکن ریس تُو میں وہی ڈائریکٹر ہونے کے باوجود فلم کا معیار کافی نیچا تھا۔ سب سے پہلے تو بے حد گھٹیا قسم کے سپیشل ایفیکٹس اور اس کے علاوہ سٹوری میں دھکے سے پرانا بالی وڈ سٹائل داخل کرنا۔ اور سب سے آڈ مومنٹ وہ ہوتا جب کوئی انڈین ارب پتی انگریزوں کے ملک میں انگریزوں کی محفل میں اردو میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہوتا ہے اور سب تالیاں بجا رہے ہوتے ہیں۔ کم از کم اس چیز کا تو خیال رکھنا چاہیے۔ ویسے بہت ہو گئی فلم کی برائی، ان سب باتوں کے باوجود فلم ایک اچھا ٹائم پاس ہے۔

Race_2_Poster.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top