آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Pillars of the Earth دیکھی۔ ویسے تو یہ چھ اقساط کی ٹی وی منی سیریز ہے لیکن مووی ہی سمجھیئے۔ مذہب کو اپنے ذاتی مفاد کے لیئے استعمال کرنا، طاقت کی خاطر جنگ بازی کرنا، نفرت کی خاطر قتل و غارت کرنا، محبت کی خاطر جان نثار کرنا، یہ سب اس مووی/منی سیریز میں دیکھیئے۔ عمدہ پروڈکشن ہے۔

The_Pillars_of_the_Earth.png
 
Special 26 دیکھی۔ فلم میں اچھے خاصے ہول موجود ہیں لیکن اداکاری اور کوشش کا معیار اچھا ہے۔ کچھ نوسر باز مل کر ایک بڑی گیم کھیلتے ہیں جن میں ان کا ہتھیار CBI والے بھی بنتے ہیں۔ نوسر بازوں کی مکمل تعداد لکھنا فلم کا مزہ کرکرا کرنے والی بات ہوگی :D

Special_26_poster.jpg
یہ فلم ابھی کچھ دنوں قبل میں نے بھی دیکھی ٹھیک ہی ہے بہت اچھا نہیں
 

شہزاد وحید

محفلین
Rise of the Guardians دیکھی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے بچوں کے حفاظتی ٹیکے ہوتے ہیں ویسے حفاظتی گارجین بھی ہوتے ہیں مثال کے طور پر ٹوتھ فیئری یعنی دانت لے جانے والی پری، سیند مین یعنی سہانے خواب دکھانے والا، سینٹا یعنی تحائف دینے والا، جیک فراست یعنی برف کے موسم میں منورنجن کرنے اور کروانے والا اور ان کے مقابلے پر ہیں پچ یعنی برے خواب دکھانے والا۔ اب پچ حضور کو تپ چڑھی ہے دنیا پر قبضہ کرنے کی اور وہ اپنی کمینگی پر اتر آئے ہیں اور گارجینز کی ذمہ داری ہیں کہ پچ جی کو ایسا کرنے سے روکے۔ مزے کی مووی ہے۔

Rise_of_the_Guardians_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Django Unchained دیکھی۔ ایک دلچسپ فلم۔ ایک سابقہ دندان ساز اور حالیہ کرائے کا قاتل۔ ایک آزاد غلام۔ آزاد غلام کی ٍ غیر آزاد غلام بیوی۔ ڈھیر سارا وائیلنس۔ کامیڈی۔ سٹائل۔ کالی چمڑی کی تذلیل کے قصے۔ گوری چمڑی کے ظلم و ستم۔ تین بہترین اداکاروں، جیمی فاکس، لیونارڈو ڈی کیپریو، کرسٹوف والٹز، کی عمدہ اداکاری۔اچھی خاصی بلکہ بہت اچھی فلم ہے۔

Django_Unchained_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Silver Linings Playbook دیکھی۔ بہترین فلم ہے۔ عمدہ ترین اداکاری اور ہدایت کاری۔ ٹائیٹانک اور دا نوٹ بُک کے بعد تیسری ایسی رمانوی فلم ہے جو مجھے بے حد پسند آئی۔ مجھ سے دو سال چھوٹی جینفر لارنس نے اس فلم میں اداکاری کے بے مثال جوہر دکھاتے ہوئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ :)

Silver-Linings-Playbook-poster.jpg
 

MughalS

محفلین
Silver Linings Playbook دیکھی۔ بہترین فلم ہے۔ عمدہ ترین اداکاری اور ہدایت کاری۔ ٹائیٹانک اور دا نوٹ بُک کے بعد تیسری ایسی رمانوی فلم ہے جو مجھے بے حد پسند آئی۔ مجھ سے دو سال چھوٹی جینفر لارنس نے اس فلم میں اداکاری کے بے مثال جوہر دکھاتے ہوئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ :)
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ۔۔۔ دو سال چھوٹی :ROFLMAO:
 

نوشاب

محفلین
یہ فلم ابھی کچھ دنوں قبل میں نے بھی دیکھی ٹھیک ہی ہے بہت اچھا نہیں
میں نے بھی یہ فلم دیکھی لیکن مجھے اس کا اینڈ نہیں سمجھ آیا کیا اس CBIوالے نے ان کو جانے دیا یعنی ان سے ہار مان لی مطلب ہندی فلموں والے اب قانون اور پولیس کو مجبور دکھانے لگ گئے ہیں کیا؟
 

شہزاد وحید

محفلین
میں نے بھی یہ فلم دیکھی لیکن مجھے اس کا اینڈ نہیں سمجھ آیا کیا اس CBIوالے نے ان کو جانے دیا یعنی ان سے ہار مان لی مطلب ہندی فلموں والے اب قانون اور پولیس کو مجبور دکھانے لگ گئے ہیں کیا؟
اب؟ ایسا تو پہلے بھی کئی بار دکھایا جا چکا ہے۔ بلکہ اندھا قانون نام کی فلم بھی موجود ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Sixteen Candles دیکھی۔اسی کی دہائی کی ایک ہلکی پھلکی کلاسک کامیڈی۔ ایک ٹین ایجر لڑکی کے سولویں سالگرہ کا دن جب کسی کو اس کی سالگرہ یاد نہیں رہتی اور اس کا سارا دن خراب رہتا ہے۔

sixteen-candles-retro-revival.jpeg
 
Tu Mera 22 Main Tera 22 دیکھی۔ ایک ٹائم پاس نارمل کامیڈی فلم ثابت ہوئی۔ دس میں سے سات۔

310926,xcitefun-tu-mera-22-main-tera-22-poster-1.jpg
Singh vs Kaur دیکھی۔ فل ٹائم مزاخیہ فلم۔ کیری آن جٹا والی کاسٹ کے ساتھ اُسی لیول کی کامیڈی۔ مزہ آیا فلم دیکھنے کا۔

Singh+VS+Kaur+Movie+Free+Download.jpg
singh+vs+kaur+gippy+grewal.jpg
دونوں دیکھی ہیں۔اچھی کامیڈی فلمیں ہیں
 

عبدالحسیب

محفلین
گذشتہ اتوار 'ایک ڈاکٹر کی موت' فلم دیکھی۔ ہدایت کار تپن سنہا کی یہ ایک شاہکار فلم ہے۔ ایک سائنس داں کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور سماج کی دقیانوسیت پر مبنی فلم۔۔
Ek_Doctor_Ki_Maut%2C_1990_film.jpg


خواہش مند حضرات یہ فلم یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top