آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
image-FE8C_51842C4F.jpg




عاشقی 2 دیکھی ابھی ابھی،
اچھی فلم ہے، گانے بہت اچھے ہیں۔
ہمم، سبھی اس فلم کی تعریف کر رہے ہیں۔ آپ نے سینما میں دیکھی؟ گانے تو واقعی اچھے ہیں۔
 

افلاطون

محفلین
عاشقی 2 تو پتہ نہیں کیسی ہے۔ اتوار کو سینیما جانے سے پہلے IMDB پہ ایک ریویو والے بھائی جان کہہ رہے تھے کہ یہ فلم پیار کرنے والوں کیلئے ہے:lovestruck::lovestruck: ہمیں چونکہ سائی فائی اور ایکشن فلموں سے پیار ہے سو ہم Oblivion دیکھ آئے:):)
 
عاشقی 2 تو پتہ نہیں کیسی ہے۔ اتوار کو سینیما جانے سے پہلے IMDB پہ ایک ریویو والے بھائی جان کہہ رہے تھے کہ یہ فلم پیار کرنے والوں کیلئے ہے:lovestruck::lovestruck: ہمیں چونکہ سائی فائی اور ایکشن فلموں سے پیار ہے سو ہم Oblivion دیکھ آئے:):)


کل ہی ایک دوست کہ رہا تھا آج ڈاون لوڈ پہ لگا دیتا ہوں۔وہ بھی بڑی تعریف کر رہا تھا ۔دیکھیں کیا ہے ایسا۔کہانی رومانٹک ہے شاید۔
 
رات دیکھی Norbit
ایڈی مرفی کی کامیڈی سے بھر پور فلم اس میں خاص بات جو دیکھی وہ یہ کہ ہیرو، اس کی درندہ صفت بیوی اور ہیرو کا استاد تینوں رول ایڈی مرفی نے کیے اور کمال مہارت سے کہ کہیں بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ ایک ہی شخص ہے۔ تینوں رولز کے فوٹو بھی دیکھ لیں ویسے ان کی خونخوار بیگم کا حلیہ شاید فورم رُولز کے خلاف ہوتا ااس لیے شرافت سے بھر پور دکھا رہاہوں۔
norbit.jpg



telecinehdnorbit001uj7.jpg
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
"اسٹین لی کا ڈبہ" دیکھی تھی۔
اسکولوں میں بچوں کا جوش، اور اساتذہ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سسپینس فلم ہے۔ ضرور دیکھیے گا۔
پوری فلم مزاحیہ ہے لیکن پتا نہیں کیوںسسپنس کھلنے پر ناظرین رو پڑتے ہیں۔
 
MV5BMjAzNzk5MzgyNF5BMl5BanBnXkFtZTcwOTE4NDU5Ng@@._V1_SX214_.jpg

کافی دنوں سے ڈاؤن لوڈ کر رکھی تھی آج موقعہ ملا دیکھنے کا۔ اچھی فلم ہے۔ ایک بچہ اپنے آنجہانی باپ کا آخری پیغام دیکھنا چاہتا ہے۔ جو کہ وہ سمجھتا ہے ایک لکھنے والی روبوٹک مشین کے ذریعے اسے ملے گا جو کہ مرنے سے پہلے خراب حالت میں اس کے باپ کو ملی تھی میوزم سے لیکن وہ مسلسل محنت سے اس خراب مشین کو ٹھیک کر کے اپنے باپ کا مشن پورا کرتا ہے۔ اور پھر اسے ملتا ہے اس کے باپ کا پیغام۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Jolly LLB دیکھی۔ ایک سڑک چھاپ وکیل شہرت اور پیسے کی غرض سے دہلی آتا ہے اور کسی موقع کی تلاش میں ہے کہ اچانک اسے ایسا ایک موقع نظر آجاتا ہے۔ ایک بڑے کیس میں اپنی ٹانگ تو اٹکا لیتا ہے میں ابھی اسے بہت سے داؤ پیچ سیکھنے ہیں۔ اختتام کچھ نامکمل لگا مگر فلم اچھا ٹائم پاس تھی۔

95470-jolly-llb-poster-large.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Chashme Baddoor دیکھی۔ کچھ اچھے کامیڈی پنچ موجود ہیں مگر مجموعی طور پر ایک ایوریج فلم ہے۔ ٹین ٹایپ اور شرارتوں والی کامیڈی ہے جو کہ فلم میں موجود کرداروں پر جچی بھی ہے۔ ایسی کامیڈی جب اکشے کمار اور سلمان خان جیسی عمر کے لوگ کرتے ہیں تو فلم کا معیار انتہائی گھٹیا ہو جاتا ہے۔

Chashme_Baddoor_%282013_film%29_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Kai Po Che دیکھی۔ تین دوستوں کی کہانی جو ایک سپورٹس کی دکان شروع کرنا چاہتے ہیں اور پھر ایک ایک سپورٹس کنسلٹنسی آرگنائزیشن میں بدلنا چاہتے ہیں۔ مگر اس کام میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، اور کچھ رکاوٹیں تو جان لیوا بھی ہیں۔ اب سیدھے سیدھے بزنس میں جان لیوا رکاوٹیں کیسی، یہ فلم دیکھ کے جانیئے۔ فلم کا معیار اچھا ہے۔

Kai_Poche_film_poster.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top