آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
اسٹوری پڑھ کر Prison break سیریز یاد آ گئی، وہ بھی کچھ ایسی ہی تھی، میں نے بس اسکا پہلا موسم دیکھا تھا۔

Prison break کی تو کیا ہی بات ہے۔ Prison break بہت اوپر کی چیز ہے۔
آپ نے جیل سے فرار کی اچھی موویز دیکھنی ہیں تو آپ The Escapist اور The Shawshank Redemption دیکھ سکتے ہو۔
 
شہزاد وحید

محفلین
:eek:
شائد آپ نے Season کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ موسم کا انگریزی ترجمہ Weather ہی مناسب ہے۔
لفظ دورانیہ کیسا رہے گا۔ :)

Weather کا صحیح اردو معنی میرا خیال ہے آب و ہوا، مطلع یا موسمی حالت ہے لیکن بہرحال موسم بھی مناسب ترجمہ ہے۔

اور First Season of Prison Break کا بندہ کیا اردو ترجمہ کرے؟:rollingeyes: پرزن بریک کی پہلی فصل؟ :rolleyes:
 
شہزاد وحید

محفلین
آہو وے آہو :)

لیکن کیا یہ ڈبنگ پاکستان میں ہوتی ہیں؟

پاکستان میں بھی ہوتی ہے لیکن وہ عام طور پر چینلز والے کرتے ہیں جیسا کہ جیو والوں نے کچھ فلموں پر کام کیا ہے اور ایک اور چینل ہے شاید سٹار لائیٹ، اس پر بھی کافی فلموں کی اردو ڈبنگ کی گئی ہے۔ لیکن خیر زیادہ تر فلموں کی ڈبنگ انڈیا میں ہوتی ہے اور معیار پاکستانی ڈبڈ فلموں سے اچھا ہوتا ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
"سات خون معاف" دیکھی۔ بہت اچھی تو نہیں لیکن کچھ کچھ اچھی فلم ہے۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو ہر بار شادی تو کرتی ہے لیکن ہر بار اس کے شوہر میں کوئی نہ کوئی ایسی خرابی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے اپنے شوہر کو قتل کرنا پڑ جاتا ہے۔ دس میں سے سات۔

7KhoonMaaf_poster_ver1.jpg
 
نازنین ناز

کیا اس کے ماسٹر پرنٹ کا ڈاؤن لوڈ لنک مل سکتا ہے؟ اگر یہاں منع ہو تو کیا ذاتی پیغام کے ذریعے بھیجا جاسکتا ہے؟ اگر ممکن ہو تو لنک ارسال کردیں۔
 
نازنین ناز

محفلین
بہت بہت شکریہ شہزاد بھائی، آپ کے ارسال کئے ہوئے لنک مجھے مل گئے ہیں اور ڈاون لوڈنگ بھی شروع کردی ہے۔ محفل کے اوپن فورم پر اس طرح لنک کی بات کرنا مجھے خود کچھ اچھا نہیں لگ رہا تھا مگر میری پوسٹ کم ہونے کی وجہ سے فی الحال ذاتی پیغام بھیجنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی لئے شکریہ بھی یہیں ادا کر رہی ہوں، لنکس ارسال کرنے کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
ویسے فلموں کے انتخاب کے سلسلہ میں راہنمائی کے لئے آپ کو بار تنگ کرتی رہوں گی۔ امید ہے کہ اس سلسلے میں مجھے مفید مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔
 
عثمان

محفلین
Unstoppable دیکھی۔ سنسنی خیز فلم ہے۔
بغیر ڈرائیور کے ایک تیز رفتار ٹرین کو بروقت روکنا ہے جس میں کثیرمقدار میں زہریلا مواد موجود ہے۔
 
عثمان

محفلین
شہزاد بھیا لنک کونسا ہے؟
ویسے میں تو ٹی وی لنکس پر جاکر بذریعہ سٹریمنگ دیکھتا ہوں۔
vheed ڈاٹ کام اس سلسلے میں خوب ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بہت بہت شکریہ شہزاد بھائی، آپ کے ارسال کئے ہوئے لنک مجھے مل گئے ہیں اور ڈاون لوڈنگ بھی شروع کردی ہے۔ محفل کے اوپن فورم پر اس طرح لنک کی بات کرنا مجھے خود کچھ اچھا نہیں لگ رہا تھا مگر میری پوسٹ کم ہونے کی وجہ سے فی الحال ذاتی پیغام بھیجنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی لئے شکریہ بھی یہیں ادا کر رہی ہوں، لنکس ارسال کرنے کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
ویسے فلموں کے انتخاب کے سلسلہ میں راہنمائی کے لئے آپ کو بار تنگ کرتی رہوں گی۔ امید ہے کہ اس سلسلے میں مجھے مفید مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔

واہ کیا سلیس اردو ہے۔ :):) میں جناب حاضررہوں گا ہر موسم میں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد بھیا لنک کونسا ہے؟
ویسے میں تو ٹی وی لنکس پر جاکر بذریعہ سٹریمنگ دیکھتا ہوں۔
vheed ڈاٹ کام اس سلسلے میں خوب ہے۔

آن لائن دیکھنا بھی ٹھیک ہے۔ لیکن ڈاؤنلوڈ کے چند فوائد ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں کہ ایک تو زیادہ تر ویب سائیٹس جو ڈاؤنلوڈ کے لنکس مہیا کرتی ہیں وہ ساتھ پوری تفصیل بتاتی ہیں کہ اس کا پرنٹ کیسا ہے (کیمرا ہے، ٹیلی سینک ہے یا ماسٹر پرنٹ ہے) اور اس کی ریزولیشن کیا ہے اور بعض اوقات فلم کا پرنٹ بہت ڈارک ہوتا ہے تو اس پر بھی کام کیا ہوتا ہے۔ میرے لیئے ڈاؤنلوڈ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ ہے کہ میرے پاس فوری وقت نہیں ہوتا فلم دیکھنے کا، جونہی فلم کا ماسٹر پرنٹ آتا ہے میں ڈاؤنلوڈ کر کے رکھ لیتا ہوں اور جب وقت ملتا ہے تو دیکھ لیتا ہوں۔ بعض اوقات فلم کی باری چار یا پانچ مہینے بعد آتی ہے۔ کیونکہ اُس سے پہلے دیکھنے کےلیئے اُس سے بھی پہلے کی ڈاؤنلوڈ کی گئی فلمیں پڑی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ میں بہت سے جاپانی اینمی سیریز ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھتا رہتا ہوں اور بہت سے ویسٹرن ٹی وی ڈراماز تو اس قدر رش میں میرے لئیے ڈاؤنلوڈ کرنا ہی بہتر ہے۔ کیونکہ اتنی فلموں کے میں نام یاد ہی نہیں رکھ سکتا کہ یہ والی بھی دیکھنی ہے ابھی اور یہ والی بھی دیکھنی ہے۔ اور لسٹ بھی بناؤں تو سکتا ہے جب فلم کی باری آئے تو کاپی رائیٹس کی وجہ سےفلم کے لنکس ہی ختم کر دیے گئے ہوں۔ ویسے بھی ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے پسند کے پلیئر پر اپنی پسند کی کلر سیٹنگز میں دیکھنے کا زیادہ مزہ ہے۔
 
عثمان

محفلین
مطلب پاکستان میں نیٹ سپیڈ اتنی تیز ہوگئی ہے کہ دو گھنٹے کی سٹریمنگ آسانی سے ہوسکے۔ بہت خوب
ڈرامہ کونسا دیکھ رہے ہیں آج کل ؟
میں تو Fringe دیکھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ Criminal Minds بھی جلد شروع کرنے کا پروگرام ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top