آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
اچھاااااااااااااا !!!!!!!!!!!
جبکہ دم مارو دم کو تو کافی اچھے رویوز ملے ہیں۔
یہ آر ریٹڈ کیا ہوتا ہے؟؟؟

دم مارو دم ہی تو R Rated فلم ہے۔ فلم اچھی ہے لیکن کوئی بہت بڑی فلم نہیں ہے بس عام سی ہے ہاں البتہ گلیمر کافی ہے۔
ریٹنگز کے بارے میں یہاں سے پڑھ لیں۔
http://www.mpaa.org/ratings/what-each-rating-means
 

شہزاد وحید

محفلین
When Harry Met Sally دیکھی۔ "کیا لڑکا اور لڑکی کبھی دوست اور صرف دوست ہو سکتے ہیں؟" یہ ہے اس فلم کا موضوع۔ خاصا دلچسپ احتتام ہے اس فلم کا جیسا کہ اسی اور نوے کی دہائی کی لو سٹوری فلموں کا ہوا کرتا تھا یعنی ہیرو ہیروئن ہنسی خوشی رہنے لگے۔ :)

WhenHarryMetSallyPoster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
The Way Back دیکھی۔ جنگ عظیم دوئم کے دوران سائبریا سے فرار ہونے والے سات قیدیوں کی کہانی ہے کہ وہ کن مشکلات سے گزرتے ہوئے آخر کار ہمالیہ جا کر سُکھ کا سانس لے پاتے ہیں۔ ایک بار پھر انڈیا اس فلم کا حصہ ہے، انڈیا نے اپنے آپ کو ہالی وڈ فلموں میں دانستہ متعارف کروا کر جو شہرت کمائی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ اب اکثر ہالی وڈ فلموں میں کسی نا کسی طور سے انڈیا کا ذکر ضرور موجود ہوتا ہے۔ پاکستان اچھا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود اس طرف توجہ نہیں دیتا۔ پاکستان کو تو بس ایک دہشت گرد ریاست ثابت کرنے پر تُلا ہوا ہے ایک زمانہ۔

The_Way_Back_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
لو جی اس تھریڈ نے شروع ہونے کے بعدمسلسل ایکٹو رہتے ہوئے اور دس ہزار سے زیادہ مناظر کمانے کے دوران ایک سال گزار دیا۔

Happy Birthday To This Thread

(`’•.¸(`’•.¸ ¸.•’´) ¸.•’´)
«`’•.¸. ¤.¸.•’´»
(¸.•’´(¸.•’´ `’•.¸)`’ •.¸)
¸.•´
* wish this thread a very very *
*** Happy Birthday ***
´•.¸
(`’•.¸(`’•.¸ ¸.•’´) ¸.•’´)
«`’•.¸. ¤.¸.•’´»
(¸.•’´(¸.•’´ `’•.¸)`’ •.¸)

305-happy_birthday_balloon.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
I Am Number Four دیکھی۔ فلم اچھی ہے مگر ہر لحاظ سے نہیں۔ کردار سازی کافی کمزور ہے۔ سٹوری بھی خاصی گھسی پٹی ہے ایسی ہزاروں نہیں تو سینکڑوں فلمیں تو پہلے سے ہی موجود ہیں جس میں ایک یتیم ٹین ایجر ہوتا ہے پھر اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ گفٹڈ ہے پھر اسے علاقے کی سب سے خوبصورت لڑکی بطور لڑکی دوست مل جاتی ہے، پھر اسے پتہ لگتا ہے کہ اس کی جان کے دشمن بھی موجود ہیں وہ اپنے آپ کو تیار کرتا ہے پھر ان جانی دشمنوں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ بس جی ایہوں ای اے فلم۔

I_Am_Number_Four_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Thank You دیکھی۔ انہتائی فضول اور گھٹیا فلم ہے۔ اسے انیس بزمی نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ پتہ نہیں اس بندے کو کیا ہوتا جا رہا ہے، ہر آنے والی فلم کے ساتھ فلم کا میعار گھٹیا سے گھٹیا ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی پچھلی فلم No Problem بھی ایک بہت بڑی بکواس ترین فلم تھی۔ اور یہ والی نے بھی بکواسیت کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا اتنے سینئر ایکٹرز ایسی بکواس کا حصہ بننے کے لئیے کیوں تیار ہو جاتے ہیں۔ سٹوری اور اداکاری میں ایک فیصد بھی جان نہیں ہے۔ اتنی نقلی فلم۔ یقین نہیں آتا ہے کہ اس پاگل انیس بزمی نےسورگ، مجھ سے شادی کرو گی ،نو اینٹری اور پیار تو ہونا ہی تھا جیسی فلمیں لکھی اور ڈائریکٹ کی ہیں۔

Thank-You-Movie-Song-Free-Download.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Battle: Los Angeles دیکھی۔ کافی بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ ٹھا ٹھا کے شوقین حضرات اسے ضرور دیکھیں جبکہ اچھی سٹوری کے شوقین حضرات اسے کبھی نہ دیکھیں۔ ویسے اس فلم میں کسی دوسرے سیارے سے آئے ایلینز اور یو ایس آرمی کے درمیان ہونے والے زمینی مقابلے کے مناظر فلمائے گئے ہیں جبکہ فضائی مقابلے کے مناظر ہیں لیکن کم کم۔

Battle_Los_Angeles_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Unknown دیکھی۔ اچھی فلم ہے۔ ڈاکٹر مارٹن ہیرس نامی ایک شخص جرمنی کے شہر برلن میں اپنی بیوی کے ہمراہ آتا ہے اور ایک ٹیکسی حادثہ کا شکار ہو کر کوما میں چلا جاتا ہے۔ جب ہوش میں آتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو مارٹن ہیرس ہے ہی نہیں، اس کی اپنی بیوی اسے پہچاننے سے انکار کر دیتی ہے۔ خیر اس فلم میں مشہور زمانہ سر کی چوٹ سے یاداشت جانے اور پھر دوبارہ سر کی چوٹ سے یاداشت واپس آنے کے سین بھی شامل ہیں۔ کُل ملا کے اچھی فلم ہے۔

Unknown_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
True Grit دیکھی۔کہانی اور فلم کی شروعات کافی اچھی اور دلچسپ ہے البتہ فلم اپنی طوالت کی وجہ سے کہیں کہیں اکتاہٹ کا باعث بنتی ہے۔ ایک چودہ سالہ بہادر لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے قاتل کے تعقب میں جاتی ہے اور پھر ایک یو ایس مارشل اس کام میں اس کی مدد کرتا ہے۔

True_Grit_Poster.jpg
 

وجی

لائبریرین
^^^^^^ کافی تعریف سننے کے بعد یہ فلم کچھ عرصہ پہلے دیکھی تھی لیکن ویسی نہیں لگی جیسی تعریف سنی تھی بس ٹھیک ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top