آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Rio دیکھی۔ اینمیٹڈ مووی ہے۔ بہت ہی کلر فُل اور مزیدار مووی ہے۔ مزہ آیا۔

Rio2011Poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Chalo Dilli دیکھی۔ فرسٹ ہاف اچھا ہے اور سیکنڈ ہاف بہت بہت ہی خراب اور بکواس۔ یوں لگتا ہے کہیں سے سٹوری کی انسپائریشن لی گئی اور خود سے ترامیم کر کے فلم کا دوسرا حصہ بدمزہ کر دیا گیا۔

Chalo-dilli.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
The Adjustment Bureau دیکھی۔ بنیادی طور پر یہ ایک رومانوی فلم ہے۔ لیکن اس قدر ڈرامے باز قسم کی فلم ہے کہ کیا کہنے۔ دو پیار کرنے والے کس طرح اپنی قسمت بدلتے ہیں اس کہانی کو ایک اچھوتے انداز میں فلمایا گیا ہے۔ مزہ آیا فلم دیکھ کر۔

The_Adjustment_Bureau_Poster.jpg
 
حماد

محفلین
شہزاد بھائی . آپکے تبصرے کا انتظار رہتا ہے. اور میں صرف وہی فلم دیکھتا ہوں . جسکی آپ تعریف کریں . کبھی مایوسی نہیں ہوئی . سدا خوش رہیں ..:)
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد بھائی . آپکے تبصرے کا انتظار رہتا ہے. اور میں صرف وہی فلم دیکھتا ہوں . جسکی آپ تعریف کریں . کبھی مایوسی نہیں ہوئی . سدا خوش رہیں ..:)

بہت بہت شکریہ۔ میرے 27 جون سے ایم کام کے فائینل پیپر سٹارٹ ہیں۔ تب تک ہو سکتا ہے کوئی فلم دیکھنے کا اور یہاں تبصرہ کرنے کا موقع نہ ملے۔ آپ اس لنک سے مدد لے سکتے ہیں۔ یہاں پر میں جو فلم دیکھتا ہوں اس کو Rate کر دیتا ہوں۔ اور مزید مدد آپ کو اس فلم کی سٹوری لائن اور ٹریلر دیکھ کر مل سکتی ہے۔

کوڈ:
http://www.imdb.com/mymovies/list?l=42636638
 
ہادی

مجھے صرف اینیمیٹڈ مووی پسند ہیں ۔کیا اچھی اینیمیٹڈ مویز کی لسٹ مل سکتی ہے ؟
 
شہزاد وحید

محفلین
Henry's Crime دیکھی۔ کہانی کا موضوع اچھا ہے کہ ایک سادہ لوح شخص کو ایک ایسے جرم میں جیل ہو جاتی ہے جو اس نے کیا ہی نہیں، اور جب اسے رہائی ملتی ہے تو وہ حقیت میں وہی جرم کرتا ہے۔ لیکن بہرحال فلم میں کوئی دم نہیں۔ اچھی خاصی بور فلم ہے۔

henrys-crime-poster.jpg
 
وجی

لائبریرین
Hanna

Hanna_poster.jpg

6/10
فلم کچھ ٹھیک ہے اور ٹھیک نہیں
یوں کہا جائے کہ کہانی میں اتنا دم نہیں جو ہونا چاہیئے تھا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top