آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق راحیل

محفلین
Teenage Mutant Ninja Turtles

1175095283_1024x768_tmnt-group-wallpaper.jpg


مزید تفصیل کے لئے
 

bilalrouf

محفلین
انیمیٹیڈ مجھے بھی بہت پسند ہیں۔ ان میں آپ دیکھیں
Tinker Bell and lost treasure
Mega mind
tangled
Legion of guardian
fire birth
how to train your dragon.
کام کی فلم تو بھول گیا Ratatouille 2007
cars
bear brother
ان میں کچھ اپنی اچھی انیمیشن کی وجہ سے بہت زیادہ پسند ہیں اور سٹوری تو سب کی اچھی ہے۔
 

bilalrouf

محفلین
مجھے چائنیز فلمیں بھی پسند ہیں کیا کوئی اچھی چائینیز فلموں کی لسٹ دے سکتا ہے؟
 

ہادی

محفلین
انیمیٹیڈ مجھے بھی بہت پسند ہیں۔ ان میں آپ دیکھیں
Tinker Bell and lost treasure
Mega mind
tangled
Legion of guardian
fire birth
how to train your dragon.
کام کی فلم تو بھول گیا Ratatouille 2007
cars
bear brother
ان میں کچھ اپنی اچھی انیمیشن کی وجہ سے بہت زیادہ پسند ہیں اور سٹوری تو سب کی اچھی ہے۔

ساری اچھی ہیں fire birth اس کا imdb لنک تو سینڈ کریں ؟
 

شہزاد وحید

محفلین
Bheja Fry 2 دیکھی. کیا اے گریڈ کی بونگی ماری ہے. فلم بنانی ہی تھی تو بنا لیتے پہلی والی فلم کا نام خراب کرنے کی کیا ضرورت تھی جو کہ ایک سُپر کلاس کامیڈی تھی. جبکہ یہ والی ایک سُپر کلاس بونگی.

Bheja-fry-2.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
I Am دیکھی. انڈیا والوں کی اب ہمت بڑھ گئی ہے کہ ایسے موضوعات (ہم جنس پرستی، ٹیسٹ ٹیوب بچے) پر موویز بنانے لگ گئے اور وہ اچھے خاصے بولڈ مکالمات اور مناظر کے ساتھ. خیر کُُل ملا کر فلم ایوریج ہے.

Onir's_I_am.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
80s کی ایک کامیڈی مووی Porky's دیکھی. ساری فلم مزیدار نہیں ہیں لیکن کچھ کامیڈی سین ایسے ہیں کہ ہنس ہنس کے بندے کا برا حال ہو جاتا ہے.

pork4.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Ferris Bueller's Day Off دیکھی. کیا زبردست مووری ہے. فیرس نامی سکول بوائے، ایک بڑا مکار، ایک اچھے دن سکول نہ جانے کا فیصلہ کرتا ہے اور پھر ہر اس شخص کو دھوکا دیتا ہے جو اس کے راستے میں آتا ہے. بہت ہی عمدہ کامیڈی ہے اور یہی بات مجھے نوے اور اسی کی دہائی کی کامیڈی فلموں کے بارے میں پسند ہے.

Ferrisdayoff.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Ready دیکھی. سلمان خان صاحب آپ کی مہربانی فلم بینوں پر رحم کریں اور فلم انڈسٹری کو معافی دے دیں اگر ایسی ہی بونگیاں مارنی ہیں. مان لیں کہ آپ بوڑھے ہو گئے ہیں اور ٹین ایج ٹائپ کامیڈی اب آپ پر نہیں ججتی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ 2011 ہے 1992 نہیں کہ اس دور کی فارمولا فلم اب بھی چلا کر فلم بینوں کا ٹائم ضائع کر رہے ہیں. خیر یہ فلم ایک بہت بڑی بکواس ہے. حالانکہ اس سے پچھلی فلم دبنگ میں پھر بھی دم تھا.

Salman-Asin-Ready.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Limitless دیکھی. فلم بس پوری پوری ہے اور کہانی میں کوئی بہت زیادہ جان بھی نہیں ہے اور اگر ہے تو اسے صحیح طرح سے فلمایا نہیں جا سکا. فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے سابقہ سالے سے ایک ایسی ٹیبلیٹ ملتی ہے جسے کھا کر وہ عام انسان کی طرح اپنے دماغ کا 20 فیصد حصہ نہیں بلکہ 100 فیصد حصہ استعمال کرنے کے قابل ہو جاتا ہے اور پھر اپنی بدحالی کی زندگی سے نکل کر امارت کی زندگی میں قدم رکھ لیتا ہے لیکن ابھی وہ اس ٹیبلیٹ کے سائیڈ ایفیکٹس اور آنے والے خطرات سے لاعلم ہے.

Limitless_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Double Dhamaal دیکھی. فرسٹ ہاف بہت بہت مزیدار اور فنی ہے جبکہ سیکنڈ ہاف بہت بہت بکواس نکما ناکارہ اور فضول ہے. جس طرح شماریات میں Mean نکالتے وقت ایکسٹریم اماؤنٹس رزلٹ کو ڈسٹرب کرتی ہیں اسی طرح سیکنڈ ہاف کے بہت زیادہ بے تکے اور بکواس ہونے کی وجہ سے فرسٹ ہاف کا اثر بھی زائل ہو جاتا ہے. دس میں سے چار نمبروں کی حق دار ٹھہری ہے یہ فلم میری طرف سے. اور چار نمبر صرف فرسٹ ہاف کے لیے باقی فلم کے لیئے صرف کوسنے. فلم کے چار مرکزی کرداروں نے فرسٹ ہاف میں اپنے اوریجنل رول کیئے ہیں جس کی وجہ سے فلم میں مزہ رہا لیکن سیکنڈ ہاف میں روپ بدل کر نئے کرداروں میں رول ادا کیئے جس کی وجہ سے فلم بکواس ہو گئی اور اوپر سے سونے پر سہاگہ یہ کہ سٹوری بھی بکواس سے بکواس ہوتی گئی.

Double_dhamaal.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top