آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
فلم کی ہیروئن اصل میں MMA) Mixed Martial Arts) فائیٹر رہ چکیں ہیں اسی وجہ سے اچھے فائیٹ سین نظر آئے
جی میں نے ابھی ابھی وکیپیڈیا پر انکی پروفائل دیکھی ہے تو پتہ چلا کہ موصوفہ اچھی مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور Fast and Furious 6 میں بھی جلوہ گر ہونگی
 
زبیر مرزا

محفلین
مین ہیٹن( نیویارک) میں رہائش پذیر ایک انجینیئرنوجوان Adam جو کہ Asperger's syndrome میں مبتلا ہے کی جذباتی اور ذہنی کشمکش کی حساس کہانی ہے - ساؤنڈ ٹریک لاجواب ہے

adam-movie-poster-2009-1020522845.jpg

شہزاد وحید

محفلین
Kahaani دیکھی۔ لیکن کہانی کچھ بہت زیادہ دم دار ثابت نہیں ہوئی، بہرحال عام انڈین فلموں کے ٹرینڈ سے کچھ ہٹ کر تھی تو اسے اچھی کوشش کہا جا سکتا ہے۔ فلم سکرپٹ میں کچھ سیریس قسم کی خامیاں ہیں جو اس کے سکور کو کم کرتی ہیں اس کے علاوہ ڈبنگ ورک خاصا نچلے درجے کا تھا۔ مجموئی طور پر اسے معتدل سے بہتر فلم کہا جا سکتا ہے۔ کہانی ایک ایسی بیوہ کے بارے میں ہے جو لندن سے بھارت اپنے گمشدہ شوہر کی تلاش میں آتی ہے لیکن جیسے جیسے کہانی چلتی ہے ویسے ویسے نئے سے نئے رُخ اختیار کرتی ہے۔

KahaaniPoster.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
یہ مصرع اس فلم کو بیان کرنے کے لیے کافی ہے- ایک مختلف انداز کی فلم- نارسائی کا سلگتا احساس اور
محبت میں تحفظ کو مقدم جاننے اور اسے یقینی بنانے کی مخلص کوشش کو فلم کی صوررت میں ڈھالا گیا-Ryan Gosling کی آواز اچھی نہیں مگر اس فلم میں کم مکالمے تھے لہذا تاثرات کے اس ماہر نے فن کے جوہر دیکھائے - اس طرح کی فلمیں فائن آرٹس کے مشہور اسکول آف تھاٹ ایکسپریشن ازم سی لگتی ہیں گہرے تاثر اور اندرونی جذبوں کی ترجمان
220px-Drive2011Poster.jpg

get-the-gringo-poster01.jpg

Get the Gringo دیکھی۔ایک کریمینل کی کہانی ہے جو پیسے چوری کرکے بھاگتے ہوئے پکڑ لیا جاتا ہے اور ایک میکسیکن جیل میں بھیج دیا جاتا جہاں پر اسکی ملاقات ایک بچے سے ہوتی ۔اب اسے چوری کیے ہوئے پیسے بھی حاصل کرنے ہیں،جیل سے بھی نکلنا ہے اور بچے کو بھی نکالنا ہے۔یہ وہ کیسے کریگا گا؟یہ دیکھنے کیلیے فلم دیکھنا ضروری ہے۔
فلم کے ہدایتکار Adrian Grunberg ہیں جنہوں نے اس فلم کے ذریعے اس فلم میں ڈیبیوٹ کیا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ میل گبسن کے ساتھ مختلف فلموں میں اسسٹنٹ ڈائرئکٹرکے طور پر کام کر چکے ہیں۔فلم کے رائٹر میل گبسن ہیں۔مجھے تو یہ فلم پسند آئی ہے۔ریٹنگ 8/10
 
شہزاد وحید

محفلین
Arrested Development نامی 53 اقساط پر مشتمل ایک ٹی وی سیریز ختم کی۔ یہ ایک کامیڈی سیریز ہے جسے FOX چینل کے توسط سے 2003 سے 2006 کے عرصہ میں نشر کی گیا تھا۔ سیریز کی کہانی مائیکل بلوتھ نامی ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی فیملی میں ایک سے بڑھ کر ایک نمونہ بستا ہے اور مائیکل ان سے نالاں ہے۔ مائیکل کا گھرانہ ایک امیر گھرانہ ہے اور مائیکل اپنے فیملی بزنس کا مینجر ہے اور CEO بننے کا امیدوار ہے لیکن بار بار اس کی اس خواہش پر پانی ڈال دیا جاتا ہے، آخر مائیکل تنگ آکر بزنس اور فیملی دونوں کو چھوڑ دیتا ہے تاکہ اس کی فیملی کو اس کی اہمیت کا احساس ہو۔ اس دوران مائیکل کے باپ کو جیل ہو جاتی ہے اور یہ واقعہ سریز کی باقی اقساط میں نئی جان ڈالتا ہے۔ سیریز اچھی ہے بلکہ بہت اچھی ہے اور اس کے علاوہ کامیڈی پنچز اور سچوئشنز شاندار ہیںلیکن میرے خیال سے تھوڑی اوور ریٹڈ بھی ہے۔

arrested_development_2003_2221_poster.jpg

arrested-development.jpg
 
MughalS

سیریل یا سیریز ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top