آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زبیر مرزا

محفلین
پھر میرے کام کی نہیں ہے۔ سیریز ایک ہی اچھی لگی ہے ۔ دی بگ بینگ تھیوری ۔
دی بگ بینگ تھیوری کی تو کیا ہی بات ہے سی-بی-ایس کی اس سیریز(سٹ کوم) کو دیکھنا کا جمعرات کو خصوصی اہتمام ہوتاہے
ویسے مجھ سا مخلص ناظر سی- بی ایس کو مشکل سے ملے گا جو کوئی اور چینل دیکھتا ہی نہیں :)
 
زبیر مرزا

محفلین
Hawaii Five-0 کی 24 ایپی سوڈ تھے اور ایک سے بڑھ کر ایک - سیزن 1 لاجواب تھا پچھلے ہفتے سیزن 2 کا اختتام ہوا ہے- دونوں سیزن دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں - زبردست ایکشن ، لاجواب کہانیاں، کمال کی منظرنگاری اور بہترین اداکاری - ڈینی اور سٹیو کی تکرار اور کام کے طریقے میں اختلاف دلچسپ ہوتا ہے-
یہ سیریز سی-بی-ایس کی پیشکش تھی:biggrin:

Hawaii-Five-0.jpg
 
MughalS

اس میں Joe White کا کیا کردار ہے ؟
 
شہزاد وحید

محفلین
بیس منٹ کی ایک قسط ہے۔

اب میں نے Freaks And Geeks نامی ایک سیریز شروع کی ہے جس کی ایک قسط 45 سے 50 منٹ کی ہے۔ 100اصل میں بگ بینگ تھیوری ابھی جاری ہے جب مکمل ہو جائے گی تو غور کریں گے۔ ابھی اور بہت سی سیریز لائن میں لگی ہوئی ہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
اس میں Joe White کا کیا کردار ہے ؟
یہ سیریز کا مرکزی کردار نہیں چند اقساط میں سٹیو کے مرحوم والد کے دوست کی حثیت سے نظرآتے ہیں-
سٹیو جب کوریا میں قید ( دھوکے سے ) کرلیا جاتا ہے تو جو ہاوائی فائیو او کے ساتھ اُسے رہا کرانے جاتے ہیں
 
مجھے اسی شخص سے دلچسپی تھی ۔ لوسٹ میں اس کی شاندار اداکاری نے مجھے اس کا فین بنا دیا ہے۔
اب میں نے Freaks And Geeks نامی ایک سیریز شروع کی ہے جس کی ایک قسط 45 سے 50 منٹ کی ہے۔ 100اصل میں بگ بینگ تھیوری ابھی جاری ہے جب مکمل ہو جائے گی تو غور کریں گے۔ ابھی اور بہت سی سیریز لائن میں لگی ہوئی ہیں۔
دی وائر بھی لائن میں ہے؟
 
عثمان

محفلین
Lost_in_Translation_poster.jpg

ایک بور اور بکواس فلم جس کی محض ڈسکرپشن ہے پلاٹ کوئی نہیں ہے۔
ستم ظریفی کہ اس فلم کو بیسٹ اوریجنل سکرین پلے کا آسکر مل چکا ہے۔
 
عثمان

محفلین
شکر ہے کئی بار نظر کے آگے سے گزرنے کے باوجود میں نے نہیں دیکھی:applause:
دیکھو لو۔ ہو سکتا ہے کہ تمہیں پسند آ جائے۔ اپنے اپنے ذوق کی بات ہے۔ :)
مشہور فلم ہے۔ کافی تعریفیں سنی ہیں۔ ریٹنگ بھی بہت اوپر ہے۔ بس مجھے مزا نہیں آیا۔
 
عثمان

محفلین
تمھارا موڈ نہیں ہوگا اُس وقت۔ ورنہ فلم اچھی ہے۔ :)
شائد ، لیکن آسکر ونر کی وجہ سے فلم کے سکرین پلے سے جو غیر معمولی توقعات وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔ کہانی بے شک ذرا ہٹ کر ہے۔ لیکن کوئی ایسی انوکھی اور شاندار بھی نہیں لگی۔ ہدایت کاری البتہ معیاری تھی۔
 
face-off-poster-4.jpg

ایک ایف بی آئی ایجنٹ کا چہرہ ایک بد نامِ زمانہ مجرم (جو کہ قومہ میں ہوتا ہے) کے ساتھ بدل دیا جاتا ہے اور جیل میں ایک خاص مشن کے تحت بھیج دیا جاتا ہے۔پیچھے اس مجرم کو ہوش آجاتا ہے اور اور وہ ایف بی آئی ایجنٹ کا چہرہ سجا لیتا ہے۔ایک شاندار کشمکش
نکولس کیج اور جان ٹراولٹا کی جاندار ادکاری پر مبنی ایک خوبصورت فلم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top