عثمان
محفلین
Cube
سات افراد کی جب آنکھ کھلتی ہے تو وہ اپنے آپ کو مربع طرز کے پراسرار کمروں میں پاتے ہیں۔ کمروں کی مختلف سمتوں میں کوئی نہ کوئی دروازہ ہے۔ ہر دروازے کے پار ایک ویسا ہی مربع طرز کا ایک اور کمرہ۔ کمرہ در کمرہ کا ایک طویل سلسلہ۔
کچھ کمرے خالی ہیں ، کچھ میں موت کا سامان!
تاہم ہر کمرہ ایک مخصوص ترتیب میں ہے۔ اس ترتیب میں ہی ان مربع کمروں کی maze سے باہر نکلنے کا راز پنہاں ہے۔
مربع کمروں کی یہ عجیب عمارت کس نے بنائی ، کیوں بنائی ، وہ لوگ وہاں تک کیسے پہنچے ، کیوں پہنچائے گئے ... ان سوالوں کا اس فلم سے کوئی تعلق نہیں۔
بس کمروں میں موجود افراد نے راستہ تلاش کرتے باہر نکلنا ہے ، پیشتر اس سے کہ بھوک پیاس یا کمروں میں منڈلاتی موت انھیں آ دبوچے۔
ایک کافکائی طرز کی فلم !