آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جٹ صاحب

محفلین
انڈین فلم لاہور دیکھی ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر نے شاید Undisputed2 یا 3 دیکھ لی تھی۔ اس فلم اس بھائی صاحب نے کک باکسنگ دکھانے کی کوشش کی ہے۔ کک باکسنگ کے پلیئر ایسے دکھائے گئے ہیں جن کی اتنی اچھی فٹنس ہے کہ انہوں نے اپنی شرٹ تک نہیں اتاری۔ البتہ آخر میں اتاری ہیں۔ اس فلم میں اس قدر برے طریقے سے کک باکسنگ دیکھائی گئی ہے کہ اگر کوئی مارشل آرٹسٹ یہ فلم دیکھ لے تو بیچارہ شرم سے پانی پانی ہوجائے۔ پاکستانیوں کی ہمیشہ کی طرح برائی دکھائی گئی، پاکستانی فائٹرز کو جذباتی جبکہ انڈین فائٹرز کو صبروتحمل والا دکھایا گیا ہے۔ پاکستانیوں کو دس سال پیچھے جبکہ انڈین فائٹرز کو جدید سہولیات سے آراستہ دکھایا گیا ہے۔ اور تو اور وہی پرانی حکمت عملی کہ پاکستانی لڑکی انڈین لڑکے کی دیوانی ہوجاتی ہے۔ لگتا ہے فلم میکر Undisputed سے بہت متاثر ہوا ہے پر کک باکسنگ سے پوری ٹیم ناواقف معلوم ہوتی ہے۔ بہت سے انگلش فلموں کے سیں کاپی کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے خصوصاً Undisputed اور Million Dollar Baby سے۔ پوری فلم میں پاکستان کو کرپٹ دکھا کر آخر میں دکھا دیا کہ یہ تو راضی نامے کی کوششیں ہیں۔ اور بھی بہت کچھ ہے مگر میری خواہش ہے کہ آپ یہ فلم ضرور دیکھیں۔

 

شہزاد وحید

محفلین
تیرے بن لادن دیکھی ہے۔ ٹھوک بجا کر بِزتی کی گئی ہے۔ یہاں آیئے


یہ تو میں نے کافی دنوں کی ڈاؤنلوڈ کر کے رکھی ہے۔ ٹائم ملتے ہی دیکھوں گا۔ ابھی تو میں نے سلمان خان کی نئی فلم دبنگ دیکھی ہے، فل ٹائم پٹاخا فلم ہے۔ مزہ آگیا۔ اس بار سلمان خان نے سنی دیول سٹائل کی فائیٹ اپنے سٹائل میں جیکی چن اور جیٹ لی کا مسکہ مار کے کی ہے۔ بہرحال مزہ آگیا فلم دیکھنے کا۔

Dabangg_poster1.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Lamhaa ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ تھوڑی سی دیکھ کر ڈیلیٹ کر دی۔ کشمیر کے موضوع پر فلم ہے لیکن فلم میں کشمیر کے موضوع پر کچھ نہیں سارا اپنا ذہن کا گند بھرا ہے۔ مجھے پاکستان مخالف فلمیں بہت زہر لگتی ہے۔ حقائق کو اس قدر بدل کر اور مسخ کر پیش کرتے ہیں اس طرح کی گھٹیا فلمیں بنانے والے گھٹیا ذہن کے گھٹیا ذات کے انتہا پسند ہندو کے خون کھول اٹھتا ہے۔ اس لئے میں نے ایسے موضوعات پر فلمیں دیکھنا ہی بند کر دی ہیں۔ خود ہی کہانی بنا لیتے ہیں خود ہی کرادر بن جاتے ہیں اور نام خراب کرتے ہیں پاکستان اور مسلمانوں کا۔ حر×××××××××××××××××××××××××××

Lamhaa1.jpg
 

راج

محفلین
Perfume کی بہت تعریف سنی تھی نیٹ سے ڈاونلوڈ کر کے دیکھی بہت مزہ آیا بہترین فلم ہے-
 

طالوت

محفلین
امریکہ صدارت کے ایک امیدوار الگور کی صدارت کمپین پر بنی ایک ڈاکیومینٹری جس میں گلوبل وارمنگ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے ۔ اچھی معلوماتی چیز ہے اور بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
An Inconvenient Truth

an_inconvenient_truth.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
The General دیکھی۔ 1926ء کی فلم ہے۔ چارلی چپلن کی گونگی فلموں کے علاوہ پہلی بار کوئی گونگی فلم دیکھی ہے۔ اس دور کے لحاظ سے بہترین فلم ہے۔ اس کے مختلف ورژن ہیں۔ ایک 105 منٹ کا ہے، ایک 82 منٹ کا ہے اور 75 منٹ کا ہے۔ میں نے 82 منٹ والا دیکھا ہے کیونکہ اس کے پرنٹ پر کافی کام کر کے صاف ستھرا کیا ہوا ہے۔

51ufwE28YaL.jpg
 

arifkarim

معطل
امریکہ صدارت کے ایک امیدوار الگور کی صدارت کمپین پر بنی ایک ڈاکیومینٹری جس میں گلوبل وارمنگ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے ۔ اچھی معلوماتی چیز ہے اور بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
An Inconvenient Truth

an_inconvenient_truth.jpg

یہ فلم ایک فراڈ ہے۔ اس مہم کی تحریک ہی مزید ٹیکس بڑھانا اور اسے امراء کی گود میں بھرنا ہے۔ اس سے متعلق یوٹیوب پر بہت سے دلائل مل جائیں گے:
 

رانا

محفلین
صرف نام شیئر کردینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر نام کے ساتھ مختصر سا تبصرہ بھی کردیا جائے کہ ایڈونچر ہے یا ایکشن اور اسٹوری پر مختصر تبصرہ بھی ہوجائے تو بہتر ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
صرف نام شیئر کردینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر نام کے ساتھ مختصر سا تبصرہ بھی کردیا جائے کہ ایڈونچر ہے یا ایکشن اور اسٹوری پر مختصر تبصرہ بھی ہوجائے تو بہتر ہے۔

اسی زحمت سے بچنے کے لئیے تو imdb کا لنک ساتھ دیتے ہیں۔ وہاں سب کچھ لکھا ہوتا ہے کہ ایڈوینچر ہے ایکشن ہے ڈرامہ کتنی پاپولر ہے کتنے منٹ کی ہے اور ساتھ میں سینکڑوں تبصرے:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top