آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Porco Rosso دیکھی۔ Hayao Miyazaki کی دس شاندار anime فلموں سے ایک۔
porco_rosso.jpg

ان دس فلموں کے نام بھی بِلترتیب میری پسند کے حساب سے درج ذیل ہیں:
Castle in the Sky
Spirited Away
Nausicaä of the Valley of the Wind
My Neighbor Totoro
Howl's Moving Castle
Princess Mononoke
Lupin the Third: The Castle of Cagliostro
Kiki's Delivery Service
Porco Rosso
Ponyo
 

شہزاد وحید

محفلین
Kids دیکھی۔ امریکی معاشرہ اور امریکی نوجوان کس قدر بگڑ چکے ہیں اور کس اخلاقی طور پر کس قدر تباہ ہو چکے ہیں یہ فلم اس کا بلکل صحیح منظر پیش کرتی ہے۔ نام اس فلم کا Kids ہے لیکن اس کی ریٹنگ NC-17 ہے یعنی 18 سال سے کم عمر افراد نہیں دیکھ سکتے۔

Kids_film.jpg
 

arifkarim

معطل
Kids دیکھی۔ امریکی معاشرہ اور امریکی نوجوان کس قدر بگڑ چکے ہیں اور کس اخلاقی طور پر کس قدر تباہ ہو چکے ہیں یہ فلم اس کا بلکل صحیح منظر پیش کرتی ہے۔ نام اس فلم کا Kids ہے لیکن اس کی ریٹنگ NC-17 ہے یعنی 18 سال سے کم عمر افراد نہیں دیکھ سکتے۔

Kids_film.jpg

بھائی آپکا فلموں میں اتنا ایکسپیرنس ہے تو اصلی لائف میں؟
ٹی وی چینلز تو آپکو فلم ریویوز کیلئے ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔
 

طالوت

محفلین
Bigger Stronger Faster
کھلاڑیوں کی ممنوعہ ادویات یا غیر فطری طریقوں سے کھیل کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق ایک دلچسپ ڈاکیومینٹری۔ وڈیو میں امریکی کھلاڑیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔
bigger-stronger-faster-poster.jpg
 

طالوت

محفلین
K-PAX
ایک ناول سے لی گئی ایک ذہنی مریض اور اس کے معالج سے متعلق خوبصورت کہانی ۔ مریض کے خیال میں وہ دنیا سے دور ایک دوسرے سیارے سے زمین پر آیا ہے اور اس کا معالج بالآخر اس کی ذہنی خلش و خلل کا راز جان لیتا ہے مگر ۔۔۔۔
2509617187_22de2e4433.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Local Hero دیکھی۔ اس سے زیادہ sweet اور پیاری فلم میں نے آج تک نہیں دیکھی۔ ایک امریکن آئل کمپنی اپنے ایک نمائندے کو سکاٹ لینڈ کا ایک پورا گاؤں خریدنے بھجتی ہے لیکن وہ نمائندہ وہاں جا کر قدرت کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ فلم میں بہترین کامیڈی سین بھی ہیں۔ گاؤں والے حیران ہوتے ہیں Mac (نمائندہ) صرف ایک ہی جاب کرتا ہے اور اسے بتاتے ہیں وہ ایک سے زیادہ کام کرتے ہیں اور ہر کام مل جل کر کرتے ہیں۔ پاس میں ایک چھوٹا بچہ رو رہا ہوتا ہے اور Macو پوچھتا ہے کہ کتنا پیارا بچہ ہے کس کا ہے؟ سب اچانک خجل سے نظر آنے لگتے ہیں اور Mac کو یاد آتا ہے اوہ یہاں تو سب مل جل کر کام کرتے ہیں۔ :grin:

Local_Hero_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
مجھے مونث مرکزی کردار والے ناول تو بلکل نہیں پسند لیکن مونث مرکزی کردار والی ایسی فلمیں جن لیڈی فائیٹ بھی ہو جیسے سالٹ اور الٹرا وائیلٹ پسند ہیں۔ :)
 

عین لام میم

محفلین
یہاں تو بڑی عمدہ لڑی ہے۔۔۔
آخری فلم میں نے سالٹ دیکھی ہے۔
angelina-jolie-salt-movie.jpg

اور آخری ڈاکیومنٹری "اسلام: ایمپائر آف فیتھ" دیکھی ہے۔ Islam: empire of faith
empire20of20faith.jpg

مجھے یہ دستاویزی فلم پسند آئی ہے۔ آپ اسے گوگل ویڈیوز میں دیکھ سکتے ہیں۔ پہلے حصے کا ربط یہ رہا:
 

عین لام میم

محفلین
کل Inception دیکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
منفرد اور پیچیدہ آئیڈیا ہے، کرسٹوفر نولن کا الگ ہی انداز ہے۔۔۔۔۔ فلم بندی اچھی ہے بہت۔ ایک دفعہ پھر دیکھنے کا ارادہ ہے تسلی سے۔۔۔ :)
 

شہزاد وحید

محفلین
کل Inception دیکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
منفرد اور پیچیدہ آئیڈیا ہے، کرسٹوفر نولن کا الگ ہی انداز ہے۔۔۔۔۔ فلم بندی اچھی ہے بہت۔ ایک دفعہ پھر دیکھنے کا ارادہ ہے تسلی سے۔۔۔ :)

لیو نارڈو میرا فیورٹ اداکار ہے لیکن میں تو اس فلم کافائنل پرنٹ ڈی وی ڈی میں آنے کے بعد ہی دیکھوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top