مشہور زمانہ
Fullmetal Alchemist سیریز بھی ختم کی۔ یہ دو بھائیوں کی کہانی ہے۔ ایک نام ایڈ ہے اور دوسرے کا نام الفن۔ ایڈ الکیمیا کا عمل جانتا ہے یعنی مادہ کی حالت کو کسی دوسری حالت میں تبدیل کرنے کا عمل۔ گذرے وقتوں میں کیمیا دان اس عمل کے ذریعے کم درجے کی دھات سے اعلیٰ درجے کی دھات بنانے کیا کوشش کیا کرتے تھے جیسے سونا۔ ایڈ کو علم اپنے باپ سے ملا تھا لیکن اس کا باپ اسے بچپن میں ہی چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور صرف ماں ہی اس کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ پھر اس کی ماں بھی مر جاتی ہے اور ایڈ انسانی جسم کے کیمیائی اجزاء یعنی لوہا، پانی، آیوڈین وغیرہ جمع کر کے اپنی ماں کو اپنے علم سے زندہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اس قسم کا عمل بہت مشکل اور ممنوع ہے اسی وجہ سے ایڈ بھی اس عمل میں نقصان اٹھاتا ہے اور نہ تو اس کی ماں واپس آتی ہے بلکہ اس کا بھائی بھی مارا جاتا ہے اور خود وہ ایک ٹانگ اور ایک بازو سے محروم ہو جاتا ہے۔ اپنے بھائی کی روح کو وہ کسی نہ کسی طرح ایک لوہے کو ڈھانچے سے منسلک کر کے اس دنیا سے جانے سے روک لیا ہے اور پھر ان کا سفر شروع ہوتا ہے۔ ایڈ کو یقین ہے کہ وہ کسی نہ کسی دن اس قابل ہو جائے گا کہ وہ اپنے بھائی کا جسم واپس حاصل کر سکے گا بلکہ اپنی ماں کو بھی واپس لا سکے گا اور خود کو بھی ٹھیک کر سکے گا۔ اس مقصد کے لیئے اسے پارس پتھر کی تلاش ہے جو اس کی سب مشکلوں کا حل ہے۔ بہت ہی دلچسپ کہانی اور کردار ہے۔پورا جاپان آرمی کے انڈر ہے اور ایڈ بھی مقابلے کا امتحان پاس کر کے گورنمنٹ کا الکیمسٹ بن جاتا ہے لیکن اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ اس کی ملاقات کئی کرداروں سے ہوتی ہے جس میں کرنل مستینگ اور لیفٹینٹ لزا ہاکائی قابل زکر ہیں۔ میجر آرم سٹرانگ بھی ایک دلچسپ کردار ہے۔ اس کے علاوہ پوری کہانی اور کہانی کا ہر کردار بہت زبردست ہے۔ میں تو اس کہانی میں اتنا کھو گیا تھا کہ جب اکیاون اقساط ختم ہوئی تو میں چلا اٹھا کہ ختم کیوں ہوا یہ سب کچھ۔
یہ سیریز 2003 سے 2004 تک چلی تھی۔ اصل میں یہ ایک کامک بُک سیریز ہے جسے اینیمشن کی صورت میں 2003 میں پیش کیا گیا تھا۔ کامک بُکس اتنی پاپولر ہوئی تھیں کہ کامک بکس میں کہانی ختم ہونے سے پہلے ہی اس کو اینیمٹد کر کے ٹیلیوژن پر پیش کرنا شروع کر دیا گیا تھا۔ ہوا یوں کہ کامک بُک آتی تھی مہینے میں ایک بار اور اس ٹی وی شو کی قسط آتی تھی ہفتے میں ایک۔ اب ٹی وی شو کے لئیے کہانی ختم ہو چکی تھی اور نئی کامک بُک آنی تھی مہینے بعد۔ تو اینیمیٹرز نے کیا یوں کہ آگے کی کہانی خود سے تخلیق کر لی اور باقی اقساط اس کہانی پر بنا دیں۔ لیکن پھر بھی یہ شو بہت چلا تھا اور anime کی دنیا میں ٹاپ پر رہا تھا۔ اب 2009 میں اس شو کو دوبارہ سے بنانا شروع کیا گیا تھا جسے
Fullmetal Alchemist Brotherhood کا نام دیا گیا ہے۔ اس بار اس سیریز کو مکمل طور پر کامک بک والی کہانی پر بنایا گیا ہے بہت سے کردار مختلف بھی ہیں اور نئے بھی ہیں اور ان کے ساتھ حالات و واقعات بھی مختلف قسم کے پیش آتے ہیں۔ اس کی پہلی پندرہ اقساط کی کہانی تو وہی پرانی سیریز کی کہانی والی ہے لیکن پھر آگے سے مختلف ہونا شروع ہوتے یعنی اصل کہانی کے مطابق چلتی ہے۔ اس نئی والی سیریز کی اقساط کی تعداد بھی زیادہ ہے یعنی 64 اور اینمیشن بھی بہتر ہے۔ اس کی میں نے ابھی تک 26 اقساط دیکھ لی ہیں۔ ویسے میرا ووٹ 2003 والی سیریز کو ہے کیوں کہ اس میں کریکٹرز اور کہانی کو بہت اچھے طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔ جو کہانی پچھلی سیریز میں 30 اقساط میں بیان کی گئی تھی وہی کہانی نئی سیریز میں 15 اقساط میں بیان کی گئی ہے۔ لیکن یہ شاید اس وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کہ جو لوگ پہلے سے پرانی سیریز دیکھ چکے ہیں، ان کے لئیے 15 اقساط میں ایک فاسٹ فارورڈ چلا دیا گیا اور باقی پھر آگے سے نئی یعنی اوریجنل کہانی شروع کی گئی اور نئے دیکھنے والوں کو لئیے بھی شروع کی 15 اقساط میں بنیادی کہانی موجود ہے۔ لیکن بہرحال نئی سیریز بھی دلچسپی میں کسی طور سے کم نہیں اور میں اتنی ہی دلچسپی سے دیکھ رہا ہوں کیوں کہ کہانی اور بھی مزیدار ہے اور کئی کردار بھی نئے ہیں اور اس بار اوریجنل اینڈ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔