آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمّد

محفلین
The Painted Veil

کوڈ:
http://www.imdb.com/title/tt0446755/
دور دراز پہاڑوں میں گھرا ہوا چائنی گاؤں،
ہیضہ کی وبا، برٹش ڈاکٹر،
سہولت کی شادی، بےوفا بیوی،
Painted-veil-poster.jpg
 
محمّد

محفلین
Silk

کوڈ:
http://www.imdb.com/title/tt0494834/
انیسویں صدی کا فرانس اور جاپان،
ریشم کا تاجر،
محبت کی کہانی۔
ہے تھوڑی سلو، مگر ہے اچھی۔
220px-Silk_film-1.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Game of Thrones نامی سیریز کے پہلے دو سیزن دیکھے۔ نہایت دلچسپ سیریز ثابت ہوئی۔ طاقت، جنس، جنگ، لالچ، سازش، حسد، جنون، وفاداری، دھوکا، ایمانداری، محبت اور بہت سے دوسرے عناصر جمع کر کے اس سیریز کے کرداروں میں پیش کئے گئے ہیں۔ حکمرانی کے حصول کی خاطر کی جانے والی جنگوں کے علاوہ پراسرار مخلوقات کی بڑھتی ہوئی دخل اندازی کو بہترین طریقے سے سیریز کی شکل دی گئی ہے۔ تیسرے سیزن کا انتظار ہے۔ یہ سیریز HBO کی کامیاب ترین سیریز میں شمار کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھی۔

game-of-thrones-poster.jpg
 
MughalS

واچ لسٹ میں شامل کرلی ہے۔ لڑائی کے بارےمیں کیا رائے ہے؟ سپارٹکس جیسے ایکشن ہیں اس میں؟
 
حسان خان

لائبریرین
حسیب بھائی، میں نے شرلاک سیریز پوری دیکھ لی، اور مجھے بہت پسند آئی۔ آپ اسی طرح کی کوئی اور سیریز دیکھیں تو مجھے بھی مطلع کیجیے گا۔ :)
 
African Cats دیکھی-ایک ماں اپنے بچے کو پالنے کیلیے کیسی کیسی مشکلات جھیلتی ہے۔مامتا کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں ہوتا حیوانوں میں بھی یکساں پایا جاتا ہے
ایک لاجواب ڈاکیومنٹری
african-cats-2011-poster-4.jpg
 
Pricing The Priceless-The Eiffel Tower دیکھی۔ایفل ٹاور کو اگر آج کے زمانے میں بنایا جائے تو اس پر کیا لاگت آئیگی؟
ایفل ٹاور کو اگر کاروباری لحاظ سے خریدا جائے تو کتنی قیمت لگانی چاہئیے؟
ایفل ٹاور اگر کباڑ میں بیچا جائے تو کتنے کا بکے گا؟
ایفل ٹآور کو اگر امریکہ شفٹ کردیا جائے تو اس پر کتنی لاگت آئیگی اور یہ کتنا منافع دیگا؟
یہ سب اور بہت کچھ اس ڈاکیومنٹری میں
001fa522.jpeg
 
Defiance دیکھی۔یہ فلم تین یہودی بھائیوں کے متعلق ہے۔ جب جنگ عظیم دوئم میں یہودیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہوتا ہے تو یہ بھائی کئی سو یہودیوں کے ساتھ مل کر ایک قبیلہ بنا لیتے ہیں اور فوجیوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔فلم سچی کہانی پر مبنی ہے
اچھی فلم ہے
def_payoff1sht13.jpg
 
Fastest دیکھی۔یہ ڈاکیومینٹری فلم موٹو جی پی کے بارے میں ہے۔یہ فلم کا زیادہ حصہ ایک مشہور موٹو جی پی چیمپئین ویلنٹینو روسی کے بارے میں ہے۔اس کے علاوہ چند اور چیمپئینز کے بارے میں بتایا گیا ہے
مزید برآں موٹو جی پی کتنا خطرناک کھیل ہے اور دیگر کئی چیزیں جانیے اس ڈاکیومنٹری میں

Fastest-DVD-F.jpg
 
افلاطون

محفلین
Game of Thrones نامی سیریز کے پہلے دو سیزن دیکھے۔ نہایت دلچسپ سیریز ثابت ہوئی۔ طاقت، جنس، جنگ، لالچ، سازش، حسد، جنون، وفاداری، دھوکا، ایمانداری، محبت اور بہت سے دوسرے عناصر جمع کر کے اس سیریز کے کرداروں میں پیش کئے گئے ہیں۔ حکمرانی کے حصول کی خاطر کی جانے والی جنگوں کے علاوہ پراسرار مخلوقات کی بڑھتی ہوئی دخل اندازی کو بہترین طریقے سے سیریز کی شکل دی گئی ہے۔ تیسرے سیزن کا انتظار ہے۔ یہ سیریز HBO کی کامیاب ترین سیریز میں شمار کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھی۔

تیسرا سیزن مارچ 2013 میں آ رہا ہے، مجھ سے تو صبر نہیں ہوا سو ناول ہی پڑھ لیے:):)
 
جی بالکل۔ Manhunter اس سیریز کی پہلی فلم تھی اس کے بعد Silence of the lambs پھر Hannibal اور پھر Hannibal rising.بعد میں Manhunter دوبارہ بنائی گئی تھی Red Dragon کے نام سے۔
پہلی بات یہ ہے کہ میں نے اس فلم کے بارے میں کافی سنا تھا لیکن مجھے اتنی پسند نہیں آئی جتنا اسکا چرچا تھا۔
اس لیے میں دوسری فلمیں نہیں دیکھوں گا
 
جی بالکل۔ Manhunter اس سیریز کی پہلی فلم تھی اس کے بعد Silence of the lambs پھر Hannibal اور پھر Hannibal rising.بعد میں Manhunter دوبارہ بنائی گئی تھی Red Dragon کے نام سے۔
عجیب بات دیکھو-میں نے چند دن قبل red dragon ڈاؤنلوڈ کی تھی۔لیکن تھوڑی سی دیکھ کر ڈیلیٹ کردی۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ اس سیریز کی فلم ہے
 
افلاطون

محفلین
پہلی بات یہ ہے کہ میں نے اس فلم کے بارے میں کافی سنا تھا لیکن مجھے اتنی پسند نہیں آئی جتنا اسکا چرچا تھا۔
اس لیے میں دوسری فلمیں نہیں دیکھوں گا
Silence of the lambs ہی اس سیریز کی بہترین فلم ہے اگر وہ پسند نہیں آئی تو باقی تو بالکل فضول لگیں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top