وجی
لائبریرین
یہی وجہ ہے وہاں ریل و بس کا نظام اچھا ہوگا لوگوں کو وہ سستا پڑتا ہوگایہاں فننش موٹر ویز بہت کم ہیں۔ موٹر وے بھی دو لین ہوتی ہیں آنے کے لئے اور دو جانے کے لئے۔ ایک موٹر وے ہیلسنکی سے تمپرے، دوسری ہیلسنکی سے ترکو تک۔ اس کے علاوہ کہیں کہیں چھوٹے موٹے ٹکڑے ہیں جنہیں آہستہ آہستہ ملا کر پوری موٹروے بنا دی جائے گی۔ تاہم یہ مستقبل بعید کی بات ہے۔ عام طور پر فننش ہائی وے سنگل لین آنے کے لئے اور سنگل جانے کے لئے ہوتی ہے۔ درمیان میں سفید لکیر۔ اکثر شاہراہوں پر ہر پچاس یا اسی کلومیٹر کے بعد رش کی مناسبت سے اورٹیکنگ لین بنائی جاتی ہے جو کئی کلومیٹر طویل ہوتی ہے
اب خوش قسمتی ہے کہ میرے گھر سے تقریباً 700 میٹر پر موٹر وے گذرتی ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے سفر میں کافی آسانی رہتی ہے
رش کے حوالے سے یہ لطیفہ نما واقعہ سن لیں کہ جب پہلی بار 2005 میں میں فن لینڈ پہنچا تو ائیرپورٹ سے رات کو 2 بجے نکلا تھا۔ موٹر وے پر تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کا سفر طے کیا تو پورے راستے میں محض دو یا تین گاڑیاں دکھائی دی تھیں، آنے اور جانے، دونوں لینز پر
اور سڑکوں پر رش نہیں ملتا ہوگا
ایک بات بتائیں کیا وہاں فیملیز میں اسٹیشن ویگن اسٹائل کی گاڑیاں زیادہ مقبول ہیں ۔