آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Papillon دیکھی۔ ایک شاندار پرزن مووی ہے۔ ایک شخص کو ایک ناکردہ قتل کے جرم میں فرنچ گیانا میں واقع پینل کالونی میں منتقل کر دیا جاتا ہے جہاں ہر بار اس کی بھاگنے کی کوششیں اس کی سزا میں سختی اور اضافے کا باعث بنتی ہیں یہاں تک کہ اس کی ساری عمر انتہائی پرمشقت قید میں گزر جاتی ہے۔ وہ حشرات کھاتا ہے اور دماغ کئی بار کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد اسے فرنچ گیانا میں بطور کم درجہ شہری رہنے کی اجازت مل جاتی ہے لیکن وہ اب بھی فرار ہونا چاہتا ہے اور پھر کامیاب ہو ہی جاتا ہے۔

Papillon_ver1.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
Ray Mears کی ڈاکومنٹری Northern Wilderness دیکھ رہا ہوں۔ یہ کتاب بہت سال پہلے پڑھی تھی۔ ابھی بھی میرے پاس ہے۔ یہ کتاب اس ڈاکومنٹری کے سلسلے میں لکھی گئی تھی۔ یوٹیوب پر موجود ہے
 

حسان خان

لائبریرین
یہ تو کوئی اتنے بڑے فاصلے نہیں یار۔ جب بھی لانگ ڈرائیو کا موڈ ہوتا ہے تو بس نکل کھڑا ہوتا ہوں۔ یہ 45 کلومیٹر دور تمپرے تو بعض اوقات دن میں تین یا چار بار بھی جانا پڑتا ہے

واہ سائیں! ہمیں تو دس کلومیٹر کا سفر کرنا بھی ناگوار گزرتا ہے :ROFLMAO:
ویسے ٹوائلائٹ جیسی فلم کے لیے سنیما کا رخ کرنا اور پیسے خرچ کرنا کچھ جچا نہیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ سائیں! ہمیں تو دس کلومیٹر کا سفر کرنا بھی ناگوار گزرتا ہے :ROFLMAO:
ویسے ٹوائلائٹ جیسی فلم کے لیے سنیما کا رخ کرنا اور پیسے خرچ کرنا کچھ جچا نہیں :)
وہ کیسے بھلا؟ 12 یورو کی ٹکٹ تھی۔ دس یورو کا پیٹرول لگا اور 6 یورو پارکنگ کی فیس تھی
 

حسان خان

لائبریرین
وہ کیسے بھلا؟ 12 یورو کی ٹکٹ تھی۔ دس یورو کا پیٹرول لگا اور 6 یورو پارکنگ کی فیس تھی

بھئی، سنیما میں دیکھنی تھی تو کوئی اچھی فلم دیکھتے۔ ٹوائلٹ تو کبھی بھی انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھی جا سکتی تھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
6 یورو پارکنگ فیس۔ اس پارکنگ ٹھیکیدار کی ایسی تیسی۔
دو گھنٹے کی قیمت تھی پانچ یورو اسی سینٹ۔ لیکن میرے پاس صرف ایک اور دو یورو کے سکے تھے، اس لئے زیادہ ڈالنے پڑے۔ کارڈ کام نہیں کر رہا تھا اس مشین پر :( پارکنگ حکومت کی ہے۔ ٹھیکدار یہاں نہیں ہوتے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہائ وے ہو اور رش نہ ہوتو اتنا سفر کچھ زیادہ نہیں لگتا جناب ۔
یہاں فننش موٹر ویز بہت کم ہیں۔ موٹر وے بھی دو لین ہوتی ہیں آنے کے لئے اور دو جانے کے لئے۔ ایک موٹر وے ہیلسنکی سے تمپرے، دوسری ہیلسنکی سے ترکو تک۔ اس کے علاوہ کہیں کہیں چھوٹے موٹے ٹکڑے ہیں جنہیں آہستہ آہستہ ملا کر پوری موٹروے بنا دی جائے گی۔ تاہم یہ مستقبل بعید کی بات ہے۔ عام طور پر فننش ہائی وے سنگل لین آنے کے لئے اور سنگل جانے کے لئے ہوتی ہے۔ درمیان میں سفید لکیر۔ اکثر شاہراہوں پر ہر پچاس یا اسی کلومیٹر کے بعد رش کی مناسبت سے اورٹیکنگ لین بنائی جاتی ہے جو کئی کلومیٹر طویل ہوتی ہے

اب خوش قسمتی ہے کہ میرے گھر سے تقریباً 700 میٹر پر موٹر وے گذرتی ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے سفر میں کافی آسانی رہتی ہے :)

رش کے حوالے سے یہ لطیفہ نما واقعہ سن لیں کہ جب پہلی بار 2005 میں میں فن لینڈ پہنچا تو ائیرپورٹ سے رات کو 2 بجے نکلا تھا۔ موٹر وے پر تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کا سفر طے کیا تو پورے راستے میں محض دو یا تین گاڑیاں دکھائی دی تھیں، آنے اور جانے، دونوں لینز پر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top