آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

افلاطون

محفلین
Jack Reacher دیکھ کر آیا ہوں! ایک سنائپر پانچ عام افراد کو ٹھکانے لگا دیتا اور بڑے آرام سے پکڑا جاتا ہے۔تفتیشی افسر سے وہ جیک ریچر نامی شخص کو ڈھونڈنے کا کہتا ہے لیکن ریچر خود ہی آ جاتا ہے اور اسے دال میں کچھ کالا لگتا ہے یوں وہ اپنے انداز میں تفتیش شروع کرتا ہے۔ مجموعی طور پر اچھی فلم لیکن ایکشن جس کیلئے ٹام کروز مشہور ہے، کم ہے۔ توقع ہے جیک ریچر کی مزید فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Cabin in the Woods دیکھی۔ فلم کا آئیڈیا کچھ سٹوپڈ قسم کا ہے۔کچھ ماڈرن قسم کی ہارر مووی بنانے کی کوشش کی گئی ہے مثال کے طور پر Men In Black کو Evil Dead سے مکس کیا گیا ہے۔ خیر ریٹنگز اچھی ہیں اس فلم کی۔

CitwTeaserSmall.jpg
 
عمر سیف

محفلین

شہزاد وحید

محفلین
Student of the Year دیکھی۔ وہی پرانا فارمولا۔ ایک خیالی فلمی الٹرا ماڈرن سکول اور اس کے فلمی قسم کے سٹوڈنٹ۔ ُپڑھنے کی بجائے یہاں عشق محبت چلتا ہے اور تو اور مقابلہ جات بھی اسی قسم کے ہوتے ہیں۔ خیر ایک ایوریج ٹائم پاس مووی ہے۔

Student_of_the_Year_Poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Soul of Sand دیکھی۔ ایسی فلمیں معاشرے کی تلخ حقیت بیان کرتی ہیں۔ وفاداریوں کا صلہ اکثر کیا ملتا ہے اور اعتماد کو جب ٹھیس پہنچتی ہے تو کیا بیتتی ہے۔ جو ہم دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں وہ خود پر بیت جائے تو کیا ہوتا ہے۔ ساؤل آف سینڈ ایک آرٹ فلم ہے اور مجموعی طور پر عمدہ ثابت ہوئی۔

6101981470_ddbb4ea5b4_z.jpg
 
لیٹس سی ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین

واحد آرٹ فلم میں نے جو دیکھی وہ "ردھالی" تھی۔ بہت اچھی لگی
 
شہزاد وحید

محفلین
Cloud Atlas دیکھی۔ اسی نام کے ناول پر مبنی فلم ہے۔ پہلی نظر میں انتہائی الجھی ہوئی لگی، لیکن مکمل دیکھ لینے کے بعد کچھ کڑیاں ملی۔ ٹام ہینکس کی اداکاری ہمیشہ کی طرح عمدہ رہی۔ چھ الگ الگ مگر مختلف زاویوں اور انجام کے لحاظ سے آپس میں ملتی کہانیاں۔ کچھ ماضی سے، کچھ حال سے اور کچھ مستقبل سے بھی۔ آؤٹ کلاس نہیں ہے لیکن اچھی ضرور ہے۔ میرے خیال سے عام قسم کے فلم بین کے پلے نہیں پڑے کی یہ فلم۔ A Clockwork Orange اور Mysterious Skin اور Donnie Darko کی طرح یہ بھی ایک مشکل فلم ہے۔

Cloud_Atlas_Poster.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top