ABDUL QADIR
محفلین
PlanetOfTheApes2001.
واچ لسٹ میں شامل کردی۔Cloud Atlas دیکھی۔ اسی نام کے ناول پر مبنی فلم ہے۔ پہلی نظر میں انتہائی الجھی ہوئی لگی، لیکن مکمل دیکھ لینے کے بعد کچھ کڑیاں ملی۔ ٹام ہینکس کی اداکاری ہمیشہ کی طرح عمدہ رہی۔ چھ الگ الگ مگر مختلف زاویوں اور انجام کے لحاظ سے آپس میں ملتی کہانیاں۔ کچھ ماضی سے، کچھ حال سے اور کچھ مستقبل سے بھی۔ آؤٹ کلاس نہیں ہے لیکن اچھی ضرور ہے۔ میرے خیال سے عام قسم کے فلم بین کے پلے نہیں پڑے کی یہ فلم۔ A Clockwork Orange اور Mysterious Skin اور Donnie Darko کی طرح یہ بھی ایک مشکل فلم ہے۔
بہتر یہی ہے کہ Taken 1 دیکھ لیں پہلے، کیونکہ Taken 2 کی کہانی کی بنیاد وہی ہے۔ سمجھ تو آ جائے گی لیکن پہلا حصہ دیکھنے سے کرداروں کی جو سمجھ آپ کو آ جائے گی وہ Taken 2 دیکھتے ہوئے مزہ دے گیTaken 2 ڈاؤن لوڈ کی ہے۔ Taken 1 دیکھی نہیں، ایسا تو نہیں کہ 1 دیکھے بنا 2 سمجھ نہ آئے؟
The Vow دیکھی۔ کار ایکسیڈنٹ میں LEO کی بیوی PAIGE کی اب سے پچھلے کچھ سالوں کی یاداشت کھو جاتی ہے۔ جس میں LEO کے ساتھ شادی اور اپنے ماں باپ سے ناراض ہو کر گھر چھوڑنا اور اپنے سابقہ منگیتر سے بریک اپ بھی شامل ہیں۔ اب وہ لیو سے طلاق لے کر واپس اپنے ماں باپ کے گھر آجاتی ہے اور اپنے منگیتر سے دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہے کہ اچانک اسے پتہ چلتا ہے کہ کس وجہ سے اس نے اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑا اور منگیتر کی گلو خلاصی بھی کرائی۔ اسے یاد نہیں آتا لیکن اسے یقین آجاتا ہے کہ LEO صاحب ایک شریف آدمی تھے، وہ دوبارہ LEO کے پاس جاتی ہے اور اس بات کی تسلی ہو جانے کے بعد کہ LEO کسی اور لڑکی کو ڈیٹ تو نہیں کر رہا، وہ LEO سے دوبارہ ڈیٹ پہ جانے کا پوچھتی ہے اور اس بار جس جگہ پر وہ پہلے جاتے تھے اس کی بجائے کسی نئی جگہ پہ جانے کا مشوری دیتی ہے۔ LEO صاحب بھی پکے عاشق تھے، پیوستہ رہ شجر سے امید بہار میں بیٹھے تھے ان کی زندگی میں دوسری بار لاٹری لگ جاتی ہے۔ لو جی میں نے پوری فلم بتا دی، اب دیکھنے کی ضرورت نہیں۔
The vow کا تو علم نہیں البتہ The girl with dragon tattoo کی کہانی جاسوسی کے ابتدائی صفحات پر پڑھ چکا ہوں۔۔۔اس کی کہانی کب لکھی گئی ہے؟؟کچھ پتہ ہے آپ کو؟؟
کیونکہ 7 یا 8 سال قبل جاسوسی ڈائجسٹ میں ایک کہانی پڑھی تھی۔جس کی سٹوری تقریباََ ایسی ہی تھی۔
کہ ہیروئن کی ایک حادثے میں یادداشت چلی جاتی ہے اور وہ اپنی ان تین سال کی یادوں سے محروم ہو جاتی ہے جن میں وہ اپنے شوہر سے ملی تھی اور کیسے وہ محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔لیکن یہاں وہ اپنے کسی سابقہ منگیتر کے پاس نہیں جاتی(کیونکہ کوئی ہوتا ہی نہیں ہے) بلکہ آہستہ آہستہ اس کا شوہر اسے پھر سے اپنی محبت میں گرفتار کر لیتا ہے۔
کس نام سے؟؟The vow کا تو علم نہیں البتہ The girl with dragon tattoo کی کہانی جاسوسی کے ابتدائی صفحات پر پڑھ چکا ہوں۔۔۔