آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عطاء رفیع

محفلین
MV5BMTY5NTk4ODI2OV5BMl5BanBnXkFtZTcwODU5NTM3NQ@@._V1._SX354_SY500_.jpg


بی کے او۔۔فلم کو زیادہ تر ایک بلڈنگ میں فلمایا گیا ہے، ایک سادہ سی مگر ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ ایفیکٹس نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ مزے دار نہیں۔ بہر حال ایکشنز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کہانی بھی کچھ خاص نہیں۔
 

عطاء رفیع

محفلین
آج دو فلمیں ڈاؤن لوڈ کررہا ہوں، دونوں ایکشن سے بھرپور اور کمال ہیں۔
Ninja Assassin
6 ریٹنگ
کورین ہیرو Rain کی ہے، جو ایک ڈانسر اور سنگر تھا، اس کے مارشل آرٹس اسٹنٹس دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ ایک سنگر بھی ایسا کرسکتا ہے۔ کہانی بہت شاندار ہے، ایفیکٹس کمال ہیں۔

Ninja
ریٹنگ 5
اسکاٹ ایڈکِنز (Undisputed) کی ہے۔ بہت عمدہ مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا گیا ہے، فلم میں ننجاز نمایاں ہیں۔ جنہیں انڈسپیوٹڈ پسند آئی ہے، انہیں یہ بھی پسند آئے گی۔ کہانی بھی اچھی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Looper دیکھی۔ ایک بہت اچھا آغاز، منفرد موضوع مگر ایک بھدا اختتام۔ فلم کے آغاز میں دس، وسط میں نو اور اختتام پر میں نے اسے چھ پوائنٹ دینے کا ارادہ کیا۔ کہانی ان کانٹریکٹ کلزرز کے بارے میں جن کے کانٹریکٹرز مستقبل میں ہیں اور وہ کلنگز کو ماضی میں بذریعہ ٹائم ٹریول بھجتے ہیں تا کہ ان کا خاتمہ کیا جا سکے اور بعض اوقات وہ اسی کانٹریکٹ کلر کو ہی ماضی میں بھیج دیتے ہیں اور اسے اپنے ہی ہاتھوں مروا دیتے ہیں۔ اسے Loop کلوز ہونا کہتے ہیں۔ اداکاری عمدہ، آئیڈیا بھی عمدہ لیکن کہانی نویس جان نہیں ڈال سکا۔

Looper_poster.jpg
 

وجی

لائبریرین
Looper دیکھی۔ ایک بہت اچھا آغاز، منفرد موضوع مگر ایک بھدا اختتام۔ فلم کے آغاز میں دس، وسط میں نو اور اختتام پر میں نے اسے چھ پوائنٹ دینے کا ارادہ کیا۔ کہانی ان کانٹریکٹ کلزرز کے بارے میں جن کے کانٹریکٹرز مستقبل میں ہیں اور وہ کلنگز کو ماضی میں بذریعہ ٹائم ٹریول بھجتے ہیں تا کہ ان کا خاتمہ کیا جا سکے اور بعض اوقات وہ اسی کانٹریکٹ کلر کو ہی ماضی میں بھیج دیتے ہیں اور اسے اپنے ہی ہاتھوں مروا دیتے ہیں۔ اسے Loop کلوز ہونا کہتے ہیں۔ اداکاری عمدہ، آئیڈیا بھی عمدہ لیکن کہانی نویس جان نہیں ڈال سکا۔
Looper_poster.jpg
میں نے بھی کچھ دن پہلے ہی دیکھی تھی بس ٹھیک لگی
کہانی میں جھول لگا مجھے کہ وہ تین بچے کون تھے اور انکا مارنے کی وجہ کیا تھی
کیا یہ وہی بچے تھے جنہوں نے مستقبل میں اسکے گھر پر ریڈ کیا تھا اور حادثاتی طور پر اسکی بیوی مرگئی تھی ۔
تو اس بچے کی جو طاقت کو دیکھانے کی وجہ کیا تھی گئی ہے مستقبل میں اسنے اور کیا کیا ہے ؟؟
 

شہزاد وحید

محفلین
پہلے چھوڑنے کو کرتا تھا لیکن چھوٹتی نہیں تھیں اب ایکدم ہی تبدیلی آئی اور میں نے موویز کو خیر باد کہہ دیا
بس بس یہ دھاگہ دیکھی جانے والی موویز کے بارے میں ہے نا کہ چھوڑی جانے والی موویز کے بارے میں۔ :p ابھی کوئی اور نکما آجائے گا اپنا لیکچر تیار کر کے تمھارے اس مراسلے کو بُو پاتے ہی۔ اس لیئے یہی بس۔ :p
 

Shaidu

محفلین
The Nutcracker in 3D دیکھی ۔ اچھی مووی تھی ۔ ایک بچی کو اسکا باپ ایک تحفہ دیتا ہے ۔ لکڑی کا بنا ہوا ایک چھوٹا سا کھلونا ،
جو حقیقت میں ایک ریاست کا شہزادہ ہوتا ہے ، جسکی ریاست چوہوں نے ہتھیا لی تھی ۔ اور اس شہزادے کو ایک چھوٹے سے لکڑی کے کھلونے میں تبدیل کیا تھا ۔ مجھے یہ مووی بہت اچھی لگی ، ایک بار ضرور دیکھئیے

302b96r.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Safety Not Guaranteed دیکھی۔ ایک میگزین کا سٹوری میکر اپنے دو انٹرنیز کے ساتھ ایک ایسے شخص کے انٹرویو کے لیئے جاتا ہے جس نے ٹائم ٹریول کے بارے میں ایک پراسرار اشتہار دیا تھا۔شروع کے واقعات یہ سب مضحکہ خیزی لگتا ہے مگر درحقیت وہ شخص کچھ ایسا تیار کر چکا ہے جس سے ٹائم ٹریول ممکن ہے۔ بہرحال اس مووی کا موضوع ٹائم ٹریول نہیں ہے۔ یہ ایک رومانوی مووی ہے۔ اور ریٹنگ کے لحاظ سے اچھی مووی ہے۔

SafetyNotGuaranteed.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top