آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زبیر مرزا

محفلین
جناب والا!
لیکن ایک فلم کا نام لیے بغیر میری بات مکمل نہیں ہو گی۔ امیتابھ کو لوگ اینگری ینگ مین کہتے ہیں، مار دھاڑ والے کردار کیے، اسٹار آف میلینئم کہلایا لیکن کسی کو اصل امیتابھ کو دیکھنا ہو تو ہندوستانی آرٹ فلم " میں آزاد ہوں" دیکھے!
میں آزاد ہوں میں شبانہ اعظمی جب آزاد کا کردار تخلیق کررہی ہوتی ہے تو ٹائپ رائیٹر کے سامنے آنکھوں کی جنبش اور چہرے کے
تاثرات کا جو اظہار ہے وہ کسی بڑی ہالی وڈ کی منجھی فنکارہ کے بس کی بات بھی نہیں- شبانہ جم کر شیرلے مکلین کے مقابل مادام سوزاسکا
میں اداکاری کرکے ثابت کرچکی ہے کہ اس کی ہم پلہ کوئی اور فنکارہ نہیں-
 
hugo-poster-big.jpg

Hugo دیکھی۔بہت عمدہ فلم تھی۔
فلموں مہان کرٹِک شہزاد وحید صاحب پہلے اس پر فلم پر تبصرہ فرما چکے ہیں اس لیے میری کیا مجال
 
شہزاد وحید

محفلین
Ishaqzaade دیکھی۔ ہے تو وہی پرانی پیار کہانی والا فارمولا کہ دو دشمن گھروں کے سپوت اور سپوتنی آپس میں دل ایکسچینج کر بیٹھے اور پھر ظالم سماج اور ٹھا ٹھا ٹھا۔ لیکن فلم اچھی ہے، ون ٹائم واچ۔ فلم کی مونث مرکزی کردار پرینیتی نے ابھی اچھی اداکاری کی ہے۔

Ishaqzaade.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
220px-Ferrari_ki_sawaari.jpg

بہت ہی عمدہ فلم لاجواب اور منفرد کہانی - اگر کمرشل عناصر کو شامل نہیں کیا جاتا(آئیٹم سونگ) تو طوالت بھی کم ہوجاتی اور
فلم کا تاثر مزید اچھا ہوجاتا- مجھے تو فلم اس لیے پسند آئی کہ پارسی صدرا ( ایک کاٹن کی قمیض جو پارسی گھرپر پہنتے ہیں) جو ایک
پارسی دوست نے دیا تھا ہم نے وہ اور کچھا پہن کر بھرپورپارسی فیلنگ کے ساتھ انجوئے کی :)
ferraikisawarifinal.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Spartacus سیریز کے پہلے دو سیزن اور چھ اضافی اقساط دیکھیں۔ سپارکاٹس ایک فوجی کی کہانی ہے جسے ایک رومن سالار کی حکم عدولی کے نتیجے میں Capua شہر کے ایک امیر کے ہاتھوں بیچ دیا جاتا ہے۔ جہاں اس کی بطور شمشیر زن یعنی Gladiator تربیت کا آغاز ہوتا ہے۔ Capua شہر میں مختلف مواقع پر خونی کھیلوں کا اہتمام ہوتا ہیں جس میں Gladiators اپنے آقا کا مقام بلند کرنے کی خاطر جان کی بازی لگاتے ہیں۔ سپارکاٹس ایک کامیاب شمشیر زن ثابت ہوتا ہے اور کئی فتوحات اپنے نام کرتا ہے لیکن بعد ازاں ظلم و ستم سے تنگ آکر دوسرے شمشیر زنوں کی حمایت حاصل کرتا ہے اور روم کے خلاف علم بغاوت بلند کرتا ہے۔ اس سیریز میں بہت کچھ ہے، جنس اور جنسی تشدد، قدیم روم کی جھلک، جانوروں سے بدتر غلاموں کی زندگی، سازشیں اور ان کے شکار، جیتنے کے جذبات، ہارنے کے جذبات، سب کچھ کھو دینے کے جذبات، محبت کے جذبات، بدترین خون ریزی اور بہت کچھ۔ مجموعی طور پر اسے ایک بہترین سیریز کہا سکتا ہے۔ اسپارکاٹس سیریز کے پہلے سیزن کا نام Blood and Sand ہے، چھ اضافی اقساط کے مجموعے کا نام Gods of Arena ہے، دوسرے سیزن کا نام Vengeanceہے جبکہ اس کا تیسرا سیزن جنوری 2013 میں نشر کیا جائے گا جس کا نام War of Damned تجویز کیا گیا ہے۔

Spartacus-Blood-and-Sand-poster.jpg
 
آپکو یہ سیریز دیکھنے میں کتنے دن لگے؟میرا بھی ارادہ بن رہا ہے کوئی سیریز دیکھنے کا:)
 
عثمان

محفلین
پہلی بار آپ سے سن رہا ہوں۔
Alfred Hitchock
فلمی ہدایت کاری کے شعبہ میں لیجنڈ تصور کیا جاتا ہے۔ اپنے زمانے میں اس نے جو تیکنیک متعارف کروائی وہ بعد میں پنپنے والی فلمی صنعت کے لئے مشعل راہ بنی۔ اس کی ہدایت کاری کے سٹائل میں بنی فلموں کو اس کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔
دو فلمیں دیکھو
The Birds
The_Birds_original_poster.jpg

Rear Window
Rearwindowposter.jpg

پھر کچھ اور ، اور ان سے بھی مشہور فلمیں بتاؤں گا۔ امیریکن فلم انسٹی ٹیوٹ کی سو بہترین فلموں کی فہرست دیکھو ، بلکہ کسی بھی ادارے کی مرتب کرتا سو بہترین فلموں کی فہرست دیکھو تو ہچکاک کی بنائی فلمیں اس میں عام نظر آتی ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
American Reunion دیکھی۔ امریکن پائی سیریز کی یہ چوتھی فلم ہے۔ امریکن پائی تھری کے بعد کچھ (4) فلمیں امریکن پائی بینر تلے ڈائریکٹ ڈی وی ڈیز پر ریلیز کی گئی تھیں لیکن ان میں کردار مختلف تھے اور ڈائریکٹ ڈی وی ڈی ریلیز کی وجہ سے کامیڈی کم اور بولڈنیس زیادہ۔ امریکن ری یونین میں ڈائریکٹ ڈی وی ڈی والی فلموں کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ری یونین کو پارٹ 4 کہا گیا ہے اس کے علاوہ اس میں وہی 1999 والے کردار شامل کئے گئے ہیں اور پوسٹر بھی بلکل ویسا بنایا گیا ہے، عمروں میں فرق صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ خیر یہ ری یونین والی فلم تو کچرا ثابت ہوئی۔ جتنی بھی فلمیں امریکن پائی بینر تلے ریلیز ہوئی ان سب میں سے پارٹ ون اور ٹو ہی جاندار کامیڈی فلمیں ہیں باقی سب بیکار ہیں۔ پارٹ ون اور پارٹ ٹو تو اپنے وقت کی مشہور ترین کامیڈی موویز تھیں۔

American_Reunion_Film_Poster.jpg
 
میں نے بھی 3،4 دن پہلے دیکھی تھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top