آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Snake Eyes دیکھی۔فلم تو اچھی تھی لیکن اسکا اختتام پسند نہیں آیا۔
936full-snake-eyes-poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
ہاہاہا
جبکہ میں تیس کے بعد کی گنتی ہی بھول گئی ہوں
سوچا نہ تھا تو پرانی مووی نہیں ہے؟:p
ہاآآآآ شہزاد منورما اور لیل سی ڈی بچوں کے دیکھنے کی موویز تھوڑی نا ہیں
راکٹ سنگھ تو سر پر سے گزر گئی میرے
مرڈر ٹو ایک مختلف مووی تھی وہ مزا آیا دیکھ کر
چلو ڈن اس بار وکی ڈونر پکا
تھینکس :)
اوہو تو بچہ بڑا ہو گیا ماشاءاللہ اور بر سر روزگا بھی ۔اللہ مزید ترقی دے اور پھلو اور پھولو
ویسے یہ تھریڈ آپ کے بغیر ادھورا ہے
الحمد اللہ میں خیر خیریت سے ہوں
واہ واہ کیا ترتیب وار جواب دیا ہے ہر بات کا۔ :) سوچا نہ تھا پرانی ہے لیکن اتنی بھی پرانی نہیں۔ منورما اور ایل ایس ڈی ہیں بچوں کے دیکھنے کی نہیں لیکن ان کے دیکھنے کی ضرور ہیں جو تیس کے بعد گنتی بھول جاتے ہیں :p اور میں تو اس تھریڈ میں سدا بہار ہے ہی لیکن وقفے وقفے سے اس تھریڈ کو اور چلانے والے بھی مِلتے رہتے ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Snatch دیکھی۔زبردست فلم تھی۔اس فلم کو دیکھ کر تقدیر اور تدبیر والی بات یاد آ جاتی ہے کہ اگر قسمت مہربان نہ ہو تو چاہے جتنی مرضی تدبیریں کر لیں کچھ نہیں بنے گا۔اور جب قسمت مہربان ہو جائے تو انہونیاں بھی ہو جاتی ہیں۔
snatch_1.jpg
میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک
 
تعبیر

محفلین
واہ واہ کیا ترتیب وار جواب دیا ہے ہر بات کا۔ :) سوچا نہ تھا پرانی ہے لیکن اتنی بھی پرانی نہیں۔ منورما اور ایل ایس ڈی ہیں بچوں کے دیکھنے کی نہیں لیکن ان کے دیکھنے کی ضرور ہیں جو تیس کے بعد گنتی بھول جاتے ہیں :p اور میں تو اس تھریڈ میں سدا بہار ہے ہی لیکن وقفے وقفے سے اس تھریڈ کو اور چلانے والے بھی مِلتے رہتے ہیں۔

ذرا سی نوازش ہے آپکی :p شکریہ شکریہ
اتنی یا اُتنی پرانی مووی کا موڈ نہیں(ایک تو نخرے بھی بہت ہیں نا میرے)
لیکن ان کے دیکھنے کی ضرور ہیں جو تیس کے بعد گنتی بھول جاتے ہیں
ہاہاہا اف شہزاد آپ کو ملا کر مجھے تین نئے ممبرز کا اسٹائل اور حس مزاح بہت پسند ہے۔زبردست
لیکن میں تو سویٹ سکسٹین ہوں نا بھول گئے آپ ہی نے کہا تھا :p
ہاں یہ تو ہے اور باقی سب بھی اسے بہت اچھا چلا رہے ہیں لیکن اس کے trendsetter تو آپ ہی ہیں نا قسمے :)
 
Rashid Ashraf

محفلین
موہن جوشی حاضر ہو (ہندوستانی آرٹ فلم)
اس فلم میں بلراج ساہنی کے بھائی بھیشم ساہنی نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
ذرا سی نوازش ہے آپکی :p شکریہ شکریہ
اتنی یا اُتنی پرانی مووی کا موڈ نہیں(ایک تو نخرے بھی بہت ہیں نا میرے)

ہاہاہا اف شہزاد آپ کو ملا کر مجھے تین نئے ممبرز کا اسٹائل اور حس مزاح بہت پسند ہے۔زبردست
لیکن میں تو سویٹ سکسٹین ہوں نا بھول گئے آپ ہی نے کہا تھا :p
ہاں یہ تو ہے اور باقی سب بھی اسے بہت اچھا چلا رہے ہیں لیکن اس کے trendsetter تو آپ ہی ہیں نا قسمے :)
میں نیا ویا نہیں ہوں :p ۔ 2008 سے شہزاد وحید کے نام سے لکھ رہا ہوں جبکہ اس سے پہلے کچھ عرصہ"عفریت کا آنسو" نامی یوزر آئی زیر استعمال رہی اور اُس سے بھی پہلے قریب 2006 کے بعد سے خاموش قاری کے عظیم عہدے پر فائز تھا۔ اویں مجھ پر نیا ہونے کا سنگین الزام عائد کر رہی ہیں۔ :dontbother:
 
ارے بابا نیا مطلب نوجوان لے لیں نا :p میری بات چیت تو آپ سے پچھلے سال ہی ہوئی ہے نا
اور یہ عفریت کے آنسو کیا بلا ہے؟؟؟
 
زبیر مرزا

محفلین
موہن جوشی حاضر ہو (ہندوستانی آرٹ فلم)
اس فلم میں بلراج ساہنی کے بھائی بھیشم ساہنی نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے
کیا بات ہے جی اس فلم کی سعید مرزا اس فلم کے ہدایت کار نجانے کہاں غائب ہوگئے - ان کی فلموں کے عنوانات اور موضوعات منفرد ہوتے تھے
البرٹ پینٹو کو غصہ کیوں آتا ہے یہ فلم دیکھنے والی ہے عیسائی خواتین جو دفاتر میں کام کرتی ہیں ان کے بارے میں سعید مرزا نے لاجواب فلم پیش کی - اس فلم کی کاسٹ شبانہ اعظمی ، سمیتاپاٹل اور نصیرالدین شاہ کیا کہنے اداکاری کے -
Albert_Pinto_Ko_Gussa_Kyoon_Aata_Hai.jpg

سعید مرزا کی ایک اورفلم سلیم لنگڑے پہ مت رو بھی متوازی سینما اور بامقصد فلموں کی نمائندہ کہی جاسکتی ہے
راشد صاحب جناب یہ تو ثابت ہواکہ آپ کا ذوق بہت اعلٰی ہے -
متوازی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سپریا پاٹھک کچھ ماہ پہلےSoho میں شاپنگ کرتی نظرآئیں جی دیکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیا ( فلم بازار)
تو ہم نے اُن سے کہا بی بی ہم آپ کے مداح ہیں اور آپ سے بڑھ کر آپ کی والدہ دینا پاٹھک اور بہنوئی نصیرالدین شاہ کے پرستار ہیں، بی بی مسکرا کر گویا ہوئی مجھے یہ سن کر زیادہ خوشی ہوئی -
فلم بازار ہدایت کار ساگرسرحدی حیدرآباد دکن کی ایک تلخ کہانی ہے جس میں سپریا پاٹھک، فاروٖق شیخ، سمیتا پاٹل اور نصیرالدین شاہ نے
بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں - ساگرسرحدی نے دکن کی تہذیب کی جھلک اور لہجےکواس فلم میں عمدگی سے پیش کیا ہے
220px-Bazaar_1982_film_poster.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
راشید صاحب متوازی سینما کی ایک اور باصلاحیت اور باکمال ہدایت کارہ سائی پرانجپائی جنھوں نے
Sparsh سپرش ( چھونا) جیسی لاجواب فلم بنائی- نابینا افراد کے اسکول اور زندگی کے بارے میں سائی نے کہانی بھی لکھی اور اس کی ہدایت کاری بھی کی- ہمارے ایک رشتہ دار نابینا ہیں اور کراچی کے ایک نابینا افراد کے اسکول میں استاد کی حثیت سے کام کرتے ہیں ان سے ملنے اور اسکول جانے کا کئی بار اتفاق ہوا اور ان کے مسائل اور اس کے ساتھ لگن نے ہمیشہ حیران کیا - سپرش بھی ایک ایسے ماحول کی حقیقی عکاسی کرتی ہے- اس قدرجاندارکہانی کی آپ اس میں خود کو سانس لیتا ہوا محسوس کریں گے- شاہ جب جھنجلائے گا تو آپ دم سادھ لیں گے ، شبانہ جب روئیں گی تو آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گی - سماج کے بظاہر معذور مگر باحوصلہ افراد جو چھو کر دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں اپنے اندار
اضافی صلاحیتں رکھتے ہیں اور آنکھ کی بینائی رکھنے والوں سے زیاد دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں
نابینا افراد کی ہمت ان کی انا اور خوداری کو سائی نے بڑے مؤثرانداز میں پیش کیا ہے- نصیرالدین شاہ کی اداکاری بےمثال ہے اس جیسا کوئی دوسرا
اداکارنہیں - شبانہ نے ایک ڈپریشن میں مبتلا بیوہ کا کردار نبھایا ہے وہ کردارمیں ہمیشہ ایسے ڈھل جاتی ہیں گویا حقیقت میں وہ ہی ہوں یہ بی بی جادوگرنی ہیں اور اداکاری کی اکیڈمی -
راشید صاحب ان فلموں پرمیں کبھی تبصرہ اس دھاگے میں ارسال کرنی کی جراءت نا کرتا کہ ان کے پسند کرنے والے کم کم ہی ہیں آپ نے موہن جوشی حاضر ہو کا ذکرکرکے ہمیں ہمت دی کہ چلو کوئی تو ہے:)
Sparsh%2C_1980_Hindi_film.jpg
 
The Hit List دیکھی۔ایک آدمی مذاق مذاق میں ایک پروفیشنل کِلر کو 5 آدمیوں پر مشتعمل ایک ہِٹ لسٹ بنا دیتا ہے۔لیکن وہ کِلر انہیں سچ مچ قتل کرنا شروع کر دیتا ہے۔اب اسے کِلر کو روکنا ہے
بس ٹھیک ہی ہے
poster-at-movies-mart.com_26.jpg
 
The Game دیکھی۔ایک انتہائی امیر آدمی کا سر پھرا بھائی اُسے سالگرہ کا تحفہ دینے کیلیے سارا سال ایک خطرناک کھیل کھیلتا ہے ہے جس میں بظاہر بچنا ناممکن نظر آتا ہے۔
ایک زبردست سائیکو تھرلر فلم جسکا ایک ایک منٹ مِسٹری سے بھرپور ہے
1997-game-poster1.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top