آدم کا بیٹا سے ایک ملاقات

یہ رتبہ بلند جس کو ملا ۔۔۔ :)
دعا گو ہوں کہ آپ بھی اس رتبے پر جلد سرفراز ہوں۔!

نوازش! بس جنا ب یہ محض قیصرانی بھائی کی صحبت کا فیض تھا، اس کی جھلک آپ کو میرے چہرے پر بھی نظر آئی۔
آپ کونسی زیارت سمجھے ؟ قیصرانی پیر فقیر ٹائپ نہیں لگے۔ زیارت لفظی معنوں میں تھی ویسے اگر آپ کا مرید ہونے کا ارادہ ہے تو بسم اللہ :)
 
آدم کا بیٹا

محفلین

زیارت کو میں نے بالمشافہ ملاقات پر محمول کیا تھا۔ مجھے اندازہ نہ تھا کہ آپ محض تصویری زیارت کو ہی معراج سمجھ بیٹھیں گے۔ :)

۔۔۔ اور مرید تو ہم ہو بھی چکے :)
 
معراج تو نہیں ، البتہ دوستی کی معراج کے راستے کی ایک منزل ;)
 
قیصرانی

لائبریرین
بالکل میں بھی قیصرانی بھائ کی محبت کا مقروض ہوں، کہ آجکل کون کسی کی خاطر اتنا لمبا سفر کی تکلیف اٹھا تا ہے خاص کر جب کو ئ اجنبی ہو۔

میں نے کراچی، اسلام آباد اور خیرپور میرس میں بھی وقت گزارا ہے ہو سکتا ہے کہ کبھی ملاقات ہوئ ہو۔
اوہو، پہلے بتانا تھا کہ آپ اجنبی ہیں :(
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ رتبہ بلند جس کو ملا ۔۔۔ :)
دعا گو ہوں کہ آپ بھی اس رتبے پر جلد سرفراز ہوں۔!

نوازش! بس جنا ب یہ محض قیصرانی بھائی کی صحبت کا فیض تھا، اس کی جھلک آپ کو میرے چہرے پر بھی نظر آئی۔
دوستانہ۔ اور آپ کے کھانے کا فیض تھا جو میرے چہرے پر دکھائی دیا اور پھر وہان سے آپ کے چہرے تک جھلک دکھلا گیا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
آداب کے بعد بتاتا چلوں کہ مجھے یہ سفر نامہ اور ملاقات کا حال پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ اور اس کے بعد سوال یہ ہے کہ قیصرانی بھائی آپ کو میونخ قریب پڑتا ہے؟ اگر نہیں تو کیا آپ اتنی گاڑی چلا لیتے ہیں؟ اگر پھر بھی نہیں تو اطلاع یہ ہے کہ راستے میں بہت سے میکڈونلڈ پڑتے ہیں تو ہمت کرکے ہمارے غریب خانے پر بھی تشریف لے آئیے اور ہمیں بھی شرفِ میزبانی بخشیے :) اور کیا ہی اچھا ہو اگر آدم کا بیٹا بھائی صاحب کو بھی لیتے (اٹھاتے) لائیں :)
پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ میونخ دو دن کا سفر ہے بائی روڈ یعنی 2200 کلومیٹر۔ اگر آپ کچھ ویٹ کر سکیں تو موسم بہتر ہوتے ہی آ جاتا ہوں۔ ہمارے ہاں فن لینڈ میں سردیوں میں ونٹر ٹائر استعمال ہوتے ہیں جن میں دھاتی سٹڈ لگے ہوتے ہیں۔ ایسی گاڑی جرمن شاہراہوں پر چلے تو اچھا خاصا جرمانہ پڑ جاتا ہے۔ فروری کے ساتھ ہی ان کا لازمی عرصہ ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد سوچا جا سکتا ہے کہ سمر ٹائرز کے ساتھ نکل پڑوں :)
اگر حسن بھائی کا پروگرام ہوا تو ان کو بھی لیتا آؤں گا :)
 
سلمان حمید

جی آپ کا جب بھی پروگرام بنے تشریف لائیے اور فیملی کے ساتھ آئیے، ہمیں خوشی ہو گی۔ کچھ دن تو رہ ہی سکتے ہیں آپ ہمارے پاس تاکہ میونخ اور گردونواح بھی گھوم سکیں اور سفر کی تھکان بھی اتر جائے :)
ہمیں فروری اور مارچ پاکستان جانا ہو گا تو اپریل یا مئی میں بنا لیں پروگرام :)
 
پھر پروگرام چند سال کے لئے ملتوی کر دیتے ہیں کہ پہلے بندہ فیملی تلاش کرے اور پھر آئے۔ ویسے میں کبھی آتے جاتے دو تین گھنٹے کی ملاقات ہو جائے گی :)
 
ہاہاہا آپ کبھی بھی آئیے اور جتنی دیر کے لیے مرضی آئیے۔ ہمیں مہمان کے آنے اور اس کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے۔ ہم تو ترس ہی جاتے ہیں کہ کوئی مہمان آئے اور دوست حضرات بس اِس ویک اینڈ یا اُس ویک اینڈ کرتے رہتے ہیں۔ ایک فیملی کو آنا تھا کرسمس کی چھٹیوں میں کچھ دنوں کے لیے کیل (kiel) سے جہاں سے میں نے پڑھائی کی ہے لیکن ان کی بھی کوئی تاریخ آ گئی ڈاکٹر سے اور ان کو خریدی گئی ٹکٹس واپس کرنی پڑیں۔ خالی گزر جائے گی ہماری یہ چھٹیاں :(
 
سلمان حمید

محفلین
پھر پروگرام چند سال کے لئے ملتوی کر دیتے ہیں کہ پہلے بندہ فیملی تلاش کرے اور پھر آئے۔ ویسے میں کبھی آتے جاتے دو تین گھنٹے کی ملاقات ہو جائے گی :)
ابھی کل ہی ایک دوست کو آنا تھا وہ ایکیا (IKEA) چلا گیا اور مجھے اکیلے ہی بیگم کی سالگرہ پہ اس کے ہاتھوں کا بنا ہوا مزیدار اچار گوشت کھانا پڑا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی کل ہی ایک دوست کو آنا تھا وہ ایکیا (IKEA) چلا گیا اور مجھے اکیلے ہی بیگم کی سالگرہ پہ اس کے ہاتھوں کا بنا ہوا مزیدار اچار گوشت کھانا پڑا۔
اگرچہ آپ کا لالچ کافی کارگر ہے لیکن میں بظاہر اچار گوشت کا لفظ سکپ کر دیتا ہوں :p
 
سلمان حمید

محفلین
اگرچہ آپ کا لالچ کافی کارگر ہے لیکن میں بظاہر اچار گوشت کا لفظ سکپ کر دیتا ہوں :p
اجی چھوڑیں، بھونے ہوئے قیمے میں شملہ مرچ یا کبھی کبھی مٹر شامل کر کے گرما گرم روٹیوں کے ساتھ کھانے کا سواد گھر بیٹھے بیٹھے لیں گے؟ یا پھر مٹن پلاؤ کی خوشبو آئے گی آپ تک اتنی دور؟ ورنہ کہتے ہیں تو ناشتے میں چکن چنے اور پراٹھے آپ کو کورئیر کروا دوں لیکن وہ ذائقہ تو نہیں رہے گا نا :(
میری بیگم کو بس ایسے ہی چند دیسی کھانے آتے ہیں بنانے کیونکہ اس بیچاری کو ارحم کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ماسڑرز بھی کرنا پڑ رہا ہے اور مجھ جیسے بے ترتیب انسان کو بھی سنبھالنا پڑتا ہے :(
 
میں نے یہ پورا چٹخارے دار اور مزیدار مراسلہ نہیں پڑھا۔ رسید یہ رہی :p
آخری لائن کے لئے، آپ سدھر کیوں نہیں جاتے :p
 
Top