آزادی مارچ اپڈیٹس

x boy

محفلین
درباری ملاؤں سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے
0.jpg

ان ملاؤں کا حج کے خطبہ کے بارے کیا خیال ہے مفتی اعظم کی ایک آنکھ کی بینائی جا چکی ہے

تقریبا بیس سال سے یہ مفتی الحمدللہ حج کی امامت کررہے ہیں اور ملین لوگ ان کی امامت مین حج ادا کررہے ہیں
ان کو بلاوجہ کیوں گھسیٹا جارہا ہے یہ آنکھ سے نابینا ہیں ہاتھ پاؤں اور باقی ہر اعضاء سلامت ہے
توبہ کریں، کیا آپ کے خاندان میں سے کسی نے بیس سال کے دوران حج نہیں کیا؟
 
ابن رضا

لائبریرین
او نہیں جی۔۔وہ تمام جلسے تحریک انصاف کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مظہر تھے، اُن کا کریڈٹ جناب نواز شریف صاحب کو دینا قانون اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔
آپ پر آرٹیکل 6 لاگو ہو سکتا ہے ;)
حضورِ والیٰ جب exit گیٹ نہ کھولیں جائیں اور گیٹ پر کھڑی پولیس دروازے بند کیے تماشائی بنی رہے توخدانخواستہ خاکم بدہن اس سے بڑی tragedy بھی ہوسکتی تھی۔ لاکھوں کے مجمع میں جب من چلے باہر آنے کی عجلت میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو اس پر بجائے افسوس اور مذمت کرنے کے سازشی اور تمسخر بھرا لب و لہجہ اپنانا کونسی انسانیت کا پرچار ہے۔ظاہر ہے اب نون لیگ والے عوام کی اکثریت کاعمران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی دیکھ کر اور کچھ نہیں کر پاتے انہیں روک نہیں پاتے تو سوائے کھوکھلی ہنسی ہنسنے کے یا کسی سانحے پر طنزیہ جملے کسنے کے اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔
 
انڈر ٹیکینگ کی کلاز 17 کو پڑھیے تو آپ کو علم ہو جائے گا کہ یہ کس کی ذمہ داری تھی۔
 
ابن رضا

لائبریرین
انڈر ٹیکینگ کی کلاز 17 کو پڑھیے تو آپ کو علم ہو جائے گا کہ یہ کس کی ذمہ داری تھی۔
میری انگریزی بڑی ناقص ہے چوہدری صاحب آپ ترجمہ فرمادیجیے تاکہ نابلد من و عن سمجھ سکےشاید کہ مجھے کہیں بھی جلسہ ختم ہونے کے بعد انخلا کے وقت خارجی راستوں کو بند رکھنے کا بیان کہیں نظر نہیں آ رہا۔
 
صاحبزادے یہ سانحہ قومی سانحہ ہے جس میں اموات ہوئی ہیں۔بجائے اس کہ ہم تفرقہ میں پڑھیں اس پر افسوس کا اظہار کرنا چاہیے۔ میری رائے میں تمام سیاسی سرگرمیاں خصوصا پی ٹی ائی کو منسوخ کردینی چاہیں کم از کم 40 دن تک
 
میری انگریزی بڑی ناقص ہے چوہدری صاحب آپ ترجمہ فرمادیجیے تاکہ نابلد من و عن سمجھ سکےشاید کہ مجھے کہیں بھی جلسہ ختم ہونے کے بعد انخلا کے وقت خارجی راستوں کو بند رکھنے کا بیان کہیں نظر نہیں آ رہا۔
:):):)
بات خارجی راستوں کو بند کرنے کی نہیں، جلسے کے شرکاء کو باحفاظت منتشر کرنے کی ہے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
:):):)
بات خارجی راستوں کو بند کرنے کی نہیں، جلسے کے شرکاء کو باحفاظت منتشر کرنے کی ہے۔
تو میرے بھائی یہی تو میرا استفسار ہے کہ نکلنے والے بند گلی میں پھنس جائیں اور پیچھے سے آنے والے بھی آتے چلے جائیں تو اس میں شق نمبر 17 کی خلاف ورزی کیسے ہوگئی ۔ کیا تاریخ میں ایسا کوئی واقع ہے کہ جلسوں میں شامل لاکھوں کی تعدار میں عوام کو قطار بنا کر باہر نکالا جائے ؟
 
میرے بھائی، بندے جلسہ گاہ کے اندر لانے اور باہر لے جانے کی ذمہ داری کسی کی تھی ؟
جب تحریک انصاف کی مقامی انتظامیہ نے گیٹ ہی 3 بنائے تھے تو ملتان کی ضلعی انتظامیہ کا کیا قصور
 
آبی ٹوکول

محفلین
بحرحال حکومت اور پی ٹی آئی انتظامیہ دونوں کی مشترکہ کی زمہ داری ہے یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے کوئی مذاق نہیں
 
زرقا مفتی

محفلین
تقریبا بیس سال سے یہ مفتی الحمدللہ حج کی امامت کررہے ہیں اور ملین لوگ ان کی امامت مین حج ادا کررہے ہیں
ان کو بلاوجہ کیوں گھسیٹا جارہا ہے یہ آنکھ سے نابینا ہیں ہاتھ پاؤں اور باقی ہر اعضاء سلامت ہے
توبہ کریں، کیا آپ کے خاندان میں سے کسی نے بیس سال کے دوران حج نہیں کیا؟
الحمد للہ میں خود حج کا فریضہ ادا کر چکی ہوں۔
بات تو معذوری کی ہو رہی ہے
سواگر مفتی صاحب معذور ہیں اور وقوف عرفہ پر حج کا خطبہ دے سکتے ہیں اور لاکھوں فرزندان توحید ان کے پیچھے نماز ادا کر سکتے ہیں تو علامہ صاحب نے تو ایک نفلی نماز کی امامت کی ہے
معلوم ہے کہ اگر امام معذور ہو تو صحتمند مقتدی اس سے قوی تصور کئے جاتے ہیں
پھر جب اللہ تعالی نے اشارے سے نمازکی اجازت دے رکھی ہے تو سب کے لئے ہی ہے اگر اس سلسلے میں کوئی قرآنی حکم یا مستند حدیث موجود ہے تو پیش کیجئے تاکہ ہمارے علم میں اضافہ ہو
 
زرقا مفتی

محفلین
ملتان کے کامیاب جلسے کے بعد انتظامیہ کی نااہلی اوربدانتظامی کے باعث قیمتی جانوں ضیاع ہوا جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ میرا بیٹا اسلام آباد دھرنے میں بیس روز رہ کر آیا ہے مجھے ایسے لگا جیسے میرے ہی بچے فوت ہوئے ہیں اللہ ان سب معصوم بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
ہماری قوم میں نظم و ضبط کا فقدان ہے ۔ جس کے باعث ایسے المناک حادثے رونما ہوتے ہیں۔
بادشاہی مسجد میں عید کی نماز کے بعد بھگدڑ کے واقعات ہو چکے ہیں۔ بزرگان دین کے مزاروں پر عرس کے مواقع پر بھی ایسے واقعات ہو جاتے ہیں
حج کے موقع پر بھی ایسے حادثات ہوتے رہے ہیں۔
میں بارہا خود بھی جلسوں میں بدنظمی کی شکایت کر چکی ہوں۔ تحریک انصاف کو اپنے کارکنان کو نظم وضبط کی تربیت دینی چاہیئے
چوہدری اعجاز اور محمود الرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے رہ چکا ہے
جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کا نظم قابل رشک ہے ان کے تجربے سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے
 
بہن نماز کی آمامت کی کچھ شرائط ہوتی ہیں۔
 
یہ بات درست ہے
فی الحال میرے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ سیاسی سرگرمیوں کو فورام موقوف کردینا چاہیے۔ کسی کی سیاست کے لیے معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع مناسب نہیں ہے
 
Top