آزادی مارچ اپڈیٹس

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ آزادی انقلاب دھرنا مارچ امریکی ٹائم پر کیوں چل رہا ہے؟ یہاں صبح ہوتی ہے تو وہاں کچھ شروع ہوتا ہے۔

ریڈ زون میں مارچ رات کے وقت کرنے کا آئیڈیا کس جاہل کا تھا؟
امریکہ کو ہم بڑا جو مانتے ہیں.
اس لیے کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک کو لائیو کوریج پہنچے.
اور ویسے بهی دن میں نیند بهی تو پوری کرنی ہوتی ہے.
 

کاشفی

محفلین
10628066_348585461960862_8201080858648679994_n.jpg
 
پہلا منظر:
ارے او سامبھا۔۔۔کتنے آدمی تھے؟
سردار، دو۔۔۔
دو آدمی؟ اور ادھر پوری پارلیمنٹ۔۔۔۔۔دھتکار ہےےےےےےےےےےےےےے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا منظر :
ٹھاکر۔۔۔۔یہ دو گنجے مجھے دے دے
نہیں ں ں ں ن ۔۔۔۔۔
 
مارچ کے شرکاء کیلوں والے ڈنڈوں سمیت ریڈ زون میں داخل ہو گئے ۔
یاد رہے کہ طاہرالقادری نے ان کو پر امن شرکاء قرار دیا ہے۔:p
 

حسیب

محفلین
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کا مارچ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی قیادت میں نادران چوک پہنچ گیا جو تیزی سے ریڈ زون کی جانب رواں دواں ہے۔
پاکستانی عوامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ریڈزون ایریا کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ ان کے ہمراہ کنٹینر ہٹانے والی کرینیں بھی موجود ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے مارچ میں دو حصار بنائے گئے ہیں جن میں خواتین کو آگے رکھا گیا ہے جبکہ ان کے بعد مرد کارکن موجود ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے کرین کے ذریعے ریڈ زون جانے والے راستے پر رکھے گئے کنٹینر ہٹانا شروع کردیئے ہیں۔
ریڈ زون روانگی سے قبل دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پرامن انقلاب مارچ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے منتقل ہوگا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا بدلہ لئے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہدا کے ذمہ دار شریف برادران اور ان کی حکومت ہے جبکہ کارکنان پر گولیاں چلانے کا حکم شہباز شریف نے دیا جبکہ اسے وزیراعظم نواز شریف کی حمایت حاصل تھی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کا مارچ عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے جس میں کارکنان ی بڑی تعداد ریڈزون کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے مارچ میں بھی شرکا کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین کو آگے اور مرد کارکنان ان کے پیچھے چلتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوں گے۔ عمران خان کے کنٹینر نے ریڈ زون کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے اور اس موقع پر عمران خان کارکنان کو پرجوش کرنے کے لیے آگے بڑھنے کی ہدایت کررہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا دھرنے سے خطاب میں کہنا تھاکہ ریڈ زون پاکستان کا حصہ ہے بھارت کا نہیں ہمیں وہاں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا اگر حکومت نے کارکنان پر تشدد کیا تو ہم نوازشریف کو نہیں چھوڑیں گے اور نوازشریف سن لیں کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ انہیں جانا ہی ہوگا ۔
حکومت کی جانب سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے حوالے کردی گئی ہے، فوجی حصار سے قبل پولیس،ایف سی،رینجرز کی نفری بھی تعینات ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پمز اسپتال اور پولی کلینک میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔
http://www.express.pk/story/281110/
 

زیک

مسافر
پاکستان عوامی تحریک کے مارچ میں دو حصار بنائے گئے ہیں جن میں خواتین کو آگے رکھا گیا ہے جبکہ ان کے بعد مرد کارکن موجود ہیں۔
تحریک انصاف کے مارچ میں بھی شرکا کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین کو آگے اور مرد کارکنان ان کے پیچھے چلتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوں گے۔
http://www.express.pk/story/281110/

خواتین کو آگے رکھنے کی کیا وجہ ہے؟؟
امن کی خاطر!
 

صرف علی

محفلین
لگ رہا ہے عمران اور قادری کو خون چاہیے مگر حکومت ابھی تک عقلمندی کرکے ان کو موقع نہیں دے رہی ہے
 
Top