آزادی مارچ اپڈیٹس

ابن رضا

لائبریرین
لگ رہا ہے عمران اور قادری کو خون چاہیے مگر حکومت ابھی تک عقلمندی کرکے ان کو موقع نہیں دے رہی ہے
جب یہ عقلمند حکمران خود آکر یہاں دھرنے دے رہے ہوتے تھے تو کیا اس وقت ان کو جام شیریں چاہیے ہوتا تھا؟؟؟
 

زیک

مسافر
دھرنے سے پارلیمنٹ تک کتنا فاصلہ ہو گا؟ 3،4 کلومیٹر؟

طاہرالقادری اور عمران خان چل کر نہیں جا سکتے اتنا رستہ؟
 
پنجاب کے ٹھیکے دار اقتدار کے لیے بھوکوں کی طرح لڑرہے ہیں-

عمرانی گینگ اور قادری کلٹ پاکستانی عوام کی توہین کررہے ہیں۔ ان کا وہی حشر ہوگا جیسا مصر میں مرسی کا ہوا بلکہ شاید اس سے بھی برا کہ مرسی کی پارٹی تو بہت بڑی تھی۔ یہاں بھی سیسی پلان ہی چل رہا ہے جس میں آخرمیں سیسی ہی فاتح نکلا
 
بقول قادری اسکو نواز شریف کندھوں پر بٹھلا کر حرا اوپر لے کر گیا اور نیچے لیکر ایا۔ کاش اوپر سے اس وقت ہی دھکا دے دیتا تو اج یہ نوبت نہیں اتی۔
 

زیک

مسافر
10525889_10152366547179527_5992101970333640537_n.png
پھر استعفی دیا یا نہیں؟
 

جاسمن

لائبریرین
میرا پوئنٹ یہی ہے کہ جتنی چادر ہو اتنے ہی پاؤں پھیلانے چاہیں۔ دعویٰ اتنا ہی کرنا چاہیے جتنی سکت ہو۔

اگر تو واقعی میں حکومت اتنی بری ہوتی جتنی کہ ہمیں باور کرانی کی کوششیں کی جا رہی ہیں تو لوگوں کو نام پکار پکار کر بلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ میں اس سے انکار نہیں کرتا کہ نواز حکومت کرپٹ ہے اور انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ لیکن کرپشن کا اور دھاندلی کا ساٹھ سالہ پرانا کلچر اتنی آسانی سے ختم نہیں ہو گا اس کے لئے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ضرورت ہے، تونٹی نونٹی سے یہ حل نہیں ہو گا۔ قائداعظم کی تقریریں پڑھیں تو وہ 1947 میں بھی کرپشن اور اقربا پروری کی بات کرتے تھے کہ اس کو ختم ہونا چاہیے اور ہم آج بھی یہی بات کر رہے ہیں۔ اسی سے ہی ہمیں اندازہ ہو جانا چاہیے کہ یہ مسئلہ کتنا deep rooted ہے اور اس کو ختم کرنے میں کتنا وقت درکار ہو گا۔

میں بھی نورا لیگ کا سخت مخالف ہوں، ایڈیالوجی پر بھی اور کرپشن پر بھی، لیکن میں کسی بھی illegal ایکشن کا اس سے بھی زیادہ مخالف ہوں، اس سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا جو کہ نواز شریف کی کئی حکومتوں میں بھی نہیں پہنچ سکتا۔ اسی لئے میرا مشورہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اچھی حکومت کا معیار قائم کرے اور شفاف الیکشن کے لئے بھی جدوجہد جاری رکھے۔ چار سال بعد ہو سکتا ہے ان کی بھی حکومت آ جائے۔ تب ان کے پاس اور بھی بہتری لانے کی گنجائش ہو گی۔
جزاک اللہ۔ آپ نے میرے خیالات کی ترجمانی کی۔
 
میں امیدوار ہوں نہیں

میں وزیرِاعظم بن چکا !
:ROFLMAO:
دوسری، تیسری اور چوتھی باری بھی وزیر اعظم بنا جا سکتا ہے، ہمت اور حوصلہ جوان ہونا چاہیے;)
ویسے آپ کو ان دو مارچوں کی ایک ہی ضد پر اڑے رہنے کی وجہ سمجھ آئی ہے ؟
 

atta

محفلین
ان سے باربار کہا گیا تھا کہ اتنا آگے مت جاؤ کہ واپسی مشکل ہو.
وہ بہت آگے چلے گئے۔۔ ۔ ۔آہستہ آہستہ
اب واپسی مشکل ہے .۔ لیکن واپس بھی آ نا ہی پڑے گا. . . . آہستہ آہستہ
 
Top