حسیب
محفلین
آپ میری چیلنج والی بات کو اور معنوں میں لے رہی ہیںعوام کو اپنے جمہوری حقوق کا ادراک نہیں
عوام کی اکثریت جمہوریت کی بقا کو کچھ شخصیات کی سیاسی بقا سے تعبیر کرتی ہے
اس کا واضح ثبوت آپکا یہ جملہ ہے
اب 63 سیٹوں والی جماعت کا حق بنتا ہے کہ وہ 91 سیٹوں والی جماعت کی حکومت کو چلینج کرے؟؟؟؟
بھائی صاحب اگر ملک میں جمہوریت ہے تو 63 سیٹ والی کیا ایک ان پڑھ مزدور جس نے کبھی ووٹ نہ ڈالا ہو اُس کا بھی حق بنتا ہے کہ حکومت کو چیلنج کرے
جمہوریت اور فسطائیت میں بہت فرق ہوتا ہے
اب آپ سے ایک سوال ہے کہ کیا ایک کروڑ چوالیس لاکھ ووٹ لینے والی جماعت کو عوام نے گولیاں برسانے کا استحقاق بھی دیا ہے
گیلانی صاحب کو تو ایک منٹ کے لئے توہین عدالت کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا اور استعفی لے لیا گیا
اور اب چودہ افراد کو قتل کر کے جمہوریت کے پہرے دار بنے ہوئے ہیں
سچ ہے کہ
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
میں نے اس معنوں میں بات کی تھی کہ جس طرح اب خان صاحب کر رہے ہیں
اپنے سے کہیں زیادہ سیٹوں والی جماعت کے وزیر اعظم سے محض الزامات کی بنیاد پہ استعفی مانگنا اور اپنے آپ کو وزیر اعظم قرار دینا
باقی جہاں تک گیلانی صاحب کی بات ہے تو اگر عدالت میاں صاحب کو مجرم قرار دیتی ہے تو پھر میاں صاحب کو استعفی دینا چاہیے
اس بات کا میں بھی حامی ہوں
لیکن یہاں تو صرف الزامات ہی ہیں ابھی تک ثابت نہیں ہوئے