آزادی مارچ -عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندرتصاویر میں

arifkarim

معطل
BvEiQrXCYAAOXcF.jpg
 
کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ ان دونوں مارچوں میں شریک ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
تھوڑی دیر پہلے جیو ٹی وی پر تحریک انصاف کے مارچ کا اندازہ تقریباً 14000 بتایا گیا تھا۔ ویسے جیو ٹی وی عمران کے خلاف ہے آجکل اس لئے یہ اندازہ اتنا قابل اعتبار بھی نہیں۔
 
انقلاب کی ابتدا ہو گئی شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

’کنٹینر پر فائر کیے گئے‘
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید جو عمران خان کے ہمراہ آزادی مارچ میں سفر کر رہے ہیں کا کہنا ہے ’کنٹینر پر پانچ سے زائد مرتبہ فائر کیے گئے اور اب بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے ساری تاریں کاٹ دی ہیں۔ ہمارا کنٹینر چل نہیں پا رہا۔ رات کو خورشید قصوری پر بھی حملے کی کوشش کی گئی۔‘
شیخ رشید کا بیان :p
 
جانے تحریک انصاف کی جانب سے تعداد کب تک سامنے آئے گی ۔۔۔؟
  1. انقلاب مارچ جہلم میں داخل ہو گیا ہے، عوام کا سمندر ہے جس کی وجہ سے آہستہ چل رہے ہیں۔ یہ 25 میل تک لمبا ہے اور اس میں کم ازکم پانچ لاکھ لوگ ہوں گے۔ حکومت نے اس وجہ سے ڈرون کیمرہ ہٹا دیا ہے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا مارچ چھوٹا ہے وہ اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں: طاہرالقادری
جہلم میں پہنچ کر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تعداد بھی 14 سے بڑھا کر 40 سے 50 کر دی۔ شاید یہ تعداد بھی خواب میں منکشف ہوئی
 
گوجرانوالا کے لوگوں نے بہت زیادتی کی ہے۔ آزادی مارچ پر پتھراؤ کر کے انھوں نے غیر جمہوری رویہ اپنایا، اس کی پرزور مذمت کی جانی چاہیے۔
میرا خیال ہے ایسا صرف شیخ رشید صاحب کی کنٹینر پر موجودگی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر وہ نا ہوتے تو گلو بٹوں نے پتھراؤ نہیں کرنا تھا
 
شاید آپ کو اس بات کا علم ہو کہ گوجرانوالہ کے نواز کے ووٹر نواز سے شدید محبت کرتے ہیں(لاہوریوں سے کہیں زیادہ) جب کوئی نواز کو گالیاں دیتا ہوا اور اس کے خلاف نعرے بازی کرتا گزرے گا تو ایسا رد عمل بعید از قیاس نہیں۔ اس کے لئے گلو بٹوں کی ضرورت نہیں۔ ویسے حکومت نے ن لیگ کے دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ تصادم سے بچنے کے لئے۔
 
درست کہہ رہے ہیں
لگ رہا ہے گجرانوالہ کے لوگ چڑوں کے علاوہ ن سے بھی محبت کرتے ہیں۔
 
Top